Tag: عمان

ملک عمان، جو خلیج فارس کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے، ایک امیر اور ترقی پذیر ملک ہے۔ یہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں جن کی وجہ سے اس کی معیشت مضبوط ہے۔ عمان کی آبادی تقریباً 5.5 ملین ہے، جن میں سے تقریباً 40% غیر ملکی مزدور ہیں۔

پاکستان عمان میں سب سے بڑا غیر ملکی مزدور گروہ ہے۔ 2024 کے اندازے کے مطابق، عمان میں تقریباً 1.5 ملین پاکستانی مزدور موجود ہیں۔ یہ مزدور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں، بشمول تعمیرات، خدمات، مینوفیکچرنگ اور زراعت۔

Oman

  • ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

    ایران یمن کے حوثی قبائل کواسلحہ فراہم کررہا ہے،امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ حکام کے مطابق ایران نے حال ہی میں یمن کے حوثی قبائل کو اسلحہ فراہم کیا ہے،جس کے باعث نو سال سے جاری جنگ میں مزید شدت اور طوالت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق اسلحہ کی فراہمی یمن میں قیام امن میں مزید رکاوٹوں کا باعث بنے گا،مزید میزائلوں کی فراہمی کا مطلب امریکہ کے لیے مزید درد سر ہے جنہوں نے حوثیوں کے ناکام حملے کے جواب میں پچھلے ہفتے ہی حوثی تنصیبات اور علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ایران کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی براستہ عمان کی گئی ہے،ہمسائیہ ممالک عمان اور یمن کی غیرمحفوظ زمینی سرحد کا فائدہ اُٹھاتے ہوے اسلحے کی اسمگلنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب عمان نے سرحد کے پار اسلحہ اسمگلنگ کے الزام کی بھر پورانداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان سرکاری سطح پر اس قسم کی کسی بھی معاملے میں بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پابندی کرتا ہے۔

    ایران بعض عرب اور یمنی حکام کے ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔

    تاہم ایرانی حکومت حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت پر قبضے کی مذمت سے بھی گریز کرتی آئی ہے اور اس کا موقف رہا ہے کہ یمنی بحران کے حل کے لیے ضروری ہے کہ صدر ہادی منصور حکومت چھوڑ دیں۔

    یمن اور عمان کی تردیدی بیانات کے باوجود امریکہ کی تشویش میں کمہ ہوتی نظر نہیں آتی،امریکی حکام نے ایرن اور عمان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے والے مشترکہ دوست سے ایران کی شکایت بھی لگائی اورعمان کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا۔

    ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی حکام نے بتایا کہ ایران کی جانب سے براستہ عمان یمن کو اسلحہ فراہمی پرتشویش ہے اورامریکہ نے اپنے تحفظات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    19 ماہ سے جاری خانہ جنگی کا اختتام کیا ہوتا ہے اس بحث سے قطع نظر یمن کی عوام کو نہایت مشکل اور دگرگوں حالت کا سامنا ہے جس کا جلد ہی کوئی نہ کوئی مثبت حل نکال لینے چاہیے ورنہ مزید نقصان کا خدشہ لگا رہے گا۔

     

  • ایک ایساگاؤں جہاں صرف ساڑھے تین گھنٹے کا دن ہوتا ہے

    ایک ایساگاؤں جہاں صرف ساڑھے تین گھنٹے کا دن ہوتا ہے

    مسقط : کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی وہ کون سی جگہ ہے جہاں سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے، آئیں اس حقیقت سے پرادہ اُٹھا تے ہیں۔

    عمان میں واقع ایک نواحی گاؤں ویکان جو سطح سمندر سے تقریبا 2000 میٹر بلند ہے، جہاں ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ وقت کا دن نہیں ہوتا ۔

    V2

    عمان کے ایک اخبار کے مطابق ویکان نامی اس گاوں میں سورج صبح تقریبا 11 بجے نکلتا ہے اور 2:30 بجے غروب ہوجاتا ہے۔

    V3

    سعودی اخبار اجیل کے مطابق اس گاﺅں میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مکین مقامی وقت کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں۔

    V4

    ایمریٹس 24/7کے مطابق دارلحکومت مسقط سے ایک سو پچاس کلومیٹر دور البتینہ کے شمال میں واقع اس گاﺅں میں جانے کیلئے گدھوں، گھوڑوں یا چاروں ٹائروں سے زور لگانیوالی گاڑیوں کاسہارا لینا پڑتا ہے ۔

    V1

    v5

  • اردن : شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عبداللہ النصور کا استعفیٰ منظور کرلیا

    اردن : شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عبداللہ النصور کا استعفیٰ منظور کرلیا

    عمان :اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عبداللہ النصور کا استعفی منظور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیاہے،ھانی الملکی کو اردن کا قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے شاہی فرمان کے ذریعےپارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئےھانی الملکی کو قائم مقام وزیراعظم مقررکردیا ہے،شاہ عبداللہ نے حانی ملکی کو اکتوبر میں عام انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے.

    شاہ عبداللہ نے سابق حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ اس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر معاشی بوجھ میں اضافہ ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں.

