Tag: olympian

  • سابق اولمپیئن نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا

    سابق اولمپیئن نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا

    سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا۔

    سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آج کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہوئے اس ٹاکرے کو اعصاب کی جنگ قرار دیا۔

    سابق اولمپیئن نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکتی ہے، بھارتی ٹیم کی طاقت ان کا کپتان ہے جسے پاکستان کوقا بو کرنا ہوگا۔

    توقیر ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، بھارتی ٹیم نے اولمپکس میں برانز میڈل جیت رکھا ہے، طاہر زمان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

  • لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور پولیس نے ہاکی کے آٹھ سابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے گرفتار کر کے ان پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔ کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں پولیس نے ناجائز گرفتار کیا۔

    نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور میں قیام پذیر آٹھ سابق اولمپئینز رات کو ہوٹل میں موجود تھے کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دیگر مشکوک افراد کے ہمراہ انہیں بھی گرفتار کر کے جوئے کا مقدمہ درج کر دیا۔

    اولمپئین انجم سعید اور دانش کلیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر اخلاقی حرکت میں ملوث نہیں تھے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