Tag: عمان

ملک عمان، جو خلیج فارس کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے، ایک امیر اور ترقی پذیر ملک ہے۔ یہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں جن کی وجہ سے اس کی معیشت مضبوط ہے۔ عمان کی آبادی تقریباً 5.5 ملین ہے، جن میں سے تقریباً 40% غیر ملکی مزدور ہیں۔

پاکستان عمان میں سب سے بڑا غیر ملکی مزدور گروہ ہے۔ 2024 کے اندازے کے مطابق، عمان میں تقریباً 1.5 ملین پاکستانی مزدور موجود ہیں۔ یہ مزدور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں، بشمول تعمیرات، خدمات، مینوفیکچرنگ اور زراعت۔

Oman

  • عمان پولیس نے عوام کے لیے اہم وارننگ جاری کردی

    عمان پولیس نے عوام کے لیے اہم وارننگ جاری کردی

    مسقط: عمان کی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ گمراہ کن فون اور پیغامات کے ذریعے فراڈ سے بچا جائے اور اس حوالے سے فوری پولیس کو شکایت درج کروائی جائے۔

    ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی شاہی پولیس نے عوام کو کال اور میسجز کے ذریعے کیے جانے والے فراڈز کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

    رائل پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام کالز اور سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والے پیغامات کو نظر انداز کردیں جن میں کوئی خود کو کسی کمیونی کیشن ادارے یا بینک کا بتا کر آپ کا ذاتی ڈیٹا یا پن کوڈ طلب کرے۔

    پولیس کے مطابق یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے کسی قسم کا کوئی انعام جیتا ہے یا پھر فون کرنے والے کو آپ کی مالی مدد کی ضرورت ہے۔

    عمان پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایسی تمام کالز گمراہ کن ہوتی ہیں اور ان کی مطلوبہ معلومات فراہم کرنا لوگوں کو بھاری نقصان سے دو چار کرسکتا ہے۔

    رائل پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کالز کو رپورٹ کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ کرمنل انویسٹی گیشنز کے ہاٹ لائن نمبر پر رابطہ کیا جائے اور وہاں اطلاع دی جائے۔

  • عمان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا

    عمان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا

    مسقط: عمان میں کرونا وائرس کا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تاہم عوام کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک غیر ضروری سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سطلنت عمان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر سے بالترتیب لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس کے باعث عمان میں لگائی گئی حفاظتی پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کی گئی ہیں تاکہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔

    ملک کی سپریم کمیٹی کے احکامات کے مطابق ظفار صوبے پر اس کا اطلاق تاحال نہیں ہو سکا اور تاحکم ثانی اس علاقے میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

    8 اگست سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود رات کی پابندیاں تقریباً ایک ہفتے تک مزید جاری رہیں گی، عوام کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک غیر ضروری سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکومتی کمیٹی کے مطابق بحیرہ عرب کے بارے میں موسم کی اطلاعات پر بھی عمل کیا جائے گا، چند صوبوں پر موسمی حالات کے اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • عمان: عید الاضحیٰ کے دوران کرفیو کا اعلان

    عمان: عید الاضحیٰ کے دوران کرفیو کا اعلان

    مسقط: عمان میں عید الاضحیٰ کے باعث 15 روز کے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔

    عمان کی نیوز ایجنسی کے مطابق سلطنت عمان میں عید الاضحیٰ کے دوران 25 جولائی سے 8 اگست تک شہروں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران تمام کمشنریوں اور شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔ اس دوران تمام کاروباری و عوامی مراکز بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 سو 58 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 887 ہوگئی ہے جبکہ 337 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    کرونا وائرس کے باعث دارالحکومت مسقط سمیت ظفار، دقم اور دیگر سیاحتی علاقوں کو بند کردیا گیا تھا تاہم بعد میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔ دیگر خلیجی ممالک کی طرح عمان نے بھی اپنی بری، بحری اور فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔

  • عمان کا ویزہ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری

    عمان کا ویزہ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری

    مسقط: عمان کی حکومت نے عمان کا ویزہ رکھنے والے غیر ملکی افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو واپسی کے لیے انٹری پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

    عمان کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو عمانی ویزہ ہولڈر ہیں لیکن کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، ایسے افراد واپس عمان آسکتے ہیں۔

    ان افراد کو انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا ہوگا جس کے اجرا کے بعد وہ عمان واپس لوٹ سکیں گے۔

