Tag: okara

  • تین سال قبل لا پتا ہونے والے نوجوان کے ساتھ بیوی نے کیا کیا تھا؟

    تین سال قبل لا پتا ہونے والے نوجوان کے ساتھ بیوی نے کیا کیا تھا؟

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 3 سال پہلے لاپتا ہونے والے نوجوان رزاق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے اپنی ہی بیوی نے بدترین طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تین سال قبل لاپتا ہونے والے رزاق نامی نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی قاتل اس کی بیوی اور اس کا ساتھی نکلا۔

    تین سال بعد مقتول کے ورثا نے مقامی تھانے میں مقتول کی بیوی کے خلاف درخواست دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے تفتیش کی۔

    ڈی پی او کے مطابق مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا نے پولیس حراست میں رزاق کے قتل کا اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    قاتلوں نے بتایا کہ رزاق کو مارنے کے بعد اس کی لاش کو ایک برقی کٹر کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور پھر وہ ٹکڑے نہر میں بہائے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ایک شہری نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ 6 ڈاکو یونیورسٹی روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہری کی اطلاع پر جب پولیس اہل کار جائے واردات پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے۔

    پولیس اہل کاروں کو دو افراد بندھے ہوئے ملے، معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں نے جائے وقوع پر 2 شہریوں کو لوٹ مار کے بعد باندھ رکھا تھا۔ موقع سے 2 موٹر سائیکلیں، مال مسروقہ، نقدی اور غیر قانونی بھی اسلحہ برآمد ہوا۔

  • پٹاخے چلانے سے کیوں منع کیا، بااثر افراد کا گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد، آنکھ ضائع

    پٹاخے چلانے سے کیوں منع کیا، بااثر افراد کا گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد، آنکھ ضائع

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پٹاخے چلانے سے منع کرنے پر برہم ہونے والے بااثر افراد نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں کچھ با اثر افراد نے گھر کے باہر پٹاخے چلانے سے منع کرنے پر ایک بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    ملزمان زاہد، اشفاق، کامران اور عباس نے پٹاخے چلانے سے منع کیے جانے پر بیوہ خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے بیوہ خاتون کی آنکھ ضائع ہو گئی، اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے بااثر افراد کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، جس پر متاثرہ بیوہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

    وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے ایک رکن عاطف بلوچ ایڈووکیٹ کے بھائی کے قتل کے ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے پر اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

    وکلا ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں بار ایسوسی ایشنز کے وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ مقیم نے ملزمان سے ساز باز کر کے انھیں بے گناہ قرار دیا اور رہا کر دیا، وکلا نے نے کہا کہ ملوث پولیس افسران کی معطلی تک وکلا کی ہڑتال جاری رہے گی۔

    اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پولیس افسران نے عاطف بلوچ ایڈووکیٹ کے بھائی کے قاتلوں کو رہا کیا ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پولیس کے اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

  • منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر خاتون کو گولی مار دی گئی

    منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر خاتون کو گولی مار دی گئی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ایک خاتون کو گولی مار دی گئی، جس سے وہ زخمی ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے ایک خاتون آسیہ کو زخمی کر دیا، خاتون نے منشیات فروشی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق منشیات فروش نسرین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے آسیہ کو زخمی کیا، ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، متاثرہ خاتون اور فیملی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    زخمی خاتون نے کہا کہ ملزمان کو مقدمات درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا۔

  • نائب قاصد کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

    نائب قاصد کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک نائب قاصد کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا شخص مغوی کے والد اور شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحصیل اسپتال کے نائب قاصد طلحہ کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شخص جھارا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جھارا منشیات کا کام کرتا ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے، ملزم نے نائب قاصد ڈسٹرکٹ اسپتال طلحہ کو دن میں اغوا کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے طلحہ کے ماں باپ کو ایس ایچ او بن کر فون کیا اور 10 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا، طلحہ کے والد نے ایک لاکھ روپے دیے، مگر ملزم نے طلحہ کو نہیں چھوڑا۔

    خاتون کا قاتل 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار

    والد نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد طلحہ کو ملزم کے گھر سے برآمد کر لیا۔

  • اوکاڑہ میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کی خوب درگت، ویڈیو وائرل

    اوکاڑہ میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کی خوب درگت، ویڈیو وائرل

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں لڑکیوں کو چھیڑنے پر ایک نوجوان کی خوب درگت بنائی گئی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں کامران نامی ایک نوجوان لڑکیوں کو چھیڑ رہا تھا، دوسرے نوجوانوں نے اسے منع کیا تو اس نے گالم گلوچ شروع کر دی، جس پر جھگڑا ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کامران کو چھیڑ خانی سے منع کیا گیا تو گالم گلوچ شروع ہو گئی اور حاشر نامی نوجوان نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے خوب پیٹا، اور درگت بنائی۔

