Tag: عمان

ملک عمان، جو خلیج فارس کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے، ایک امیر اور ترقی پذیر ملک ہے۔ یہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں جن کی وجہ سے اس کی معیشت مضبوط ہے۔ عمان کی آبادی تقریباً 5.5 ملین ہے، جن میں سے تقریباً 40% غیر ملکی مزدور ہیں۔

پاکستان عمان میں سب سے بڑا غیر ملکی مزدور گروہ ہے۔ 2024 کے اندازے کے مطابق، عمان میں تقریباً 1.5 ملین پاکستانی مزدور موجود ہیں۔ یہ مزدور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں، بشمول تعمیرات، خدمات، مینوفیکچرنگ اور زراعت۔

Oman

  • عمان کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

    عمان کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

    عمان (24 اگست 2025) سلطنت عمان رواں ماہ کے اختتام پر 31 اگست کو ایک پرکشش آفر کے ساتھ گولڈن ویزا پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔

    ویزا اور امیگریشن سے متعلق مزید خبریں

    گلف نیوز کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے 31 اگست سے نیا گولڈن ویزا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو طویل مدت کی رہائش کی پیشکش کی جائے گی۔

    عمان کی جانب سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے گولڈن ویزا پروگرام کے ساتھ ڈیجیٹل تجارتی اصلاحات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    یہ اعلان صلالہ میں ہونے والے ایک پروگرام میں کیا جائے گا، جو ذوفر کے گورنر سید مروان بن ترکی السید کی سرپرستی میں ہوگا۔ اس تقریب میں سلطان قابوس یونیورسٹی، جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، عمان انرجی ایسوسی ایشن، اور ایبینا کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

    عمان کی وزارت برائے فروغ تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے مطابق یہ پروگرام "المجیدہ کمپنیز” کے ساتھ شروع کیا جائے گا، جو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی عمانی فرموں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور "عمان بزنس” پلیٹ فارم کے ذریعے تجارتی رجسٹریشن کی الیکٹرانک منتقلی کو فعال کرنے والی ایک نئی سروس ہے۔

    وزارت کے منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر جنرل مبارک بن محمد الدوہانی نے کہا کہ گولڈن ویزا پروگرام اور اس کے ساتھ اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاروں کو طویل مدتی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، جبکہ عمانی کاروباری اداروں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے لیے ترغیبات پیش کرنا ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمان کے خلیجی ہمسایہ ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کاروباریی افراد اور سرمایہ کاروں کو طویل مدتی رہائش کے حقوق کی پیشکش کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

    Latest Visa News from ARY News

  • عمان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    عمان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    مسقط (21 اگست 2025): عمان نے ہائیڈروجن کی تیسری نیلامی کے دوران سرمایہ کاروں کو اضافی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔

    سلطنت عمان کی گرین ہائیڈروجن حکمتِ عملی کے ماسٹر پلانر ’ہائیڈروم‘ نے خوش خبری دی ہے کہ عمان میں گرین ہائیڈروجن کے تیسرے مرحلے کی نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو اجازت ہوگی کہ وہ پیدا ہونے والی اضافی قابلِ تجدید بجلی کو مارکیٹ میں فروخت کر سکیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس اجازت سے بجلی سے متعلق منصوبوں کی تجارتی افادیت بڑھ جائے گی، راؤنڈ 3 منصوبوں کے تحت تجارت کو وسیع کیا جائے گا، جس کا مرکز دوقم میں خصوصی اقتصادی زون کے قریب 300 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔

    سعودی عرب میں موسم کی پیشگوئی پر ڈیڑھ لاکھ ریال کے جرمانے

    ہائیڈروم کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالعزیز الشیذانی نے کہا کہ اس تبدیلی سے سرمایہ کاروں کو بینکوں سے قرض کے حصول میں آسانی ہو جائے گی، اور مالیاتی معاہدوں میں بہتری آئے گی، انھوں نے کہا ’’ہم سمجھتے ہیں کہ جب ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے مقرر کردہ اہداف حاصل ہو جائیں، تو اضافی بجلی مارکیٹ میں فروخت کرنے سے سرمایہ کاروں کے مالیاتی معاملات بہتر ہو جائیں گے۔‘‘

    خیال رہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں ترقیاتی اداروں کو صرف ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے قابلِ تجدید توانائی استعمال کرنے کی پابندی تھی، تاہم تیسرے مرحلے کے سرمایہ کار اب اس اضافی گرین بجلی کو منافع کے لیے فروخت بھی کر سکیں گے۔