    عمان کے سرکاری ذرائع کے مطابق جو لوگ عمان واپسی چاہتے ہیں وہ منسٹری آف فارن افیئرز کے قونصلر ڈپارٹمنٹ کو ای میل بھیجیں گے، اس ای میل میں درخواست گزار کی جانب سے اپنا رہائش اسٹیٹس اور عمان فوری واپسی کی ٹھوس وجوہات درج کرنی ہوں گی، علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کی وجہ سے پیش آنے والی ذاتی، سماجی اور مالی مشکلات کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔

    درخواست کی منظوری کی صورت میں مذکورہ شخص کو عمان واپسی کی اجازت دے دی جائے گی، عمانی ویزہ ہولڈرز کی واپسی کے لیے ان کے ممالک میں خصوصی پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

    دوسری جانب عمان میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمان میں واپسی کے لیے انٹری پرمٹ دینے کا اختیار صرف عمانی حکومت کو ہے۔ عمان واپس جانے کے خواہش مند کمپنی مالکان اور کاروباری حضرات عمانی حکومت کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

    سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی ایمبسی کسی عمانی ویزہ ہولڈر کو انٹری پرمٹ جانے کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ پاکستان میں موجود عمانی سفارت خانہ بھی واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کی ای میل اور ٹیلی فون سروس کے ذریعے رہنمائی کر رہا ہے۔

    ادھر عمان واپسی کے حوالے سے سلام ایئر کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان اور مصر سے جو افراد عمان واپس آنا چاہ رہے ہیں اور انہیں عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے واپسی کی اجازت مل گئی ہے، ایئر لائن ان کے لیے سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔

    ایئر لائن کا کہنا ہے کہ خواہش مند حضرات ایئر لائن کے کال سینٹر پر رابطہ کر کے ٹکٹ کی بکنگ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • عمان کے مرکزی بینک نے نیا نوٹ جاری کردیا

    عمان کے مرکزی بینک نے نیا نوٹ جاری کردیا

    مسقط: عمان کے مرکزی بینک نے 50 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدید اور روشن عمانی سلطنت کی 50ویں سالگرہ کی خوشی کے موقع پر سینٹرل بینک نے 50 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کی ترسیل کا سلسلہ رواں ماہ میں ہی جلد شروع کردیا جائے گا۔ نیا پچاس ریالی نوٹ جلد عمانی شہریوں کی پہنچ میں ہوگا۔

    عمان میں اس سے قبل کرنسی کے متعدد نئے نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ لیکن 50 ریال کا نیا نوٹ خصوصی طور پر سلطنت کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

    خیال رہے کہ 50 ریال کے نئے نوٹ کے سلسلے کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے۔

  • عمان میں ملازمین کے لیے بڑی خبر

    عمان میں ملازمین کے لیے بڑی خبر

    مسقط: عمان میں وبائی مرض ’کروناوائرس‘ سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملکی وغیرملکی ملازمین کو 300 عمانی ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان میں نجی شعبے کے ملازمین سے متعلق نئے قوائط سامنے آئے ہیں، اگر ورکرز نے آپس میں بھیڑ جمع کرلی، یا سفر کے دوران ایک سیٹ کا فیصلہ نہ رکھا تو 300 عمانی ریال تک جرمانہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق عمانی سپریم کمیٹی کے کرونا سے متعلق احکامات کو نجی ملازمت کے شعبے پر عمل درآمد کرانے کے لیے متعلقہ ادارے نے نئے جرمانے کی حدیں طے کی ہیں۔

    محکمہ افرادی قوت کا کہنا ہے کہ جن اداروں کے اندر ملازمین ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو ناصرف ورکرز پر جرمانہ ہوگا بلکہ کمپنی یا ادارہ بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف خلاف ورزی کے مختلف جرمانے ہیں جس کی حد 100 ریال سے 500 عمانی ریال تک ہے۔

  • عمان: معاشی مشکلات کا شکار کاروباری افراد کے لیے اہم اقدام

    عمان: معاشی مشکلات کا شکار کاروباری افراد کے لیے اہم اقدام

    مسقط: کرونا وائرس کی وجہ عالمی معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے عمان میں ایمرجنسی بلا سود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، قرضے دینے کے لیے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

    عمان نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی فرمان کے ذریعے ایمرجنسی بلا سود قرضوں کی توثیق کردی، یہ قرضے ان افراد کے لیے ہیں جو کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں۔

    ایمرجنسی قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ عمان کی سپریم کمیٹی کی طے کردہ ریگولیشنز کے بعد کیا گیا ہے۔

