Tag: Oman

  • عمان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    عمان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    مسقط (21 اگست 2025): عمان نے ہائیڈروجن کی تیسری نیلامی کے دوران سرمایہ کاروں کو اضافی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔

    سلطنت عمان کی گرین ہائیڈروجن حکمتِ عملی کے ماسٹر پلانر ’ہائیڈروم‘ نے خوش خبری دی ہے کہ عمان میں گرین ہائیڈروجن کے تیسرے مرحلے کی نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو اجازت ہوگی کہ وہ پیدا ہونے والی اضافی قابلِ تجدید بجلی کو مارکیٹ میں فروخت کر سکیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس اجازت سے بجلی سے متعلق منصوبوں کی تجارتی افادیت بڑھ جائے گی، راؤنڈ 3 منصوبوں کے تحت تجارت کو وسیع کیا جائے گا، جس کا مرکز دوقم میں خصوصی اقتصادی زون کے قریب 300 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔

    سعودی عرب میں موسم کی پیشگوئی پر ڈیڑھ لاکھ ریال کے جرمانے

    ہائیڈروم کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالعزیز الشیذانی نے کہا کہ اس تبدیلی سے سرمایہ کاروں کو بینکوں سے قرض کے حصول میں آسانی ہو جائے گی، اور مالیاتی معاہدوں میں بہتری آئے گی، انھوں نے کہا ’’ہم سمجھتے ہیں کہ جب ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے مقرر کردہ اہداف حاصل ہو جائیں، تو اضافی بجلی مارکیٹ میں فروخت کرنے سے سرمایہ کاروں کے مالیاتی معاملات بہتر ہو جائیں گے۔‘‘

    خیال رہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں ترقیاتی اداروں کو صرف ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے قابلِ تجدید توانائی استعمال کرنے کی پابندی تھی، تاہم تیسرے مرحلے کے سرمایہ کار اب اس اضافی گرین بجلی کو منافع کے لیے فروخت بھی کر سکیں گے۔

    عمان کا مقصد ہے کہ بجلی کی مارکیٹ کو آزاد کیا جائے، اور بجلی پیدا کرنے والوں اور صارفین کے درمیان دو طرفہ تجارت کا راستہ ہموار کیا جائے، اس ترقیاتی مرحلے کے دوران فیس میں 50 فی صد کمی بھی کی گئی ہے، اور رائلٹی کی شرح کو 3 فی صد سے کم کر کے 1 فیصد تک لایا جا رہا ہے، اور 2032 تک آپریشنل ہونے والے منصوبوں کے لیے مراعات میں پانچ سالہ اضافی ٹیکس چھوٹ بھی شامل ہے۔

  • عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ

    عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ

    سلطنت عمان نے قومی شناختی کی مدت میعاد کو 10 سال کے لیے بڑھا دیا۔

    عمانی میڈیا کے مطابق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عمانی قومی شناختی کارڈ کی میعاد کو 5 سال کی موجودہ مدت سے 10 سال تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    اس اقدام سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی مدت معیاد یکساں طور پر 10 سال ہو گئی ہے۔

    Oman extends national ID validity to 10 years

    یہ فیصلہ لیفٹیننٹ جنرل ، انسپکٹر جنرل پولیس اینڈ کسٹمز کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کے لئے وقت کی بچت اور انتظامی طریقہ کار کو ہموار کرنا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/oman-visa-policy/

    عمان نے اپنی ویزا پالیسیوں کو آسان بنا دیا ہے، جس میں ویزا فری انٹری، آسان ای-ویزا سسٹم، اور جلد آنے والا جی سی سی یونیفائیڈ ٹورسٹ ویزا شامل ہیں۔ یہ گائیڈ آپ کو بتائے گی کہ آپ کے لیے کون سا ویزا بہترین ہے تاکہ آپ اپنی سفری منصوبہ بندی آسانی سے کر سکیں۔

    14 دن کی ویزا فری انٹری: آسان سفر

    عمان 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو 14 دن کے لیے ویزا فری انٹری دیتا ہے، جیسے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا، جاپان، اور برازیل۔ یہ آپشن مختصر سفر کے لیے بہترین ہے۔

