Tag: oil tanker

  • حوثی باغیوں کے حملے سے سعودی تیل کی برآمد معطل

    حوثی باغیوں کے حملے سے سعودی تیل کی برآمد معطل

    ریاض: یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی باعث سعودی تیل کی برآمد عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ کے بحیرہ احمر میں موجود سعودی عرب کے آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث تیل کی دیگر ملکوں میں فراہمی معطل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر برائے توانائی خالد الفالح کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے انتہائی بڑے حجم کے حامل سعودی آئل ٹینکر کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اس حملے میں ٹینکر کو معمولی سا نقصان پہنچا، تاہم اس حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا تھا۔


    حوثی باغیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ ناکام


    دوسری جانب ریاض حکومت نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد عارضی طور پر سعودی تیل کی برآمد روک دی ہے، صورت حال بہتر ہونے پر تیل کی برآمد بحال کر دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جسے عرب اتحادی افواج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا، جبکہ حملے میں آئل ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

    واضح رہے کہ عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا حوثی باغیوں کا حملہ کس طرح ناکام بنایا، تاہم کامیاب کارروائی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے مذکورہ حملے کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ کوئی حوثی باٖغیوں کا حملہ نہیں بلکہ موحولیاتی اثرات کے باعث ٹینکر کو نقصان پہنچا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حوثی باغیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ ناکام

    حوثی باغیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر حملہ ناکام

    ریاض: سعودی عرب کے اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی مرکزی بندرگاہ الحدیدہ کے بحر احمر میں سعودی عرب کے آئل ٹینکر پر حوثی باغیوں نے حملہ کیا جسے عرب اتحاد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے عرب اتحادی افواج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا جبکہ حملے میں آئل ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا حوثی باغیوں کا حملہ کس طرح ناکام بنایا، تاہم کامیاب کارروائی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔


    سعودی اتحادی افواج کا یمن میں آپریشن فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگیا


    اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت کے لیے استعمال ہونے والا بحر احمر پر اس حملے کے بعد مزید ایسی کارروائیوں کا خطرہ ہے جس کے لیے بھرپور حکمت عملی تیار ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج اور یمن کی سرکاری فوج کی جانب سے یمنی بندر گاہ الحدیدہ پر گذشتہ ماہ سے ایک بڑا آپریشن جاری ہے جس کا مقصد حوثی باغیوں کو بندرگاہی شہر سے خالی کرانا ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اتحادی افواج کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 145 حوثی باغی ہلاک جبکہ متعدد گرفتار ہوچکے ہیں، ہلاک حوثی باغیوں کی لاشیں مقامی اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں بے قابو ٹرک‘ دیوار توڑتا ہوا مکان میں داخل

    کراچی میں بے قابو ٹرک‘ دیوار توڑتا ہوا مکان میں داخل

    کراچی : شہرقائد کے علاقے کورنگی میں تیزرفتارآئل ٹینکر بے قابو ہو کر مکان میں گھس گیا‘ جس کے نتیجے میں نوجوان لڑکی جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے‘ حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی میں واقعہ دارالعلوم کے سے ملحقہ بنگالی پاڑے میں یہ حادثہ علی الصبح پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹینکر کا ڈرائیور اپنی رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور ایک مکان کی دیوار توڑتے ہوئے اہل خانہ کو کچل کر رکھ دیا ۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مکان کے ملبے تلے اہلِ خانہ کو ملبہ ہٹا کر باہر نکالا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    واقعے کے نتیجے میں بیس سالہ نورین دورانِ علاج جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ اس سانحے میں اس کےگھر مزید سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جنا ح اسپتال منتقل کیا گیا تھا ‘ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور کسی طرح باہر نکلنے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ‘ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں دھت تھا اور اس سے ٹینکر کی رفتار پر کسی طور قابو نہیں پایا جارہا تھا۔

    تفتیشی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جب پولیس نے آئل ٹینکر کو جائے وقوعہ سے تھانے منتقل کرنے کی کوشش کی تو علاقہ مکین بھپر گئے اور پولیس کو آئل ٹینکر ہٹانے سے روک دیا۔اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ڈرائیور سامنے نہیں آجاتا ‘ تب تک آئل ٹینکر لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    بعد ازاں علاقائی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر شدید لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین منتشر ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • مظفر گڑھ : ڈی جی خان روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا

    مظفر گڑھ : ڈی جی خان روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا

    مظفر گڑھ  : ڈی جی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان روڈ پربصیرہ کے قریب آئل ٹینکرالٹ گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرمیں 40 ہزار لٹرتیل موجود ہے،آئل ٹینکرسےتیل کا اخراج بھی ہورہی ہے،پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستے پرڈال دیا ہے۔


    حیدرآباد:سپرہائی وے پرآئل ٹینکرالٹ گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں سپرہائی وے پر تھانہ بولاخان کےقریب آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا تھا۔


    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی


    واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا۔ حادثے میں 214 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    بعدازاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی،غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • اوگرا نے آئل ٹینکرز پر کیا شرائط لاگو کیں؟

    اوگرا نے آئل ٹینکرز پر کیا شرائط لاگو کیں؟

    کراچی: اوگرا نے آئل ٹینکرز کو جو شرائط پیش کی ہیں اس کے تحت ٹینکر الٹنے کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے اور انسانی جانوں کا مزید تحفظ ہوسکے گا تاہم چند روپے بچانے کے لیے مالکان نے ٹینکرز کی فٹنس بہتر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    درکار ایکسل کی تعداد پوری

    اوگرا(آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے نئے قوانین کے مطابق 40 ہزار لیٹر پٹرول یا ڈیزل لے جانے والے ٹینکر میں دو کے بجائے تین ایکسل ہونے چاہئیں اسی طرح 50 ہزار لیٹر آئل لے جانے والے ٹینکر میں چار سے پانچ ایکسل ہونے چاہئیں مگر انہیں تین ایکسل پر چلایا جارہا ہے۔

    اٹھارہ ہزار آئل ٹینکر ناکارہ ہونے کے باوجود ترسیل میں مصروف

    پاکستان میں اس وقت 35 ہزار سے زائد آئل ٹینکر چل رہے ہیں تاہم ان میں سے تقریباً 18 ہزار سے زائد آئل ٹینکر ایسے ہیں جنہیں اوگرا کے قوانین کے تحت سائیڈ لائن کردینا چاہیے بآلفاظ دیگر وہ ناکارہ ہوچکے مگر ٹینکر مالکان نہیں مان رہے اور بدستور اس میں بھی آئل کی ترسیل میں لگے ہوئے ہیں۔

    دو ڈرائیور کی موجودگی ناگزیر

    قوانین کے تحت تیل کی ترسیل کے دوران دو ڈرائیورز ہونا چاہیے تاکہ اگر ایک ڈرائیور کسی وجہ سے غافل ہونے لگے یا اس پر نیند کا غلبہ ہو تو دوسرا شخص اس وقت ڈرائیونگ کرے مگر ٹینکر مالکان صرف ایک ڈرائیور پر گزارا کررہے ہیں۔


    اسی سے متعلق: ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم


    اسی طرح اوگرا کی ٹینکر کی فٹنس کی دیگر شرائط بھی ہیں تاہم آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے انہیں ناجائز قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکر کردیا ہے۔

  • حیدرآباد:سپرہائی وے پرآئل ٹینکرالٹ گیا

    حیدرآباد:سپرہائی وے پرآئل ٹینکرالٹ گیا

    حیدرآباد: حیدرآباد میں سپرہائی وے پر تھانہ بولاخان کےقریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا۔

    تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں سپرہائی وے کےقریب آئل ٹینکر ٹریک سے کچے میں اترگیا جس کےنتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا جبکہ موٹروے پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچےتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سےبچا جاسکے۔

    حادثے کی جگہ عوام کی بڑی تعداد ڈیزل جمع کرنےکے پہنچی تاہم پولیس نےعوام کو جائے حادثے سے دور رکھا۔


    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی


    خیال رہے کہ عیدالفطر سے قبل احمد پور شرقیہ میں بڑا سانحہ ہوا تھا اور آئل ٹینکر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2014 ہوچکی ہیں۔

    بعدازاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی،غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھے۔


    بہاولپورسانحہ: وزیراعظم نوازشریف کامکمل انکوائری کرانےکا اعلان


    واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نےبہاولپور آئل ٹینکرحادثےکےمتاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ متاثرین کودیاجانےوالامعاوضہ ان کےپیاروں کی زندگی کانعم البدل نہیں ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • گھوٹکی :کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا، قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

    گھوٹکی :کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا، قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

