Tag: oil tankers

  • برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ، ایران پر پابندی عاید کرنے کا منصوبہ تیار

    برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ، ایران پر پابندی عاید کرنے کا منصوبہ تیار

    لندن: بحری جہاز پکڑنے کی پاداش میں برطانیہ نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، ایران کے اثاثے منجمد کے لیے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے اپیل کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن حکام خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    برطانوی اخبار کے مطابق اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ برطانوی حکومت ایران کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات اٹھائے جن میں برطانوی جہاز روکنے کی پاداش میں ایران کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں۔

    اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ یو این اور یورپی یونین سے اپیل کر سکتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے اٹھائی جانے والے پابندیاں دوبارہ عائد کر دے۔

    واضح رہے کہ جمعہ کی شب ایران نے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ”اسٹینا ایمپرو“ کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔ جہاز پر عملے کے 23 افراد سوار تھے۔ روٹ میپ کے مطابق جہاز یو اے ای کی ریاست الفجیرہ کی بندرگارہ سے سعودی عرب کی ایک بندرگاہ جا رہا تھا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کے تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

    خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جس برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے، اس میں سوار عملے کے 23 افراد میں سے اٹھارہ کا تعلق بھارت سے ہے، جنہیں رہا کروانے کے لیے بھارت نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران پر برطانوی تیل بردار جہاز روکنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے واقعے کی تردید کی تھی۔

  • برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں پر گہری تشویش لاحق

    برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو خلیج میں بحری جہازوں پر حملوں پر گہری تشویش لاحق

    برسلز: برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے خلیج عمان اور اس سے ماورا بحری جہازوں پر حالیہ حملوں اور خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ، جرمنی اور فرانس تینوں یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ ایران سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں لیکن انھوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ سمجھوتا تار تار ہوسکتا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذمے دارانہ اقدام کیا جائے،کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے طریقوں پر غور کیا جائے اور مکالمے کو بحال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ تیرہ جون کو دو آئیل ٹینکروں، ناروے کے ملکیتی فرنٹ آلٹیر اورجاپان کے ملکیتی کوکوکا کورجیئس کو خلیج عمان میں آبنائے ہرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں تخریبی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ موخرالذکر بحری جہاز پر آتش گیر مواد میتھانول لدا ہوا تھا اور اس کے پچھلے حصے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھاتاہم اس میں لدا آتش گیر مواد محفوظ رہا تھا۔

  • خلیج عمان میں تیل بردار جہاز پر حملہ کس نے کیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    خلیج عمان میں تیل بردار جہاز پر حملہ کس نے کیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    واشنگٹن: امریکی فوج نے تیل بردار بحری جہازوں کے قریب ایرانی کشتی کی فوٹیج جاری کردی، کشتی پر سوار افراد نے جہاز کے قریب نصب بارودی سرنگ کا معائنہ کیا اور اسے اتار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے ایک تصویری ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک کشتی کو بحر اومان میں جاپانی تیل بردار جہاز کے قریب ایک بارودی سرنگ کو ہٹاٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بارودی سرنگ اس جہاز کو تباہ کرنے کے لیے نصب کی گئی تھی مگر وہ پھٹ نہیں سکی اور اسے کشتی کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس فوٹیج سے ایران کے ان دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بحر اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث نہیں۔

    امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان بیل اوربان کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 10 منٹ پر پاسداران انقلاب کی ایک پٹرولنگ کشتی کوکوکا بحری جہاز کے قریب گئی۔ کشتی پر سوار افراد نے جہاز کے قریب نصب بارودی سرنگ کا معائنہ کیا اور اسے اتار دیا گیا۔

    قبل ازیں امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے پاس تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے جس میں ایرانی فوج کو بحر اومان میں حملوں کا نشانہ بنائے گئے جہازوں کے قریب بارودی مواد کو اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکا نے خلیج عمان میں‌ ہونے والے حملوں‌ کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

    امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر کو بتایا کہ اس نے خود وہ فوٹیج دیکھی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو تیل بردار جہاز کے قریب نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کو ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دریں اثناء اقوام متحدہ میں امریکی ہائی کمیشن نے بحر اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

  • چیف جسٹس کا 15 روز میں آئل ٹینکرز کو ذوالفقارآباد ٹرمینل منتقل ہونے کا حکم

    چیف جسٹس کا 15 روز میں آئل ٹینکرز کو ذوالفقارآباد ٹرمینل منتقل ہونے کا حکم

    کراچی : چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئل ٹینکرز کو ذوالفقارآباد ٹرمینل جانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پندرہ دن بعد کوئی ٹینکر شیریں جناح کالونی میں کھڑا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کیس کی سماعت ہوئی،مئیر کراچی وسیم اختر, آئل ٹینکر ایسوسی ایشن عہدیداران پیش ہوئے۔

