Tag: oil

  • تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    اسلام آباد : عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو سیلز ٹیکس میں ستر ارب روپےکی کمی کاسامنا ہے۔ایف بی آرنےنقصان پوراکرنےکےمتبادل منصوبےپرغورشروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت سے جہاں ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے وہیں ایف بی آرکے حکام اس صورتحال سےٹیکس محصولات میں آنے والی کمی سے پریشان ہیں۔

    پیرکو اسلام آباد میں اس حوالےسے چئیرمین ایف بی آرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ٹیکس ریونیو میں کمی پربریفنگ دی۔جس میں بتایاگیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے اس پر وصول ہونےوالےسیلز ٹیکس میں 70 ارب روپےکی کمی آئے گی۔

    ایف بی آرکےمطابق نقصان پوراکرنےکیلئےایک متبادل پلان تیارکیاجارہا ہےجس کی سمری منظوری کیلئےوزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

  • خام تیل کی قیمتیں آئندہ سال بھی کم رہنے کا امکان

    خام تیل کی قیمتیں آئندہ سال بھی کم رہنے کا امکان

     نیو یارک : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی سے عالمی معیشت میں بہتری آنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

    قیمتوں میں کمی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنےجس سے عالمی معاشی شرح نمو میں صفر اعشاریہ سات فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    خام تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معاشی شرح نمو میں بہتری کی توقع ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں جون دوہزار چودہ سے اب تک پینتالیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آئی ایم ایف کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک معاشی دباؤ کا شکاررہیں گے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

    ویانا: تیل برآمد کرنے والے گروپ اوپیک کی جانب خام تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری ہے،ممبر ممالک کی جانب خام تیل کی پیداوار میں کمی کی درخواست کو سعودی عرب نے ایک بارپھرمسترد کر دیا ہے ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رکن ممالک تیل کی پیداوار کم نہیں کریں گے ۔

    مجموعی پیداوار تین کروڑ بیرلز یومیہ پر برقرار رکھی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پیداوار میں کمی نہ کی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزیدگرواٹ آئےگی, ماہرین نے خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر تک آنے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    سیلز ٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی :حکومت سندھ کی جانب سےآئل ٹینکر کنٹریکٹرز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کےخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سےعائد کئے جانے والے پانچ فیصد سیلز ٹیکس کےخلاف آئل ٹینکرز نے ہڑتال کرکےکراچی سے ملک بھر کوفرنس آئل اورپیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندکردی ہے۔

    کراچی سے تین سو سے چار سو ٹینکرز یومیہ سندھ سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات سپلائی کرتےہیں۔

    فرنس آئل کی فراہمی بندہونے ہونے سے ملک بھر میں پاور پلانٹس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےنائب صدرمحمد سلیمان کا کہنا ہے پانچ فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست حکومت سندھ نے مسترد کردی جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