    معلوم ہوا ہے کہ ملزم کامران کے خلاف اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈی میں ایک معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ بھی درج ہے۔ اور وہ لڑکیوں سے اکثر چھیڑ خانی کرتا پایا گیا ہے، اور اس کے خلاف متعدد شکایات سامنے آ چکی ہیں۔

    تھانہ بی ڈی پولیس کی جانب سے کامران کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں، تشدد کرنے والے لڑکوں کا کہنا تھا کہ کامران کے خلاف اہل محلہ کو کئی بار شکایات موصول ہوئی ہیں۔

  • اوکاڑہ: مخالفین نے 60 سالہ بزرگ کو ٹریکٹر کے آگے پھینک کر مار دیا

    اوکاڑہ: مخالفین نے 60 سالہ بزرگ کو ٹریکٹر کے آگے پھینک کر مار دیا

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مخالفین نے 60 سالہ بزرگ کو ٹریکٹر کے آگے پھینک کر مار دیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے راجووال میں مخالفین نے بدترین تشدد کر کے چلتے ٹریکٹر کے آگے پھینک کر ساٹھ سالہ بزرگ کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقتول عتیق الرحمان کمبوہ کے بیٹے وجیہ کی مدعیت میں 7 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

    مدعی نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ مقتول کے بھائی عبدالعزیز نے 3 ماہ پہلے منظور احمد وغیرہ سے زمین خریدی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ زمین پر ناجائز قبضہ کر رہے تھے۔

    مدعی کے مطابق نعیم، عبدالماجد، عابد، اور وقار سمیت درجن سے زائد مخالفین زمین پر قبضہ کر رہے تھے، تو عتیق الرحمان نے انھیں منع کیا، اس پر انھوں نے پہلے تو عتیق الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا، اور پھر انھیں چلتے ٹریکٹر کے آگے پھینک دیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم وقار نے عتیق الرحمان پر ٹریکٹر چڑھایا، جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

    واضح رہے کہ واقعے کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے احتجاجاً ٹریکٹر کو آگ لگائی اور قصور روڈ کو بلاک کیا، مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • بچوں کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر خاتون نے محلہ دار سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے

    بچوں کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر خاتون نے محلہ دار سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ: خاتون نے اپنے بچوں کے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر محلہ دار کو بچوں کا باپ ظاہر کر کے اس سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ساجدہ بی بی نامی خاتون نے اپنے بچوں کے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوا کر محلہ دار سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔

    شفقت بلاک کی رہائشی خاتون ساجدہ بی بی نے زمان نامی شخص کو جعلی برتھ سرٹیفکیٹس کے ذریعے اپنے بچوں کا باپ ظاہر کر دیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو اپنے محلہ دار سے کوئی رنجش تھی، جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    خاتون نے جعلی سرٹیفکیٹس یونسل کونسل سے بنوائے تھے، جن میں زمان کو بچوں کا باپ ظاہر کیا گیا تھا، ان سرٹیفکیٹس کی مدد سے اس نے زمان سے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے معاملے کا نوٹس لیا، انکوائری پر معلوم ہوا کہ یونین کونسل نمبر 48 کے سیکریٹری نے بغیر تصدیق 3 بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جعلی طور پر جاری کر دیے تھے، اور اس کے لیے سیکریٹری یونین کونسل نے رشوت لی۔ انکوائری رپورٹ میں سیکریٹری یونین کونسل کو جعلی سرٹیفکیٹس اجرا کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

    رپورٹس کے مطاابق ساجدہ بی بی کی شادی 2008 میں محمد اکرم سے ہوئی تھی، ساجدہ نے اپنے حقیقی تین بچوں زمزم، عروج فاطمہ اور محمد بلال کے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے یونین کونسل نمبر 48 کے سیکریٹری حبیب اللہ سے رابطہ کیا، اس نے بغیر تصدیق ہزاروں روپے وصول کر کے ساجدہ بی بی کے محلہ دار محمد زمان کو اس کے بچوں کا باپ ظاہر کر کے تین سرٹیفکیٹ جاری کر دیے، جن کی مدد سے خاتون نے محمد زمان کے خلاف ڈگری کروا دی اور لاکھوں روپے وصول کر لیے۔

  • اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا

    اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا

    اوکاڑہ: ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے ایک کارروائی میں ٹرین میں لڑکی سے زیادتی کے ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم حسیب کو کراچی ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے خلاف ریلوے پولیس اسٹیشن ساؤتھ کراچی میں مقدمہ درج ہے۔

    اس افسوس ناک واقعے میں پاکستان ریلوے کے پی آر اسٹاف حسیب نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، یہ واقعہ 10 مئی کو کو پیش آیا۔

    کراچی پہنچنے پر زیادتی کی شکار لڑکی نے پولیس اسٹیشن ساؤتھ میں ریلوے ملازمین کے خلاف شکایت درج کرا دی تھی۔ ریلوے انتظامیہ نے زیادتی کیس سامنے آنے کے بعد اسٹیشن ماسٹر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا تھا۔