Tag: okara

  • سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ

    سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ

    اوکاڑہ: پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اوکاڑہ میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریائے ستلج و راوی کے سیلاب سے متاثرہ 32 دیہات کے اسکول 7 ستمبر تک بند رہیں گے۔

    چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے جاری کیا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نارووال حسن رضا نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نارووال بھر کے اسکول یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ جاری ہنگامی صورتحال کے دوران طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا۔

    ضلعی حکام نے تصدیق کی کہ بندش کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں دونوں پر ہوگا، والدین اور طلباء کو مزید اپ ڈیٹس کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ضلع بھر میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، کیونکہ شدید بارشوں اور پانی کی بڑھتی ہوئی سطح نشیبی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ طوفانی بارشوں اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے کم از کم 33 افراد کی جانیں لے لی ہیں، 2,200 دیہات کو متاثر کیا ہے اور 700,000 سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔

  • سسرالیوں نے شادی شدہ لڑکی فروخت کر دی

    سسرالیوں نے شادی شدہ لڑکی فروخت کر دی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں سسرالیوں نے شادی شدہ لڑکی کو فروخت کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود 22 جیڈی میں ایک اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے، 20 سالہ لڑکی کو اس کے جیٹھ، دیور اور سسرالیوں نے 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔

    اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ سدرہ نامی لڑکی کو خانیوال کے علاقے کچا کھوہ میں جسم فروش گروہ کو فروخت کیا گیا، لڑکی کو ایک ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، موقع ملنے پر وہ فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔

    اوکاڑہ شادی شدہ لڑکی فروخت ماں فروخت
    شادی شدہ لڑکی اور دو بچوں کی ماں سدرہ کو فروخت کرنے والے ملزمان کے والدین

    متاثرہ لڑکی کے شوہر اکرام کی جانب سے مقدمے کے لیے ڈی پی او کو درخواست دی گئی ہے، تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں ہے۔

    غیر مقامی کرایہ داروں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری

    ملزمان کے والدین نے بھی پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹوں آصف اور اکرم نے ان کی بہو کو فروخت کیا۔ ایک ویڈیو بیان میں والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے بہت غلط اور گندا کام کیا ہے، جس کی انھیں سزا ملنی چاہیے چاہے وہ سزائے موت ہی کیوں نہ ہو۔ والد نے بھی کہا کہ ان کے ملزمان بیٹوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔

    دریں اثنا، راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ والد طارق محمود کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں ابراہیم خان، فہد رشید اور جواد ایاز کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق طارق محمود نے بتایا میری بیٹی شام کے وقت گھر واپس آ رہی تھی، ابراہیم زبردستی گھر کے اندر لے گیا، ملزم فہد رشید نے منہ پر کپڑا باندھا، جواد ایاز قابل اعتراض ویڈیو بناتا رہا، ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

  • سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے نفرت انگیز مواد برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، اسٹیکرز اور کتابیں لوگوں میں تقسیم کر رہا تھا، دہشت گرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ کا رہائشی ہے، دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    اوکاڑہ(4 اگست 2025):سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈکیت فرار ہوگئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نعیم اللہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، مفرور ڈاکوؤں میں ساجد اور شان شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک  ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور گولیاں برآمد ہوئیں، ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کیخلاف سی سی ڈی پر حملہ، مزاحمت، اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-defence-robbers-robbing-14-lacs/

  • بینائی سے محروم 11 سالہ بچی سے زیادتی کا شکار

    بینائی سے محروم 11 سالہ بچی سے زیادتی کا شکار

    اوکاڑہ(27 جولائی 2025): دھاگہ خریدنےگئی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہوگئی، ملزم وسیم نے بچی کو دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق دکان کے قریب بچی کے رونے کی آواز پر ملزم بھاگ گیا تاہم پولیس نے ملزم  وسیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہے ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، اس سے قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کمسن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 11 سالہ بیٹی ٹیوشن سے واپس آ رہی تھی کہ ملزم حیدر اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے لیا گیا اور ویرانے میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • 10 سالہ بچی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

    10 سالہ بچی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

    حویلی لکھا(20 جولائی 2025): اوکاڑہ میں 10 سالہ بچی انسانی غفلت سے اپنی جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ حویلی لکھا کے علاقہ بلوشاہ میں دس سال کی بچی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، والدہ نے مقدمہ درج کرادیا۔

    والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد یاسین نے ریت حاصل کرنے کے لئے گہرا گڑھا  کھود رکھا تھا جس میں بارش کا پانی بھر گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈی پی او کی ہدایت پر گڑھا کھودنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مون سون بارشوں سے تباہی اور نقصانات کی اطلاعات ہیں۔لاہور میں بارش سے بوسیدہ چھتیں، عمارتیں گرنے کے واقعات میں کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-buses-overturn-9-passengers-killed/

    دوسری جانب کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانے والی ایک بس ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب الٹ گئی ہے، جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھہ بائی پاس پر بس الٹ کر کھائی میں گر گئی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، حادثے کی شکار بس کے مسافر کینجھر جھیل پکنک کے لیے جا رہے تھے۔

  • تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دایارم پل کے قریب پولیس اہلکار ناکے پر موجود تھے اس دوران 6 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور تینوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ 6 ڈاکو شہری شاہد سے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے، ڈاکوؤں کے قبضے سے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

    اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کے والد نے بیٹی کو پسند سے شادی کرنے پر قتل کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹی نے والدین کی مرضی کیخلاف اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری 15 کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔

  • ڈکیتی میں ملوث محکمہ تعلیم کا چوکیدار گرفتار

    ڈکیتی میں ملوث محکمہ تعلیم کا چوکیدار گرفتار

    اوکاڑہ: پولیس نے ڈکیتیوں میں ملوث محکمہ تعلیم کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے ڈکیتیوں میں ملوث محکمہ تعلیم کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد یاسین صابری کالونی میں واقع اسکول میں ملازم ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نشاندہی پر گینگ میں شامل محکمہ تعلیم کے 2 ملازمین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے نقدی، اسلحہ، 4 ایل سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

    اوکاڑہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم چوکیدار نے ڈکیتی کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروا رکھی تھی۔

  • ڈکیتی کے دوران خوف سے خاتون کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

    ڈکیتی کے دوران خوف سے خاتون کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خوف سے ایک خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے جبوکہ روڈ، بستی مول گھر میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران خوف سے خاتون جاں بحق ہو گئی، ڈکیتوں کے فرار کے بعد گھر والوں نے خاتون کو دیکھا تو وہ جاں بحق ہو چکی تھی۔

    اہل خانہ کے مطابق ڈکیت گھر سے زیورات اور 9 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، مقتولہ کی شناخت نواب بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

    ورثا نے مقتولہ کی لاش اسپتال کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا، پولیس نے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