Tag: عمان

ملک عمان، جو خلیج فارس کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے، ایک امیر اور ترقی پذیر ملک ہے۔ یہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر ہیں جن کی وجہ سے اس کی معیشت مضبوط ہے۔ عمان کی آبادی تقریباً 5.5 ملین ہے، جن میں سے تقریباً 40% غیر ملکی مزدور ہیں۔

پاکستان عمان میں سب سے بڑا غیر ملکی مزدور گروہ ہے۔ 2024 کے اندازے کے مطابق، عمان میں تقریباً 1.5 ملین پاکستانی مزدور موجود ہیں۔ یہ مزدور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں، بشمول تعمیرات، خدمات، مینوفیکچرنگ اور زراعت۔

Oman

  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں مذاکرات ختم

    ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں مذاکرات ختم

    امریکا اور ایران کے مابین عمان میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے، دنوں ملکوں کے حکام نے اگلے ہفتے مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد کے سربراہ اسٹیووٹ کوف تھے، مسقط میں عمانی وزیرخارجہ کی موجودگی میں امریکی ایلچی اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بات چیت صرف جوہری مسئلے پر مرکوز ہوگی، دفاعی صلاحیتوں پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں، جوہری ہتھیاروں کےخواہاں نہیں لیکن عالمی پابندیاں ہٹانا چاہتے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں۔

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ مذاکرات کے اختتام پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا، تاہم عمانی وزیرخارجہ بدالبوسیدی نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔

    عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ہونے پر ایرانی اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے ایران امریکا معاہدہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے سازگار ہوگا، ہم مل کر کام کرتے رہیں گے اور مدد کیلئے مزید کوششیں کرینگے۔

    https://urdu.arynews.tv/white-house-iran-accepts-us-demands-trump/

  • پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟

    ایسے طلبا جو کالج میں داخلے کے لیے عمان جانے کے خواہشمند ہیں اور درخواست دینا چاہتے ہیں، انھیں مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

    عمان جانے والے پاکستانی شہری جو پڑھنے کے لیے یا مختصر مدت کے قیام کے لیے وہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انھیں ای ویزا کے لیے رائل عمان پولیس (آر او پی) ای ویزا پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

    نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ، پلیٹ فارم طلباء کو اپنی درخواستیں جمع کرانے، ادائیگی کرنے اور منظوری حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس سے امیدوار قونصل خانے جانے یا لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی الجھن سے بچ جائے گا۔

    نیا غیر اسپانسر شدہ سیاحتی ویزا طلبا کے لیے بہترین ہے کیونکہ اہل افراد عمان کی سیر کرنے یا تعلیمی ایونٹس میں شرکت کے لیے براہ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،

    ایسے افراد جو تعلیمی بریک کے دوران یا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختصر دوروں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ان کے لیے ای ویزا ایک آسان حل پیش کرتے ہیں۔

    عمان کا ای ویزا پروگرام مسقط کی نئی حکمت عملی کے تحت 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ یہاں آسکیں جس میں طلبا بھی شامل ہیں۔

    جو لوگ ای ویزا کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیت کی جانچ کر سکتے ہیں اور evisa.rop.gov.om پر آن لائن درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

  • عمان میں‌ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے اہم خبر

    عمان میں‌ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے اہم خبر

    مسقط: عمان میں ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کے بغیر واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو اور آڈیو کالز ایکٹیویٹ کردی گئی ہیں۔

    عمان میں واٹس ایپ صارفین نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے بغیر واٹس ایپ کے ذریعے آڈیو اور ویدیو کالز کرنا ممکن ہوگیا ہے، یہ تبدیلی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول سروسز پر ملک کی دیرینہ پابندیوں میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جس کے لیے پہلے وی پی این کی ضرورت تھی۔

    ملک کے مقامی شہریوں نے اس نئی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا۔

    ایک صارف نے بتایا کہ میں نے آج سہ پہر واٹس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں کو کال کی، یہ ایک بری سہولت ہے، دوسرے صازرفین نے بھی مقامی اور بین الاقوامی کالز کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے کنکشن کی تصدیق کی ہے۔

    تاہم عمان کی ٹیلی کام اتھارٹی (ٹی آر اے) نے باضابطہ طور پر اس سہولت کو فعال کرنے کے حوالے سے کسی ریگولیٹری تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا۔

    یہ تبدیلی مستقل پالیسی اپ ڈیٹ کی نمائندگی رکتی ہے یا عارضی تکنیکی ترامیم ہے ابھی تک واضح نہیں ہے۔

  • عمان کا سیاحت کے حوالے سے انقلابی قدم

    عمان کا سیاحت کے حوالے سے انقلابی قدم

    سلطنت عمان نے سیاحت کے حوالے سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے خوبصورت اور تفریحی مقامات کی ورچوئل ٹور پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