    عمان کا مقصد ہے کہ بجلی کی مارکیٹ کو آزاد کیا جائے، اور بجلی پیدا کرنے والوں اور صارفین کے درمیان دو طرفہ تجارت کا راستہ ہموار کیا جائے، اس ترقیاتی مرحلے کے دوران فیس میں 50 فی صد کمی بھی کی گئی ہے، اور رائلٹی کی شرح کو 3 فی صد سے کم کر کے 1 فیصد تک لایا جا رہا ہے، اور 2032 تک آپریشنل ہونے والے منصوبوں کے لیے مراعات میں پانچ سالہ اضافی ٹیکس چھوٹ بھی شامل ہے۔

  • عمان میں ملازمت کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

    عمان میں ملازمت کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

    مسقط: عمان کی وزارت محنت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی ورکرز کے لیے بونس/ تنخواہوں کی تقسیم کے قوائد و شرائط کا تعین کیا ہے۔

    عمان وزارت محنت کے فیصلے کے مطابق نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی کارکنان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کے اہل ہیں، جو کہ ہر سال یکم جنوری سے واجب الادا ہوگی۔

    شاہی فرمان نمبر 53/2023 کے تحت جاری کردہ لیبر قانون اور وزارتی قرارداد کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر الاؤنسز میں شفافیت اور انصاف کو بڑھانا ہے۔

    عمانی وزارت کا کہنا ہے کہ عمانی ملازمین ان مخصوص شرائط کے تحت جو لیبر قانون اور متعلقہ وزارتی فیصلوں میں بیان کی گئی ہیں، بونس کے حقدار ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں

    نجی شعبے میں کام کرنے والے عمانی ورکرز ہر یکم جنوری کو باقاعدگی سے بونس کے حقدار ہوں گے بشرطیکہ انھوں نے کم از کم چھ ماہ کی خدمت انجام دی ہو

    یہ بونس ان کی کارکردگی کے جائزے کے نتائج پر مبنی ہو گا، اور اسے کم از کم شرح پر ادا کیا جائے گا، یہ شرح تنخواہ کے 2 فیصد سے 5 فیصد تک ہوگی۔

    ملامت کرنے والے افراد کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی کارکردگی کی جانچ کے نتیجے کے خلاف وزارت کے اندر متعلقہ انتظامی ڈویژن میں اپیل کرسکیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rare-opportunity-for-long-term-residence-in-oman/

  • عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں

    عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں

    (27 جولائی 2025): عمان میں موجود غیر ملکیوں بشمول پاکستانیوں کیلیے اہم خبر یہ ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا تجدید کروائیں یا ملک چھوڑ دیں ورنہ مقررہ مدت کے بعد بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔

    عمان کی وزارت لیبر نے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں، آجروں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 تک رعایتی مدت ختم ہونے سے پہلے ویزا تجدید کروا لیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیائی ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزا فری کر دیا

    اے آر وائی نیوز انگلش کی رپورٹ کے مطابق وزارت لیبر نے نوٹس میں کہا کہ 31 جولائی 2025 کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، تمام درخواستیں سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور منظور شدہ سروس سینٹرز کے ذریعے کریں۔

    واضح رہے کہ یہ اعلان جنوری 2025 میں متعارف کرائے گئے ایک وسیع تر ایمنسٹی اقدام کے بعد سامنے آیا جب عمانی کابینہ نے 60 ملین عمانی ریال (تقریباً 156 ملین ڈالر) مالیت کے ایک جامع پیکج کی منظوری دی تھی۔

    ایمنسٹی کا مقصد لیبر مارکیٹ کے ضوابط کو ہموار کرنا، کارکنوں اور آجروں دونوں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور روزگار کے مؤثر ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

    اقدام کے فوائد

    • سات سالوں سے غیر فعال رہنے والے لیبر کارڈز پر جرمانے اور واجبات کی مکمل منسوخی
    • سال 2018 سے پہلے عمان سے باہر جانے والے کارکنوں کیلیے وطن واپسی کے اخراجات سے استثنیٰ
    • 10 سال سے زائد عرصے سے غیر استعمال شدہ لیبر کارڈز کی خودکار منسوخی (بشرطیکہ سروس کی کوئی بقایا درخواستیں نہ ہوں)