    مئیر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کا ایک سال قبل افتتاح ہوچکا ہے، آئل ٹینکر مالکان جانے کے لیے تیار نہیں، جس پر صدر ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شہوانی نے عدالت کو بتایا کہ ہم جانے کے لیے تیار ہیں, مئیر کراچی جھوٹ بول رہے ہیں، دو سو ایکڑ میں سے ہمیں صرف 130 ایکڑ اراضی دی گئی۔

    جس پر چیف جسٹس نے مئیر کراچی سے استفسار کیا کہ کام مکمل کیوں نہیں ہوا، جس پر مئیر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ کام مکمل ہو چکا چاہیں تو ناظر سے معائنہ کرالیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ناظر جائے گا اور رپورٹ لائے گا, میں خود جا کر دیکھ لیتا ہوں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ناظر کیساتھ مئیر کراچی جائیں اور صورتحال سے آگاہ کریں جبکہ ضیا اعوان کو بھی ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کا معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کردی.

    چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئل ٹینکرزکو ذوالفقارآباد ٹرمینل منتقل ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 15 دن بعد کوئی ٹینکر شیریں جناح کالونی میں کھڑا نہیں ہوگا، جس پر صدرآئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہو پائے گا۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب! آپ کے پاس ہر قسم کی حجت ہے، خدا کا خوف کریں کچھ حب الوطنی پیدا کریں اور تنبیہ کی ٹینکر والوں نے ہڑتال کی توسب کو اندر کردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز ایک بار پھر ہڑتال پر

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز ایک بار پھر ہڑتال پر

    کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ایک بار پھر معطل ہوگئی۔ مصنوعات کی ترسیل کے معاملہ پر ٹینکرز نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پیڑولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ منڈلانے لگا۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز ایک بار پھر ہڑتال پر چلے گئے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے معاملہ پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور آئل ٹینکرز مالکان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب آئل ٹینکرز کے بجائے این ایل سی کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آئل ٹینکرز کی مختلف ایسوسی ایشنز نے مشترکہ طور پر اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کے ساتھ اس ضمن میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس او کا این ایل سی کے ساتھ معاہدہ خلاف قانون ہے۔

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بحران کی تمام تر ذمہ داری پی ایس او انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئل ٹینکر نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

    آئل ٹینکر نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی

    کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 20 اگست سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے اداروں کا قبلہ درست کریں ورنہ سپلائی بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین یوسف شاہوانی اور مرکزی سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کی سربراہی میں چیئرپرسن اوگرا اور چیئرمین این ایچ اے کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کہا کہ آپ کے جائز مطالبات کی ہم سفارشات آگے ارسال کردیں گے جس پر چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی نے کہا کہ پرانے ماڈل کی گاڑیوں کے لیے ہمیں پانچ سال تک وقت دیا جائے ہماری ہزاروں گاڑیاں ہیں، ہم اتنی جلدی جلدی اتنے بڑے پیمانے پر نئے قوانین کی پاسداری نہیں کر سکتے۔

    چیئرپرسن اوگرا نے کہا کہ ہم اتنا وقت نہیں دے سکتے اس کے لیے سفارشات آگے ارسال کی جائیں گی جس پر چیئرمین یوسف شاہوانی نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے۔

    سیکرٹریٹ کے باہر مرکزی چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی اور مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو 20 اگست تک وقت دیتے ہیں کہ اپنے اداروں کا قبلہ درست کریں اگر 20 اگست تک ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 21 اگست سے پورے پاکستان میں مکمل ہڑتال کریں گے۔

  • ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم

    ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم

    اسلام آباد: آئل ٹینکر ایسوسی ایشن اور وزارتِ پیٹرولیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں پیڑول کا بحران شروع ہوگیا،جگہ جگہ لوگ پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکر مالکان پر حفاظتی اقدامات کی مد میں نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس پر آئل ٹینکر مالکان نے اوگرا کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل گزشتہ روز بند کردی تھی اور آج ہڑتال کا دوسرا روز ہے۔

    مذاکرات ناکام

    اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکر مالکان سے مذاکرات بھی کیے گئے لیکن وہ ناکام ہوگئے اور آئل ٹینکر مالکان نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران شروع ہوگیا ہے۔

    حکومت ہمارا کوئی مطالبہ ماننے کے لیے تیار نہیں، آئل ٹینکر مالکان

    اسلام آباد میں وزارتِ پیٹرولیم سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینکرز مالکان نے کہا کہ حکومت ہمارا کوئی بھی مطالبہ ماننے کو تیار نہیں، سانحہ احمد پورشرقیہ میں ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ گاڑی کو کسی نے آگ لگائی جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

