Tag: oil

  • گھوٹکی سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    گھوٹکی سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    اسلام آباد: سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے ایک بڑے ذخیرے کے دریافت کا اعلان کیا گیا ہے‘ یہ اعلان ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا۔

    کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جاری گیس کی تلاش کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے‘ ماری ڈیولپمنٹ اور لیز ایریا کے شاہین ون نامی ایکسپلوریشن ویل میں قابل ذکر تعداد میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا کنویں کی ابتدائی کھدائی پانچ جنوری کو شروع ہوئی تھی اوراس میں کامیابی کے ساتھ ایک ہزارایک سو پچھتر فٹ کی گہرائی تک کھدائی کی جاچکی ہے جہاں چونا پتھر وافرمقدارمیں موجود ہے۔

    گیس کی دریافت، پاکستان کا پہلا نمبر، عالمی رپورٹ

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اشفاق ندیم احمد کا کہنا ہے کہ اس ذخیرے میں موجود نئے امکانات کی مختلف سطحوں پر موجودگی کی سیسمک ڈیٹا سے شناخت کی گئی ہے اور کمپنی ان کے لیے آئندہ دو سے تین سال میں ڈرلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق ماری ڈی اینڈ پی لیز ایریا میں انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی سیسمک ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ دوسری کامیابی ملی ہے۔

    ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر تلاش کرتے رہیں گے تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پورا کیا جاسکے۔

  • گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں، عراقی سفیر

    گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں، عراقی سفیر

    اسلام آباد: وزیر بندگاہ اور جہاز رانی میر حاصل بزنجو اور عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون اورعراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے کشتی کی ممکنہ سروس پر بھی تبادلہ خیال گیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر میر حاصل بزنجو اور عراقی سفیر ڈاکٹرعلی یاسین سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے کشتی کی ممکنہ سروس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرعراقی سفیر نے خواہش ظاہر کی کہ گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور پاک و عراق تعلقات مزید مضبوط ہوں۔


    پڑھیں: گوادر پورٹ : کارگو کنٹینرز جہاز مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک روانہ


    خیال رہے ہر سال پاکستانی شیعہ زائرین ہزاروں کی تعداد میں عراق جاتے اور مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔ واضح رہے رواں ماہ چین کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے گوادر میں تعمیر کی گئی بندر گاہ  کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔  جس کے بعد یہاں سے مال خلیجی اور دنیا بھر کی عالمی منڈیوں میں بھیجا جارہا ہے۔
  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،لیکن شہریوں کو پیٹرول پھر بھی نہ ملا۔

    آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    چیئرمین ایسوسی ایشن اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں سال دسمبر تک ٹیکس پر چھوٹ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے۔ادہر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعد ملک کے بیشتر پٹرول پمپوں پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

    پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی، فراہمی جلد شروع کردی جائےگی۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو پمپوں پر کوئی قلت پیدا نہیں ہوتی لیکن جب بھی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو پیٹرول نایاب ہو جاتا ہے۔

  • بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانےکا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

    بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانےکا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ کوئی ہمیں نہ بتائے کہ روپے کی قدرکا تعین کس طرح کرنا ہے، آئندہ بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے سیمینار سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آر نےترسیلات زرپرٹیکس لگانے کی شاید کوئی تجویز دی ہوگی لیکن فیصلہ وزارت خزانہ کرتی ہے۔

     اُن کا کہناتھا کہ روپے کی قدر کا تعین اسٹیٹ بینک کرتا ہے اور اس حوالے سے ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لینگے۔

     وزیرخزانہ نے بتایا کہ دو سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کےٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ۔

  • سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا بلکہ بازار کے داموں خریدا جاتا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح تجارتی بنیادوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مسقط اور عمان سے تیل خریدتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے تاریخ میں صرف ایک بار جوہری دھماکوں کے بعد تقریباً دو ارب ڈالر کا مفت تیل دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب کو اس وقت ترکی، برطانیہ اور امریکہ انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں، وہ پاکستان بھی کر رہا ہے۔

  • مچھلی کا تیل صحت کیلئے مفید

    مچھلی کا تیل صحت کیلئے مفید

    کراچی: (ویب ڈیسک) ماہرین طب کہتے ہیں مچھلی کا تیل صحت کیلئے نہایت مفید ہے۔

    مچھلی کا تیل کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مچھلی کے تیل میں موجود اومیگاتھری انسانی جسم کے مدافعتی نظام کومضبوط بناتاہےاور نزلہ زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا تیل امراضِ قلب سے بچانے میں معاون ہے۔

    ماہرین کے مطابق مچھلی کا تیل سبزیوں کے تیل کی طرح مفید ہوتا ہے جو جسم میں موجود خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    مچھلی کے تیل میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہے، یہ تیل ہمارے جسم کے نظام کو درست رکھتا ہے، سردیوں میں مچھلی کا تیل پینا زیادہ فائدے مند ہے، اسے پینے سے جسم کو ایسی توانائی ملتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔

  • ملک میں پیٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں، پی ایس او

    ملک میں پیٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں، پی ایس او

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ترجمان نےکہا ہےکہ ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں پی ایس او کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔

    پی ایس او ترجمان کےمطابق کمپنی کی جانب سےفروری میں اب تک ڈھائی لاکھ ٹن پٹرول درآمدکیا جاچکا ہے۔۔تین روز میں دو جہازوں کے ذریعےمجموعی طورپرایک لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا ہے۔

    پی ایس او ملک بھر میں فیول کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کو یقینی بنارہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق بائیکو ریفائنری بھی اپنی تیل کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو کئی گنا بڑھا رہی ہے جس کے لئے بائیکو ملک میں تین نئی جگہ تیل کے اسٹوریج ٹینک بنائے گی

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی طلب میں مسلسل کم رہنے کے باعث خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق خام تیل کی طلب مسلسل انجماد کا شکار ہے جس کے باعث خام تیل کی مستحکم ہوتی ہوئی  قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہورہی ہیں۔

    امریکی ادارے کے مطابق یہ خام تیل کی قیمت چالیس سے پینتیس ڈالر تک گر سکتی ہے مگر بیس ڈالر فی بیرل تک کمی متوقع نہیں ہے۔

    ا مریکی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں آنے والے حالیہ استحکام وقتی ہے۔گزشتہ سال جون سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پی ایس او کا جہاز پیٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گیا

    پی ایس او کا جہاز پیٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گیا

    کراچی:پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او )کا ایک لاکھ پینسٹھ ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا جہاز اور ایک پچاس ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کاجہازکراچی پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا جہاز فرنس آئل اور پٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طوراس ہفتے 1 لاکھ ٹن پٹرول جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔

    پی ایس او کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کے پاس مجموعی طور رواں ہفتے کے لیے ایک لاکھ ٹن پیٹرول اورایک لاکھ پینتیس ہزار ٹنفرنس آئل موجود ہے۔

    ترجمان کاکہنا تھا کہ پیٹرول اور فرنس آئل کے مزہد دو آئل ٹینکر جلد کراچی پہنچ جائیں گے ۔وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پرپی ایس او24گھنٹےمسلسل کام کررہا ہے ۔

    ۔پی ایس او ترجمان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس اور پیٹرول پمپس کو فیول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

  • تیل کی کم قیمت کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، خواجہ آصف

    تیل کی کم قیمت کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ سو چ سمجھ کر کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ سےتیل کی خریداری کےطویل مدت معاہدوں کی تیاری کررہےہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمت کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، دوسری جانب وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان جاری چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک سے آئندہ کوئی بھی معاہدہ سو چ سمجھ کر کرے گی۔