Tag: Olympian Arshad Nadeem

  • ارشد ندیم کا طیارہ پیرس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا

    ارشد ندیم کا طیارہ پیرس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا

    پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم پاکستان روانگی کیلئے پیرس ایئرپورٹ پرطیارے میں سوارہوگئے۔

    ایئر پورٹ پر پہلے سے موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر فخرپاکستان ارشد ندیم کا استقبال کیا، اس موقع پر پیرس ایئر پورٹ پاکستان باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

    ارشد ندیم کو پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پروٹوکول فراہم کیا گیا، قومی ایتھلیٹ آج رات ایک بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ قومی ہیرو ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گزشتہ رات گولڈ میڈل پہنانا گیا تھا۔

    پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں کامیاب ایتھلیٹس کو میڈلز پہنانے کی تقریب ایفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد ہوئی۔

    پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

    ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    ارشد ندیم کے کارنامے کی بدولت پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانے کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

    گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

  • ‘قوم کی جانب سے ملنے والے محبت لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا’

    ‘قوم کی جانب سے ملنے والے محبت لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا’

    ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم کہتے ہیں کہ قوم کی جانب سے جو محبت ملی، اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں اولمپیئن ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی آمد پرارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    بعد ازاں طلبا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے بتایا کہ اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں ان پر بہت دباؤ تھا ساتھ ہی جاپان کی شدید گرمی نے بھی انہیں پریشان کیا۔

    ارشد ندیم نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے محنت اور جستجو کی ضرورت ہوتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے قوم سے معافی مانگ لی

    واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

    میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے، دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔

    بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