    پاسپورٹ جو آپ کی آمد کے وقت سے کم از کم چھ ماہ کے لیے درست ہو۔

    ہوٹل کی بکنگ کا ثبوت

    واپسی کا ہوائی جہاز کا ٹکٹ

    ٹریول ہیلتھ انشورنس

    کافی فنڈز کا ثبوت

    یہ ویزا فری آپشن 14 دن سے زیادہ نہیں بڑھایا جا سکتا۔ اگر آپ زیادہ دن رکنا چاہتے ہیں تو ای-ویزا لینا ہوگا۔ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک (بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات) کے شہری بغیر ویزا کے عمان میں جتنا چاہیں رہ سکتے ہیں۔

    کون اہل ہے؟ چیک کریں کہ آپ کا ملک عمان کی ویزا فری لسٹ میں ہے یا نہیں۔

     

  • عمان نے ویزا پالیسی میں نرمی کردی

    عمان نے ویزا پالیسی میں نرمی کردی

    کیا آپ 2025 میں عمان جانے کا سوچ رہے ہیں؟ اپنے خوبصورت مناظر، رنگین ثقافت، اور شاندار تجربات کے ساتھ، عمان ایک بہترین سیاحتی مقام ہے۔

    عمان نے اپنی ویزا پالیسیوں کو آسان بنا دیا ہے، جس میں ویزا فری انٹری، آسان ای-ویزا سسٹم، اور جلد آنے والا جی سی سی یونیفائیڈ ٹورسٹ ویزا شامل ہیں۔ یہ گائیڈ آپ کو بتائے گی کہ آپ کے لیے کون سا ویزا بہترین ہے تاکہ آپ اپنی سفری منصوبہ بندی آسانی سے کر سکیں۔

    14 دن کی ویزا فری انٹری: آسان سفر

    عمان 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو 14 دن کے لیے ویزا فری انٹری دیتا ہے، جیسے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا، جاپان، اور برازیل۔ یہ آپشن مختصر سفر کے لیے بہترین ہے۔

    پاسپورٹ جو آپ کی آمد کے وقت سے کم از کم چھ ماہ کے لیے درست ہو۔

    ہوٹل کی بکنگ کا ثبوت

    واپسی کا ہوائی جہاز کا ٹکٹ

    ٹریول ہیلتھ انشورنس

    کافی فنڈز کا ثبوت

    یہ ویزا فری آپشن 14 دن سے زیادہ نہیں بڑھایا جا سکتا۔ اگر آپ زیادہ دن رکنا چاہتے ہیں تو ای-ویزا لینا ہوگا۔ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک (بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات) کے شہری بغیر ویزا کے عمان میں جتنا چاہیں رہ سکتے ہیں۔

    کون اہل ہے؟ چیک کریں کہ آپ کا ملک عمان کی ویزا فری لسٹ میں ہے یا نہیں۔

    مخصوص ویزا ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری

    اگر آپ کا ملک ویزا فری لسٹ میں نہیں ہے جیسے کہ بھارت، مصر، ویتنام، یا مراکش، تو آپ پھر بھی 14 دن کے لیے ویزا فری عمان جا سکتے ہیں اگر آپ کے پاس درج ذیل ممالک کا درست ویزا یا رہائشی اجازت نامہ ہو،

    امریکا، برطانیہ، کینیڈا، شینگن ایریا ممالک، آسٹریلیا، جاپان شامل ہیں، کسی جی سی سی ملک میں مستقل رہائش ہونی چاہیے۔

    یہ سہولت آپ کے ساتھ آنے والے شریک حیات اور بچوں کے لیے بھی ہے، چاہے ان کی قومیت مختلف ہو۔

    یہ کیوں اہم ہے؟ یہ پالیسی عمان کے ان ممالک کے ویزا سسٹم پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

    عمان ای-ویزا: لمبے قیام کے لیے بہترین

    اگر آپ ویزا فری انٹری کے اہل نہیں ہیں یا 14 دن سے زیادہ رکنا چاہتے ہیں، تو ای-ویزا ایک آسان آپشن ہے۔ درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ درخواست دینے کا طریقہ:

    رائل عمان پولیس کی ویب سائٹ پر جائیں

    اکاؤنٹ بنائیں

    آن لائن فارم پُر کریں

    اپنا پاسپورٹ اور پاسپورٹ سائز تصویر اپ لوڈ کریں

    ویزا فیس آن لائن ادا کریں

    ای-ویزا کی کئی اقسام ہیں:

    10 دن کا سنگل انٹری ویزا: ~13 ڈالر (5 عمانی ریال)

    30 دن کا سنگل انٹری ویزا: ~52 ڈالر (20 عمانی ریال)

    30 دن کا ملٹی پل انٹری ویزا: ~130 ڈالر (50 عمانی ریال)

    ای-ویزا ان کے لیے بہترین ہے جو لچک یا لمبا قیام چاہتے ہیں۔ یہ تیز اور کاغذات کے بغیر ہے۔

    مشورہ: آخری لمحات کی پریشانی سے بچنے کے لیے جلد اپلائی کریں۔

    جی سی سی یونیفائیڈ ٹورسٹ ویزا: مستقبل کا بڑا قدم

    جی سی سی یونیفائیڈ ٹورسٹ ویزا 2025 کے آخر یا 2026 کے شروع میں متعارف ہوگا۔ یہ ایک ویزا سے عمان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، اور کویت کا سفر ممکن بنائے گا۔ فی الحال یہ ویزا دستیاب نہیں ہے۔

    کیوں انتظار کریں؟ اگر آپ ایک سے زیادہ خلیجی ممالک گھومنا چاہتے ہیں، تو یہ ویزا آپ کا وقت بچائے گا۔

  • چین نے 4 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

    چین نے 4 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت دے دی

    چین نے عمان، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے شہریوں کے لیے 30 دن کی ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کردیا ہے جو ایک سال کے آزمائشی منصوبے کے تحت ہوگا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے گزشتہ روز کہا کہ یہ نئی پالیسی 9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک جاری رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ویزا فری انٹری کی سہولت والے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔

    چین اب تمام (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت فراہم کررہا ہے جبکہ یو اے ای اور قطر کے ساتھ باہمی بنیادوں پر ویزا فری سروس پالیسی پہلے ہی سے نافذ العمل ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے مزید دوستوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ چین کا اچانک سفر کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلیے بڑی خوشخبری

    بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔

    Barbados, Burundi, Cambodia, Cape Verde Islands, Comoro Islands, Cook Islands, Djibouti, Dominica, Guinea-Bissau, Haiti, Kenya, Madagascar, Maldives, Micronesia, Montserrat, Mozambique, Nepal, Niue, Palau Islands, Qatar, Rwanda, Samoa, Senegal, Seychelles, Sierra Leone, Somalia, Sri Lanka, St. Vincent and the Grenadines, Timor-Leste, Trinidad and Tobago, Tuvalu and Vanuatu

  • ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا

    ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا

    ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا، مذاکرات میں تکنیکی معاملات پر بات متوقع ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کا امکان ہے، اس سے پہلے مذاکرات کے دو دور روم اور مسقط میں ہوا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نٓے کہا کہ ایران کیساتھ ہائی لیول پر مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، ایران کا خیرخواہ ہوں، ایران کے اربوں ڈالر بچانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا مالی حجم بہت بڑا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لئے مشکل ہوگا، ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جوہری اثاثے خطرناک عمل ہے۔

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اور این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول  نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بلاول کو گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ  لاہور  میں مقدمہ درج ہے۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ سال  بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

    مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

    مسقط: داعش نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر کے علاقے میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خلیجی ریاست عمان میں پیر کو وادی کبیر میں مسجد امام علی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے، واقعے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30 ​سے زائد پاکستانی ​زخمی ہوئے تھے، جب کہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد میں 4 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک مقامی شخص شامل تھے، جب کہ زخمی پاکستانی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ، 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف اہل تشیع کا اجتماع تھا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تین خود کش حملہ آوروں نے پیر کی شام مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی اور صبح تک عمانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ اس گروپ نے اپنی ٹیلیگرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اپنے شہریوں کی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عُمانی حکام کو اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ عُمان میں 4 لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

  • عمان : ای پیمنٹ سہولت فراہم نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی

    عمان : ای پیمنٹ سہولت فراہم نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی

    مسقط : عمان میں ڈیجیٹل طریقے (ای پیمنٹ) کے ذریعے لین دین کی خدمات فراہم نہ کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