    چھ ماہ کی رعایتی مدت (1 فروری سے 31 جولائی 2025) کے دوران افراد یہ کر سکتے ہیں:

    • آئندہ دو سالوں کیلیے فیس ادا کر کے میعاد ختم ہونے والے لیبر کارڈز کی تجدید کریں
    • کام چھوڑنے کی رپورٹوں کو منسوخ کریں
    • کفالت کی منتقلی یا وطن واپسی کے اخراجات طے کریں

    درخواستیں وزارت کی سرکاری ویب سائٹ یا مجاز سروس چینلز کے ذریعے جمع کریں۔ عمان کی غیر ملکی افرادی قوت بڑی حد تک بنگلہ دیش (622,078)، بھارت (507,956) اور پاکستان (314,997) کے شہریوں پر مشتمل ہے۔

  • سلطنت عمان میں طویل مدت رہائش کا نادر موقع، شرائط کیا ہیں؟

    سلطنت عمان میں طویل مدت رہائش کا نادر موقع، شرائط کیا ہیں؟

    عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے تاہم اس کے لیے خواہشمند افراد کو شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدت تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم طویل مدتی رہائش کی اہلیت صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ دیگر اہم شرائط بھی ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔

    شرائط:

    عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک رہائش اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کم از کم 5 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ یہ سرمایہ عمان میں کاروبار، ریئل اسٹیٹ یا منظور شدہ شعبوں میں لگانا ہوگا۔

    عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند امیدوار کی عمر 21 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کو ملک میں قیام کے لیے اپنے اچھے کردار کا ثبوت (پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ) دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ عمان کے قوانین کی پاسداری بھی کرنا ہوگی۔

    فوائد:

    جو شخص مذکورہ شرائط اور اہلیت کے معیار پر پورا اترے گا۔ اس کو 5 سے 10 سال کے لیے عمان کا رہائشی ویزا ملے گا، جو قابل تجدید ہوگا۔ اس میں خاندان کے افراد (بیوی / شوہر، بچوں) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جب کہ اس کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔

    درخواست دینے کا طریقہ:

    خواہشمند افراد عمان کے رائل پولیس یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور سرمایہ کاری کے ثبوت اور دیگر متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں۔

    متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست کی منظوری کے بعد ویزا جاری کیا جائے گا۔

    مزید تفصیلات کے لیے عمان کی سرکاری ویب سائٹ یا سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ویزا اور امیگریشن سے متعلق خبریں

  • عمان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عمان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عمان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، مقامی مارکیٹ میں ایک گرام سونا 2.350 اومانی ریال میں دستیاب ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عمان میں سونے کی قیمت معمولی اضافہ ہوا، قیمتی دھات کی تجارت OMR 2.350 فی گرام پر ہوئی، عرب ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا یہ رجحان عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث بھی ہے۔

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار سونے جیسے محفوظ اثاثے میں سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔

    تارکین وطن کیلیے خوشخبری: عمان میں غیرملکیوں کو شہریت مل گئی

    عمان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 2.350 عمانی ریال فی گرام رہی جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 2.250 عمانی ریال فی گرام رہی۔

    اس کے علاوہ عمان میں سونے کی فی تولہ قیمت بھی معمولے اضافے کے ساتھ 27.387 عمانی ریال ریکارڈ کی گئی۔

    عمان میں سرمایہ کار، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور افراط زر میں ہونے والے اضافے کے سببب تیزی سے سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-prices-in-pakistan-24-june-2025/

  • نئے اسلامی سال کا آغاز ، عام تعطیل کا اعلان

    نئے اسلامی سال کا آغاز ، عام تعطیل کا اعلان

    مسقط : اسلامی نئے سال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان نے نئے ہجری سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری شعبے کے لیے عام تعطیل اور تین روزہ ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے۔

    عمان نے 29 جون 2025 کو سرکاری اور نجی شعبوں میں تمام ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    یہ اعلان وزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری فیصلے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ لوگ اس مقدس موقع کو مذہبی جذبے، اتحاد اور روحانی سکون کے ساتھ منا سکیں۔

    وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی ادارہ، اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے، ملازمین کو چھٹی کے دن شامل کرنا چاہتا ہے، تو وہ باہمی رضامندی سے اور مناسب مالی معاوضہ دے کر ایسا کر سکتا ہے۔