    ٹینکر ایسوسی ایشن کے مالکان نے مؤقف اختیار کیا کہ مذاکرات پرامن ماحول میں جاری تھے کہ اچانک چیئرمین اوگرا نے ہمارا مؤقف سننے سے صاف انکار کردیا، ٹینکرز کی آمد ورفت پورے ملک میں بند ہے جس کی ذمہ دار خود حکومت ہے۔

    بحران کی ذمہ دار حکومت ہے، ٹینکر مالکان

    ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے ڈرائیورز پر بلاوجہ تشدد کیا جارہا ہے اور گاڑیوں کے غیر قانونی چالان کاٹے جارہے ہیں، حکومت کے سامنے اپنے تمام مطالبات پیش کردیے اگر وہ منظور نہ ہوئے تو احتجاج کیا جائے گا اور اس دوران ملک میں پیدا ہونے والے پیٹرول بحران کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

    اوگرا کا قانون کسی صورت نہیں مانیں گے، ٹینکر مالکان

    ٹینکر ایسوسی ایشن کے رہنما یوسف شاہوانی نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں ٹینکر کو آگ ڈرائیور نے نہیں لگائی، ہم اوگرا کا قانون کسی صورت نہیں مانیں گے کیونکہ اوگرا کے چیئرمین کی ہدایت غیر قانونی ہے۔

    لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے، اوگرا

    دوسری جانب ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ کسی کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر کسی کے آگے بلیک میل نہیں ہوں گے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیچھے کچھ کمپنیاں ہیں جنہیں وقت آنے پر سامنے لائیں گے اور سخت کارروائی کریں گے۔

    ترجمان اوگرا کی پریس کانفرنس

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بلاوجہ بڑھایا جارہا ہے، ابھی پٹرول شارٹ نہیں ہوا، مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، ہم بات کرنے کو تیار ہیں، وزارت پیٹرولیم اور ہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ترجمان اوگرا کی اے آر وائی سے گفتگو

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اپنی جگہ لیکن لوگوں کی زندگیوں کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    قوانین یک دم لاگو نہیں کیے، 2014ء میں پانچ سال ہوگئے،اوگرا

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سارے قانون ایک دم سے آئل ٹینکرز پر لاگو نہیں کیے جارہے، یہ قوانین 2009ء وزارت پٹرولیم نے ہمیں دیے جنہیں لاگو کرنے کے لیے پانچ سال کا وقت دیا گیا تھا جو کہ 2014ء میں پورا ہوگیا اور اب تین سال اوپر ہوگئے ہیں۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس او نے پٹرول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہے، عوام پریشان نہ ہوں پٹرول کی قلت کا معاملہ کل تک حل ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند رکھی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی کمی ہوگئی ہے۔

    پٹرول نایاب، شہری پریشان، گاڑیاں بند

    پٹرول نایاب ہونے سے شہری بری طرح پریشان ہیں، جگہ جگہ پمپ پر لوگوں کا ہجوم نظر آرہا ہے جو پٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے لیکن پٹرول چند ایک پمپس پر مل رہا ہے لیکن بقیہ سے غائب ہے۔

    پٹرول کی تلاش میں لوگ سرگرداں، جگہ جگہ پمپس پر ہجوم

    پٹرول کی تلاش میں لوگوں کی گاڑیاں بند ہوگئیں، لوگ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں آگئے لیکن جس پمپ پر جاتے ہیں انہیں جواب ملتا ہے کہ پٹرول ختم ہوگیا، ہڑتال ہے پٹرول کی سپلائی نہیں ہورہی۔

    ایک شہری نے کہا کہ میں آئی آئی چندریگر روڈ سے سندھ سیکریٹریٹ تک سارے پمس دیکھتا ہوا آیا ہوں، کہیں پٹرول نہیں مل رہا، ہر پمپ والا کہتا ہے ہڑتال ہے،آئل ٹینکر مالکان براہ مہربانی ہڑتال ختم کریں۔

    دوسرے شہری نے کہا کہ میں ڈیفنس سے یہاں (سندھ سیکریٹریٹ) تک پٹرول ڈھونڈتا ہوا آرہا ہوں، عزیز آباد جانا ہے پٹرول ہے نہیں اور کہیں مل نہیں رہا کیسے جاؤں؟

    اسی طرح شاہراہ قاعدین سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین نے بتایا کہ پمپس پر ہجوم ہے لیکن پٹرول نہیں مل رہا۔

    ایک شخص نے بتایا کہ ہم اور بچے پٹرول کے حصول کے لیے بری طرح ذلیل ہورہے ہیں، ہڑتال کے سبب عوام پس رہے ہیں، ایک شہری نے بتایا کہ وہ فائیو اسٹار چورنگی سے شاہراہ قاعدین تک آگیا لیکن پٹرول نہیں مل رہا۔