    عمان کی تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت (MoCIIP) نے سلطنت میں متعدد تجارتی اسٹورز پر معائنہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت تجارت کے عملے کی جانب سے ای پیمنٹ سے متعلق حکومتی ہدایات کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 18دکان داروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کیونکہ وہ اپنے صارفین کو ای پیمنٹ خدمات فراہم نہیں کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ عمان میں حکومت نے تمام تجارتی اداروں کے لئے ای پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ضروری قرار دیا ہے تاکہ خریداروں کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ملکی معیشت میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جاسکے۔

    مختلف دکانوں کے معائنے کے دوران 18 دکانیں ایسی پائی گئیں جو اپنے گاہکوں کو ای پیمنٹ کی سہولت فراہم نہیں کر رہی تھیں جن کیخلاف فوری کارروائی کی گئی۔

  • سلام ایئرلائن کا اہم اعلان

    سلام ایئرلائن کا اہم اعلان

    سلام ایئر جو کہ عمان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایئرلائن ہے اس نے اپنے نئے روٹ کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔

    ایئرلائن کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہا کہ وہ دہلی، انڈیا سے اپنے نئے روٹ کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ 2 جولائی 2024 سے، سلام ایئر بھارت سے ہفتے میں دو بار منگل اور جمعرات کو اپنی پروازیں آپریٹ کریگا۔

    سلام ایئر چوںکہ سستی اور آسان سفری سہولیات کی مانگ کو پورا کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اس لیے دہلی سے مسقط کے لیے پروازیں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قائم مقام سی ای او کیپٹن احمد الشیدانی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں اپنے بڑھتے ہوئے سفری روٹ کی فہرست میں دہلی کو شامل کرنے پر کافی خوش ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دہلی عظیم تاریخی اور اقتصادی اہمیت کا حامل شہر ہے اور یہ ہمارے نیٹ ورک میں ایک مثالی اضافہ ہے۔ ہم اپنے مسافروں کو اس شہر کی سیر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

    ہم مسافروں کو اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ مسابقتی قیمتوں پر انھیں معیاری سفر کا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

  • عمان میں آن لائن بزنس کے لیے نئے قواعد لاگو کردیے گئے

    عمان میں آن لائن بزنس کے لیے نئے قواعد لاگو کردیے گئے

    مسقط: سلطنت عمان کے حکام نے واضح کیا ہے کہ انفرادی طور پر یا کمپنی کے تحت آن لائن کسی بھی قسم کی سروسز یا پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے فی الحال کوئی فیس عائد نہیں۔

    عمان کی وزارت برائے کامرس، انڈسٹری اور سرمایہ کاری نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز یا کمپنیوں کو پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے کسی قسم کا کوئی لائسنس درکار نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی فیس عائد ہے۔

    وزارت کی ڈائریکٹر برائے کمرشل افیئرز اور ای کامرس عزہ بنت ابراہیم کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو اپنی پروڈکٹس یا سروسز کی آن لائن تشہیر کے لیے کوئی لائسنس درکار نہیں لیکن اگر وہ کسی اور کی پروڈکٹس کی تشہیر کر رہے ہیں تب ان کے پاس لائسنس ہونا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تشہیر کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی خدامات لینے پر بھی کوئی ٹیکس یا فیس عائد نہیں۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی کمپنی اور کوئی بھی تاجر عمان آ کر اپنی آن لائن تجارتی سرگرمیاں شروع کر سکتا ہے لیکن پہلے اسے اپنی کمپنی کی شاخ یہاں کھولنی ہوگی اور تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔

    خیال رہے کہ عمان میں سوشل میڈیا کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نئے قواعد 24 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔

    ان قواعد کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے تمام مصنوعات، اشیا اور خدمات کی مارکیٹنگ اور تجارت کو ریگولیٹ کرنا ہے اور ان کے ذریعے تاجر اور صارف کا تحفظ، ای کامرس کی ٹرانزیکشنز کا تحفظ اور ڈیلرز کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے۔

    حکام کے مطابق ان قواعد کا اطلاق اسٹریٹ وینڈرز یا گھریلو پیمانے پر کام کرنے والے تجارتی افراد پر نہیں ہوگا۔