    یہ خاص طور پر ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے جیسے ہسپتال، ہوائی اڈے، سیکورٹی، نقل و حمل، اور دیگر۔

    وزارت نے کہا کہ محرم کا چاند نظر آنے کا اعلان متعلقہ حکام بعد میں کریں گے۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر 27 جون بروز جمعہ کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

  • ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا

    ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا

    ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا، مذاکرات میں تکنیکی معاملات پر بات متوقع ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کا امکان ہے، اس سے پہلے مذاکرات کے دو دور روم اور مسقط میں ہوا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نٓے کہا کہ ایران کیساتھ ہائی لیول پر مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، ایران کا خیرخواہ ہوں، ایران کے اربوں ڈالر بچانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا مالی حجم بہت بڑا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لئے مشکل ہوگا، ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جوہری اثاثے خطرناک عمل ہے۔

  • سعودی عرب کا مسقط میں ایران امریکا مذاکرات کا خیر مقدم

    سعودی عرب کا مسقط میں ایران امریکا مذاکرات کا خیر مقدم

    ریاض: سعودی عرب نے مسقط میں عمان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عمان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور تنازعات کے خاتمے کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے ایران امریکا کی بات چیت کے نتائج برآمد ہوں گے۔

    واضح رہے کہ عمان میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز مکمل ہو گیا ہے، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا، فریقین نے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا پہلا دور مثبت رہا، وائٹ ہاؤس نے بھی ایران سے بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیا، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کا براہ راست رابطہ باہمی فائدے کی جانب ایک قدم تھا۔


    مذاکرات کے دوران ایرانی امریکی وفود علیحدہ کمروں میں بیٹھے رہے، اگلا دور 19 اپریل کو


    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران امریکا مذاکرات تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے اور دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بات چیت اگلے ہفتے جاری رہے گی، مذاکرات کا اگلا دور 19 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق مذاکرات علیحدہ کمروں میں ہوئے، دونوں وفود الگ الگ کمروں میں بیٹھے رہے، جب کہ عمانی حکام نے وفود کے درمیان پیغام رسانی کا فریضہ انجام دیا، مذاکرات کے اختتام پر عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں عباس عراقچی اور اسٹیو وٹکوف نے چند منٹ تک آمنے سامنے بھی بات کی۔

    ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور ہو سکتا ہے کہ ایک ہفتے بعد ہو، اور امکان ہے کہ یہ عمان میں نہ ہوں، تاہم مذاکرات عمان کی ثالثی ہی میں ہوں گے، انھوں نے کہا دونوں فریق بے نتیجہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، جس سے وقت کا ضیاع ہو۔

  • مذاکرات کے دوران ایرانی امریکی وفود علیحدہ کمروں میں بیٹھے رہے، اگلا دور 19 اپریل کو

    مذاکرات کے دوران ایرانی امریکی وفود علیحدہ کمروں میں بیٹھے رہے، اگلا دور 19 اپریل کو

    عمان: عمان میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، ایران کی وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو ’’تعمیری‘‘ قرار دیا ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران امریکا مذاکرات تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے اور دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بات چیت اگلے ہفتے جاری رہے گی، مذاکرات کا اگلا دور 19 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق مذاکرات علیحدہ کمروں میں ہوئے، دونوں وفود الگ الگ کمروں میں بیٹھے رہے، جب کہ عمانی حکام نے وفود کے درمیان پیغام رسانی کا فریضہ انجام دیا، مذاکرات کے اختتام پر عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں عباس عراقچی اور اسٹیو وٹکوف نے چند منٹ تک آمنے سامنے بھی بات کی۔


    ایران کے ساتھ بات چیت پر وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آ گیا


    ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور ہو سکتا ہے کہ ایک ہفتے بعد ہو، اور امکان ہے کہ یہ عمان میں نہ ہوں، تاہم مذاکرات عمان کی ثالثی ہی میں ہوں گے، انھوں نے کہا دونوں فریق بے نتیجہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، جس سے وقت کا ضیاع ہو۔

    عباس عراقچی کے مطابق عمان میں دونوں وفود کے درمیان 4 مرتبہ پیغام کا تبادلہ ہوا، انھوں نے کہا بات چیت پرسکون اور احترام کے ماحول میں ہوئی، کوئی نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، امید ہے اگلے دور میں ’’عام فریم ورک‘‘ پر بات چیت ہوگی۔