    قرضے کاروباری خواتین و مرد حضرات کو فراہم کیے جائیں گے، خصوصی ترجیح ان افراد کو دی جائے گی جو ریادہ کارڈ ہولڈر ہوں گے، جو اپنے کاروبار کے مالک ہوں گے، یا پھر عمان ڈویلپمنٹ بینک لون کے بینفشری ہوں گے۔

    گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ آن لائن بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سپریم آرڈر جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت کرونا وائرس سے معاشی طور پر متاثر افراد کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے چھوٹے اور درمیانے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

    عمان کے سلطان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد جلد ایمرجنسی بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

  • عمان کو بڑی کامیابی مل گئی

    عمان کو بڑی کامیابی مل گئی

    مسقط: عمان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اہم کارروائی کرکے بڑی کامیابی حاصل کرلی، بھاری مالیت کی منشیات ملک میں منتقل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان بھاری مالیت کی منشیات عمان اسمگل کرنا چاہتے تھے جسے کسٹم اہلکاروں نے ناکام بنا دی، سیکیورٹی حکام نے تمباکو سمیت دیگر منشیات ضبط کرلی ہے۔

    عمان میں یہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف ہونے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

    ابتدائی رپورٹ میں کسٹم حکام نے صرف منشیات کے پکڑے جانے کی اطلاع دی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کارروائی میں ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہوگی۔

    خیال رہے کہ عمان حکومت ملک میں غیرقانونی اقدامات کے علاوہ کرونا کے خلاف بھی کمر بستہ ہے، انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    عمان میں مجموعی طور پر کرونا کے 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 131 اموات ہوئی ہیں۔

  • عمان نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے نیا قدم اٹھا لیا

    عمان نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے نیا قدم اٹھا لیا

    مسقط: سلطنت عمان نے کرونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلطنت میں کرونا وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں عمان نے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔

    اس نئے پلیٹ فارم کو ‘عمان بحالی کی سمت’ کا نام دیا گیا ہے، جس سے مملکت میں کو وِڈ 19 سے بحالی کے ہدف کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

    ایک بیان میں بتایا گیا کہ اب تک عمان میں کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے جتنی کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں، ان کی عکاسی کے لیے ‘عمان بحالی کی سمت’ نامی پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔

    گورنمنٹ کمیونی کیشن سینٹر عمان کی جانب سے جاری آن لائن بیان میں کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم سلطان ہیثم بن طارق کی ہدایات کی روشنی میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے موجودہ حالات میں بقائے باہمی کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے، اور بحالی کے ہدف تک پہنچنے کے لیے عزم کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

    سلطنت عمان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عمان بحالی کی سمت کا یہ پلیٹ فارم ہفتے کو لانچ کیا گیا ہے جو ہدف کے حصول کی کوششوں کا ایک عکس ہے۔

    واضح رہے کہ عمان میں کرونا وائرس کے اب تک 24,524 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں 108 مریض جاں بحق جب کہ 9,533 مریض صحت یاب ہوئے۔ عمان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 14,883 ہے، جب کہ مملکت میں اب تک 1 لاکھ 43 ہزار کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کروناوائرس: مسقط سے اہم خبر سامنے آگئی

    کروناوائرس: مسقط سے اہم خبر سامنے آگئی

    مسقط: عمان کے دارالحکومت میں معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن ہوگئی، سرکاری اور نجی ملازمین نے گھروں کے بجائے دفاتر سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسقط میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آہستہ آہستہ زور مرہ کے معاملات اپنی پرانی شکل اختیار کررہے ہیں۔ تقریباً 50 فیصد ملازمین دفاتر سے کام آغاز کرچکے ہیں۔

    عمان کی سپریم کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں مستط میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ تقریباً 50 فیصد ملازمین کی دفاتر میں حاضری یقینی بنائی جائے جس پر اب عمل شروع ہوچکا ہے۔

    تاہم مسقط کے علاقے ’ولایت آف مترہ‘ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

    سلطنت عمان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

    عمان حکومت نے ملک میں کرونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں تاکید کی ہے کہ عام افراد اور پورا معاشرہ وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں، مہلک وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کریں۔

    عمان: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجروں کے خلاف بڑی کارروائی

    یاد رہے کہ 27 مئی کو عمان کی اعلیٰ سپریم کمیٹی نے وزیر داخلہ حمودد بن فیصل البوسعیدی کی صدارت میں اجلاس کرکے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے، جس میں وبا کی تازہ صورتحال، اس سے بچنے کے لیے مقرر اقدامات، وائرس پھیلنے سے روکنے کے طور طریقوں اور وبا سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ 31 مئی سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی کو یقینی بنائیں۔