    یاد رہے کہ قائم مقام وزیراعظم ھانی المکی گذشتہ حکومتوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں.

    اردن کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے چار ماہ میں نئے الیکشن کروانا لازمی ہے.

  • ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    دھرم شالا : بنگلہ دیش نے عمان کو چوون رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ٹین میں جگہ بنالی، جہاں سولہ مارچ کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم سپر ٹین مرحلے میں پہنچ گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان کو54رنز سے شکست دے دی۔

    دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن تمیم اقبال نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر عمان کے بولروں کی لائن بھلادی۔

    تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں پہلی سینچری بھی بنا ڈالی۔ صابر رحمان نے چوالیس رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور بارش کی وجہ سے بارہ اوورز تک محدود کی جانیوالی اننگز میں نو وکٹ پر پینسٹھ رنز ہی بناسکی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم چوّن رنز سے میچ جیت کر سپر ٹین میں پہنچ گئی۔ جو سپر ٹین مرحلے میں پاکستان کے خلاف سولہ مارچ کو میدان میں اترے گی۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: دھرم شالا کا میدان بنگلادیش اور عمان کے نام رہا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: دھرم شالا کا میدان بنگلادیش اور عمان کے نام رہا

    دھرم شالا: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈکےدوسرے روز بنگلادیش اورعمان نے اپنے میچز جیت لیے۔

    دھرم شالا کا میدان بنگلادیش اور عمان کے نام رہا بنگلادیش نےنیدرلینڈاور عمان نے آئرلینڈ شکست دے کرکوالیفانگ راؤنڈ میں پیش قدمی کی۔

    کوالیفائرزکے تیسرے میچ میں نیدرلینڈنےٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، بنگلادیش نے تمیم اقبال کے ناقابل شکست تراسی رنزکی بدولت ایک سو ترپن رنزبنالیے، جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم سات وکٹ پر ایک سو پینتالیس رنزتک ہی محدود رہی ۔

    دوسرے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا،گیری ولسن کے اڑتیس رنز کی مدد سےآئرلینڈ نے پانچ وکٹ پر ایک سو چوون رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے عمان کوانہتر رنزکا شاندارآغازدیا، لیکن اوپنرزکے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

    سولہ گیندوں پربائیس رنزدرکارتھے فیلڈرنےیقینی چھکاروک پرمیچ کو سنسنی خیزبنادیا۔17.4 عمان کو جیت کیلئےچھ گیندوں پرچودہ رنزدرکارتھے،ن بولرنے دو نوبال کرکے میچ عمان کی جھولی میں ڈال دیا۔

  • سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ سمندری طوفان  نیلوفراس وقت شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

     چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق عمان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی طوفان کا رخ تبدیل ہوجائے گا، سمندری طوفان ساحل سے ٹکرانے سے قبل اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے قدرے دور سے گذرے گا،یہ طوفان بھارتی گجرات میں جاکر ٹکرائے گا ، آئندہ دو روز میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اورسمندری طوفان سے ننگرپارکر، شورکوٹ، عمرکوٹ، چھاچھرو، سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارشیں ہونگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 اکتوبر کو طوفان کے اثرات بارش کی صورت میں کراچی میں ظاہرہوں گے ،بادلوں کا پھیلاؤ پچاس سے 70 کلومیٹر تک ہوگا، جو بارش کا سبب بنے گا۔

  • دفعہ 144 کے تحت کراچی کے ساحلِ سمندر میں نہانے پرپابندی

    دفعہ 144 کے تحت کراچی کے ساحلِ سمندر میں نہانے پرپابندی

    کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی لگادی گئی ،کمشنرکراچی نے  پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہےساحلوں پرتفریح کیلئے جانے والے لوگ طوفان کے خدشات کے پیش نظرسمندرمیں نہانے سے گریز کریں۔

     کمشنرکراچی نے متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ریسکیو 1299 کے ذریعے سمندرمیں موجود ماہی گیروں کو ساحل کی جانب واپس بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • سمندری طوفان کی پیش گوئی، کراچی میں تیز بارشوں کا امکان

    سمندری طوفان کی پیش گوئی، کراچی میں تیز بارشوں کا امکان

    کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق بحیتہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان نیلوفر کے باعث کراچی میں تیز بارشوں کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طاقتور طوفان نیلوفر آئندہ چند روز میں پاکستان سے ٹکرائےگا۔ طوفان کے باعث کراچی اور ساحلی علاقوں میںتیس اور اکتیس اکتوبرکو تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔ سمندری طوفان نیلوفر کے دوران ایک سو پچھترسے دو سو دس ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے بھارت میں یہ طوفان گجرات سے ٹکرائے گا۔

    محکمہ موسیات کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہو نے والا یہ طاقتور طوفان پاکستانی ساحلوں تک پہنچتے پہنچتے اپنا زور توڑ دے گا تاہم اس طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارشیں شروع ہو سکتی ہے جبکہ ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اور ہوائوں کے باعث کشتیاں الٹ سکتی ہیں جس کے باعث اٹھائیس سے اکتیس اکتوبر کے دوران ماہی گیروں کو سمندر میں جانےسے روک دیا گیا ہے۔