    ٹائمز آف عمان کے مطابق ڈاکٹر محمد بن ناصر الزابی کی سرپرستی میں وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل، وزارت ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سروے اتھارٹی اور گوگل کے تعاون سے ورچوئل ٹور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

    منصوبے کے پہلے مرحلے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ کھو روری جیسی مشہور مقامات پر توجہ دی گئی ہے۔ "ٹریکرز” ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے لی گئی تصاویر نے تقریباً 36,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمان کی متنوع خوبصورتی کا ایک جامع ورچوئل ٹور پیش کرنے کے لیے مزید سائٹس اور تاریخی مقامات کو شامل کرتے ہوئے اس منصوبے کو 2025 میں وسعت دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    یہ اقدام ثقافتی اور قدرتی طور پر امیر سیاحتی مقام کے طور پر عمان کی پوزیشن کو واضح کرتا ہے، جو دنیا بھر کے سامعین لیے قابل رسائی ہے۔

    اس اقدام کا مقصد ایک منفرد ورچوئل تجربہ فراہم کرنا ہے، جس سے دنیا بھر کے صارفین عمان کے دلکش مناظر، تاریخی نشانات اور جدید انفراسٹرکچر کو دریافت کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ منصوبہ ڈیجیٹل اختراع کے لیے ملک کے عزم اور سیاحت اور کاروباری ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

  • ایک عمانی ریال کیلئے اب کتنے پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے؟

    ایک عمانی ریال کیلئے اب کتنے پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے؟

    پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو عمانی ریال خریدنے کے خواہشمند ہیں اسے سابق قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں۔

    فاریکس.پی کے ویب سائٹ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عمانی ریال کی قیمت خرید 715.66 روپے پر برقرار ہے جبکہ آج 20 نومبر بروز بدھ کو اوپن مارکیٹ میں عمانی ریال قیمت فروخت 724.16 روپے رہی۔

    کرنسی کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا سے پتا چلتا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال (او ایم آر) کو استحکام حاصل ہے۔

    عمان میں تقریباً ڈھائی لاکھ کے قریب پاکستانی تارکین وطن اپنی ملازمتوں یا کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہیں، پاکستانی روپے اور عمانی ریال کی قیمت میں نمایاں ترین فرق کی وجہ سے اسے کافی پرکشش کرنسی خیال کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ عمانی ریال مملکت عمان کی سرکاری کرنسی ہے، اسے او ایم آر بھی کہا جاتا ہے جبکہ ایک عمانی ریال کو 1000 بیس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

  • عمان میں کب سے بارشیں ہوں گی؟

    عمان میں کب سے بارشیں ہوں گی؟

    مسقط: عمان کے محکمہ موسمیات نے مملکت میں بارش کی پیشگوئی کردی، اگلے ہفتے سے سلطنت میں برسات متوقع ہے۔

    عمان میں اگلے ہفتے 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، عمان کے محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا کہ موسم کے تازہ ترین نقشے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ دھوفر گورنری کے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کے لیے بادل بن رہے ہیں۔

    اگلے ہفتے کے شروع میں بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ الحجر پہاڑوں پر بھی برسات ہوگی جو وادیوں کے اندر پانی کے بہاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل سینٹر فار اَرلی وارننگ آف ملٹی پل ہیزارڈز کے ماہرین متوقع موسمی حالات اور ان میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    حکام نے عمان کے شہریوں اور رہائشیوں سے جاری کردہ بلیٹن اور رپورٹس پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • عمان میں کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    عمان میں کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    مسقط: منسٹری آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن نے کاروباری سرگرمیاں بند کرنے والوں کی کمرشل رجسٹریشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت کے مطابق ایسی کمرشل رجسٹریشن بھی منسوخ کی جائیگی جس کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے، ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومت کے ایکشن کے بعد منسوخ شدہ تجارتی رجسٹریشنز کی تعداد 3,415 تک پہنچ چکی ہے۔

    کمرشل رجسٹریشن کے حوالے سے اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام فعال تجارتی رجسٹریشن آپریشنل رہیں اور موجودہ قوانین کی تعمیل کریں۔

    ڈائریکٹر جنرل آف کامرس مبارک بن محمد الدوہانی نے کہا کہ منسوخ شدہ رجسٹریشن ان کمپنیوں کے لیے ہے جنھوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے یا 1970 سے 1999 تک جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ منسوخ شدہ کمپنیوں میں مشترکہ اسٹاک کمپنیاں یا انفرادی تاجر شامل نہیں ہیں، یہ اقدامات مارکیٹ کے ضابطے کے لیے اہم ہیں،

