Tag: Oil Terminal

  • آئل ٹرمینل کو بزور طاقت آج کھول دیا جائے گا، مشیر وزیراعظم

    آئل ٹرمینل کو بزور طاقت آج کھول دیا جائے گا، مشیر وزیراعظم

    کراچی پورٹ چینل کو ماہی گیروں کی جانب سے بند کرنے کا معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، کے پی ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئل ٹرمنیل کو طاقت کے زور پر کھولا جائے گا۔

    کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت گزشتہ 24 گھنٹے سے مکمل طور پر بند ہے جس کے پیش نظر وزارت بحری امور نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر میری ٹائم افیئر محمود مولوی نے بتایا ہے کہ ماہی گیروں سے حتمی مذاکرات شروع ہورہے ہیں آج ہر صورت میں چینل کو کھول دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ماہی گیروں نے مذاکرات کے ذریعے چینل کو نہ کھولا تو طاقت کے ذریعے آج شام تک چینل کو مکمل بحال کردیا جائے گا۔

    محمود مولوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرلیا جائے، ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کا چینل بند ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت ہوچکا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔

    اس حوالے سے کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینل اتنی دیر کے لئے بند ہوا ہے، چینل بند ہونے سے ملک کی تمام امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر رک گئی ہے۔

    پورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک 16 جہازوں کی آمدورفت متاثر ہے، چار ٹینکر، 3 کنٹینر جہاز،1 گندم ،1 چاول ،3 کلنکر ،1 فرٹیلائز اور سمینٹ کے جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

    وزارت بحری امور کی جانب سے چینل کی بندش پر چئیرمین کے پی ٹٰی نادر ممتاز سے بھی باز پرس کی گئی ہے کہ جب اطلاعات تھیں تو احتیاطی تدابیر پہلے سے کیوں نہیں کی گئیں؟

    مزید پڑھیں : ماہی گیروں کا احتجاج : بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت بند

    دوسری جانب کراچی چیمبر کے صدر نے بھی وزارت بحری امور سے جینل کھلوانے اور جہازوں کی آمد ورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

    صدر کراچی چیمبر محمد صدیق نے کہا ہے کہ جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے سے امپورٹ ایکسپورٹ کا کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، پورٹ پر کام بند ہونے سے بر آمد اقر در امد کنند گان کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی سامان کے جہاز وقت پر روانہ نہ ہوئے تو بیرون ملک سے آرڈر کینسل ہو سکتے ہیں۔

  • شیریں جناح آئل ٹرمینل کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    شیریں جناح آئل ٹرمینل کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی : شیریں جناح آئل ٹرمینل پر پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف دکاندار سڑک پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں جناح شاپ کیپر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر منور حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ٹرمینل منتقلی کا حکم نامہ آنے کے بعد سے پولیس نے ٹرمینل کے ساتھ واقع دکانداروں کو بھی پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔

    کبھی سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں کبھی دکان کھولنے ہی نہیں دیتے۔ آئل ٹرمینل منتقلی پر تحفظات کے حوالے سے کمشنر کراچی نے دو روز قبل اجلاس بلایا اس میں بھی دکانداروں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہمارے ساتھ یہ غیروں والا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس، وزیرِ بلدیات اور کمشنر کراچی آئل ٹرمینل منتقلی کے معاملات کو شفاف بنانے پر توجہ دیں اور پولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔

    اس موقع پر آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات عبداللہ ہمدرد کا کہنا تھا کہ آئل ٹرمینل منتقلی کے معاملات کو شفاف بنایا جائے اور پولیس دکانداروں کو شفافیت کے ساتھ زمینیں الاٹ ہونے تک پریشان نہ کرے۔