Tag: Om Shanti Om

  • اوم شانتی اوم: جاوید شیخ کے معاوضے کی حیران کن رقم

    اوم شانتی اوم: جاوید شیخ کے معاوضے کی حیران کن رقم

    پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کے لیے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا، ان کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہی اعزاز کی بات تھی۔

    سینیئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم اوم شانتی اوم آفر ہوئی تھی، یہ فلم بھارتی معروف ہدایت کار فرح خان کی بھی بطور ہدایت کار ڈیبیو فلم تھی۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی، اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم کا مینیجر ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

    جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایا کہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

    اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔

  • شاہ رخ پھر دیپکا کی موت کا بدلہ لیں گے

    شاہ رخ پھر دیپکا کی موت کا بدلہ لیں گے

    ممبئی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 2023 میں آنے والی اپنی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کے بعد کنگ خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بالی ووڈ کی کامیاب آن اسکرین جوڑی کے طور پر شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر ایک ساتھ فلم جوان میں نظر ٓئیں گے۔

    اس حوالے سے فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی اس نئی فلم کا ٹائٹل ماضی کی مشہور و معروف فلم اوم شانتی اوم کا ہی تسلسل ہے۔

    فلم جوان میں شاہ رخ خان باپنی یوی دیپیکا پڈوکون کی موت کا بدلہ لیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کو اوم شانتی اوم سے شانتی پریا اور ٹام کی موت کی یاد دلائے گی۔

    کنگ خان کے علاوہ فلم میں نینتھارا، سانیا ملہوترا، پریامانی، سنیل گروور کے ساتھ یوگی بابو، سمرجیت سنگھ ناگرا اور منہر کمار بھی معاون کرداروں میں شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ایٹلی کمار کی زیر قیادت بنائی جائے گی۔

    فلم جوان 2 جون 2023 کو پانچ زبانوں بشمول ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