    گڈز ٹرانسپورٹ کا بھی گاڑیاں کھڑی کرنے کا اعلان

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ انجم وہاب کے مطابق آئل ٹینکرز کے بعد اب گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی مجبوراً ہڑتال میں شمولیت کا کہہ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے سابق ترجمان اور عہدے دار نے کہا جب ہمیں پٹرول یا ڈیزل نہیں ملے گا اور ہائی ویز پر ہماری سامان سے لدی ہوئی گاڑیاں بند ہونے لگیں گی تو ہم کیا کریں گے؟ حکومت ہمیشہ حادثہ ہونے کے بعد ایکشن لیتی ہے پہلے کیوں کچھ نہیں کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرز کا قصور نہیں تھا، قصور لوگوں کا تھا حادثہ تو گڈز ٹرانسپورٹ یا ہوائی جہاز کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، سیکیورٹی اداروں کو چاہیے تھا کہ وہ لوگوں کو روکتے، ہمیں ڈیزل نہیں ملے گا تو ہم گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نے بتایا کہ رات سے ہی شیل اور ٹوٹل کمپنیوں نے پٹرول کی فراہمی بند کردی تھی اور اب پی ایس او کے پمپس پر بھی پٹرول ختم ہورہا ہے، پی ایس او کی سپلائی اب تک اس لیے جاری تھی کہ ان کے اپنے بھی ٹینکرز ہیں، صورتحال اب سنگین ہوتی جارہی ہے، پٹرول نہ ملا تو ملک بھر میں پہیہ جام ہوجائے گا۔

    اسلام آباد  اور گردونواح میں پٹرول کی قلت

    اسلام آباد سے نمائندہ اے آر وائی حمزہ فاروق نے بتایا کہ دار الحکومت میں پٹرول کی قلت فی الوقت تو نہیں ہے کچھ دیر بعد ہوجائے تو الگ بات ہے تاہم اسلام آباد کے گردونواح اور پنڈی میں پٹرول کی قلت شروع ہوگئی ہے اور لوگ دور دور سے یہاں پٹرول ڈلوانے آرہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری پٹرولیم ٹینکر مالکان کو منانے کی کوشش میں ہیں جب کہ اوگرا کا کہنا ہے کہ جس نجی کمپنی کا ٹینکر الٹا تھا آئل ٹینکر اسی کمپنی کی شہہ پر یہ سب کچھ کررہے ہیں۔

    پٹرول کا بحران آزاد کشمیر تک پہنچ گیا

    تازہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کے بحران کے بعد اب یہ بحران آزاد کشمیر تک پہنچ گیا اور وہاں بھی پٹرول کی قلت دیکھی جارہی ہے۔

    آزاد کشمیر سے نمائندہ اے آر وائی سجاد بخاری نے بتایا کہ وہاں پٹرول کی قلت ہوگئی ہے جن چند پمپس پر پٹرول مل رہا ہے وہاں بے انتہا رش  ہے۔

    کراچی کے 80 فیصد پمپس پر پٹرول ختم

    کراچی سے نمائندہ اے آر وائی عبدالحسیب نے بتایا کہ کراچی کے تقریباً تمام پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہوچکا ہے، جن چند پمپس پر پٹرول موجود ہے وہاں اتنا رش ہے کہ بیان نہیں کیا جاسکتا۔

     رپورٹرکے مطابق اگر کل تک پٹرول نہ ملاتو صورتحال تشویش ناک ہوجائے گی، کل صرف وہ گاڑیاں سڑکوں پر نظر آئیں گی جن کے پاس اسٹاک میں پٹرول موجو د تھا کل کے بعد سڑکوں پر گاڑیاں بھی کم ہوجائیں گی۔

    اس وقت جہاں پٹرول مل رہا ہے وہاں قطار میں لگنے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے کا وقت لگے گا تب ہی پٹرول مل سکے گا۔

  • نو ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ

    نو ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ

    کراچی :پاکستان اسٹیٹ آئل نے آج نو ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کر دیا ہے، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کیلئے آج تین سو آئل ٹینکرز روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے آج نو ہزار ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ایس او کی جانب سے سترہ جنوری کو چودہ ہزار میٹرک ٹن آئل پنجاب کیلئے روانہ کیا گیا جو کہ آج رات یا کل صبح تک پنجاب کے ڈیپوز میں پہنچ جائے گا۔

    کمپنی زرائع کے مطابق پچاس ہزارٹن تیل کا ایک جہاز سولہ جنوری کو کراچی پہنچا جبکہ ایک اور جہاز پچیس جنوری کو پہنچ جائے گا۔

    آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ جنوری تک پنجاب میں صورتحال بہتر ہو جائےگی اور مزید تین سو آئل ٹینکرز اکیس جنوری کو پنجاب روانہ ہونگے۔

    آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیمان ترین کا بھی کہنا ہے کہ ستائس جنوری تک حالات معمول پر آجائے گی۔