    گھوٹکی : ڈرائیور کی غفلت کے باعث کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا،ڈرائیور زخمی، قومی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند کردی گئی،ہزاروں لیٹر کروڈ آئل ضایع ہونے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والا ہزاروں لٹر کروڈ آئل سے لدا ٹینکر میرپور ماتھیلو میں ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے کروڈ آئل بھی کر ضائع ہونے لگا۔

    حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کراچی جانے والے روڈ کو ٹریفک کہ لئے بند کرنے کے ساتھ ضلع کہ مختلف شہروں سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے واقعہ پر طلب کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں‌ بحق افراد کی تعداد181 ہوگئی


    تاحال ٹینکر کو سیدھا کرنے یا تیل کو کسی دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب آئل ٹینکر الٹنے کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئے تھے ، جنہیں رینجرز اور موٹرویز پولیس نے منتشر کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے اب تک 181 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سانحہ بہاولپور: آئل ٹینکر کا ڈرائیور چل بسا‘ تعداد 162 ہوگئی

    سانحہ بہاولپور: آئل ٹینکر کا ڈرائیور چل بسا‘ تعداد 162 ہوگئی

    بہاولپور : سانحہ احمدپورشرقیہ میں زخمی ہونیوالاآئل ٹینکرڈرائیوردم توڑگیا، ڈرائیور کے خلاف تھانہ صدر احمد پورمیں مقدمہ درج ہے‘ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 162 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرحادثے میں 90فیصد جھلس جانے والا ڈرائیور گل محمد دم توڑ گیا، اس کےخلاف تھانہ صدراحمدپورمیں مقدمہ درج ہے۔

    احمدپورشرقیہ میں اتوار کے روز ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر سے بہتے آئل میں آگ لگ گئی تھی ُ جس کے نتیجے میں موقع پر 125 افراد جاں بحق اور140 سے زائد زخمی ہوئے تھے ‘ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھتی گئی اور اب تک 162 اس جہاں سے رخصت ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ روز سانحے میں جاں بحق ہونے والے 125 افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی‘ میتیں ناقابلِ شناخت حالت میں تھیں اور انہیں ٹرکوں کے ذریعے قبرستان منتقل کیا گیا‘ اس موقع پر مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ ادا کی ، ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شریک تھے ‘سیکڑوں افراد نماز پڑھنے سے بھی رہ گئے‘ اس موقع پر حکومت کی جانب سے نا کافی انتظامات کے سبب شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تاہم لوگوں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔


     آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق


    نمازِ جنازہ میں مقامی ایم این اے، ایم پی ای دیگر سیاست دان، ڈسٹرکٹ اور ضلعی انتظامیہ، تمام مکاتب فکر کے افراد اور غیر مسلم افراد بھی اظہار یک جہتی کے لیے یہاں پہنچے۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آئل ٹینکر تیز رفتاری کے سبب الٹا تھا ‘ سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں ٹینکر مالک‘ منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ڈرائیور نے اسپتال میں علاج کے دوران بیان دیا تھا کہ اس نے آئل ٹینکر پلٹنے کے بعد وہاں موجود لوگوں کو آئل جمع کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی‘ اور اسی دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اتنا بڑا جانی نقصان پیش آیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    ماپوتو:افریقی ملک موزمبیق کےشہربیرہ میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے کم ازکم 73افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق موزمبیق حکام کے مطابق آئل ٹینکر دھماکے میں 73افراد افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہیں۔حکام کا کہناہے کہ زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    موزمبیق حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گزرنے والے ٹرک میں سے تیل نکالنے کی کوشش کررہے تھے جس دوران روزدار دھماکہ ہوا۔

    موزمبیق کے وزرارت اطلاعات کےڈائریکٹر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے تیل کے ٹینکر پر حملہ کیا ہو۔

    واضح رہے کہ افریقی ملک موزمبیق کا شمار دنیا کے انتاہی غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس ملک کی آدھے سے زائد آبادی غربت کی لکھیر سے نیچے رھ رہی ہے۔

  • سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    نوری آباد : سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اورمال بردار گاڑی میں تصادم کے دوران دو افراد بری طرح جھلس کر جاں بحقاور دو زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد د ونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرفائر بریگیڈ کو طلب کیا  فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،

    بعد ازاں گاڑیوں سے دونوں جاں بحق افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق نوری آباد کے قریب سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اور مال بردار گاڑیوں میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