Tag: okara accident

  • ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر عاصم حنیف ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر عاصم حنیف ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوکاڑہ: بہاول نگر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عاصم حنیف ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں سکھ پور کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جب ٹریکٹر نے مسافر وین کو ٹکر ماری، جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاول نگر عاصم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔

  • اوکاڑہ:مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی،1اہلکار جاں بحق

    اوکاڑہ:مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی،1اہلکار جاں بحق

    اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت اٹھائیس مسافر زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر اڈہ تبروک کے قریب ہونے والا المناک حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد بد قسمت بس بے قابوہو کر الٹ گئی ۔

    ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اوکاڑہ اور کینٹ اسپتال منتقل کیا، حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت اٹھائیس مسافر زخمی ہیں۔