    مبارک بن محمد الدوہانی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سلطنت عمان میں چلنے والے کاروبار سے متعلق اعداد و شمار اور اسٹیسٹکس کی درستگی کو یقینی بنائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں2000 سے 2018 تک کمپنیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر جنرل نے وضاحت کی کہ رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کمرشل رجسٹر قانون نمبر (3/74) پر مبنی ہے، جو آرٹیکل 15 میں بیان کیا گیا ہے۔

  • خلیجی ملک سامان بھیجنے والوں کے لیے اہم خبر

    خلیجی ملک سامان بھیجنے والوں کے لیے اہم خبر

    مسقط: خلیجی ملک عمان سامان بھیجنے والے محتاط رہیں، حکام نے غیرقانونی طور پر سامان کی ترسیل میں ملوث کمپنیوں کےخلاف کارروائی کی ہے۔

    ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ دھوفر گورنریٹ میں ایسی متعدد کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور چھاپے مارے گئے ہیں جو مطلوبہ لائسنس کے بغیر ڈاک اور متعلقہ خدمات کی ترسیل کررہی تھیں۔

    ٹی آر اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے پوسٹل سروسز ریگولیشن قانون کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد کمپنیوں کو پکڑا ہے۔

    یہ کمپنیاں دھوفر گورنریٹ میں اجازت کے بغیر ڈاک اور متعلقہ خدمات فراہم کر رہی تھیں جو کہ پوسٹل سروسز ریگولیشن قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    ٹی آر اے نے یہ کارروائی عمان کے پوسٹل سروس کے قوانین کے تحت کی ہے، حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ضروری لائسنس کے بغیر کام کرنے والی کمپنیوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

  • عمان: جعلی پولیس اہلکار کے ساتھ حکام نے کیا کیا؟

    عمان: جعلی پولیس اہلکار کے ساتھ حکام نے کیا کیا؟

    مسقط میں جعلی پولیس آفیسر کا روپ دھارنے والے شخص کو پکڑ کر حکام نے سبق سکھا دیا جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

    رائل عمان پولیس نے بتایا کہ البرائمی گورنریٹ پولیس کمانڈ نے ایک شخص کو پولیس افسر کا روپ دھارنے، ایک غیر ملکی کو دھوکہ دینے اور اس سے رقم چرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    غیرملکی کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار شخص سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، رائل عمان پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

    عمان اپنے ملک میں غیرملکی سیاحوں کی آمد بڑھانے کا خواہشمند ہے اور حال ہی میں اس نے کروز مسافروں کے لیے 10 دن کے فری ویزے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ عمان، جزیرہ نما عرب میں واقع ایک ملک ہے اور اپنے شاندار مناظر، بھرپور ثقافتی ورثے اور خوش آئند ماحول کے لیے مشہور ہے۔

    ملک کی معیشت بنیادی طور پر اس کے تیل اور گیس کے ذخائر سے چلتی ہے لیکن وہ ان قدرتی وسائل پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے اپنی معیشت کو متنوع بنا رہا ہے۔

    سیاحت، خاص طور پر ماحولیاتی سیاحت، عمان کی معیشت میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھری ہے جو اپنے قدیم ساحلوں، شاندار پہاڑوں اور قدیم تاریخی مقامات کے ساتھ زائرین کو راغب کرتی ہے۔

    عمان میں تیل اور گیس، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کی ایک قابل ذکر تعداد ہے۔

    ملک کے کثیر الثقافتی ماحول نے اس کے ثقافتی ورثے کو تقویت بخشی ہے، جس میں عرب، فارسی اور ہندوستانی روایات کی آمیزش ہے۔ عمان کا ثقافتی ورثہ اس کے قدیم قلعوں، روایتی سوکوں اور متحرک تہواروں سے ظاہر ہوتا ہے۔

  • عمان کاروبار کے حوالے سے بہترین ممالک میں شامل

    عمان کاروبار کے حوالے سے بہترین ممالک میں شامل

    کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے عمان کو بہترین ملکوں میں شامل کرلیا گیا، عالمی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق عمان کو 2024 میں سرمایہ کاری یا کاروبار کرنے کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کی باوقار فہرست میں عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، یہ دوستانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے عمان کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

    عالمی سطح پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملکوں کی فہرست میں عمان کی شمولیت سے واضح ہے کہ اسے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

    عمان اپنے ویژن 2040 کے تحت قومی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے جبکہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک پائیدار اور جدت پر مبنی مستقبل کا خواہشمند ہے۔

    وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری نے ان اصلاحات کو آگے بڑھانے، اقتصادی ترقی کو بڑھانے، نجی شعبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    سی ای او ورلڈ میگزین کی رپورٹ عمان کی کامیابی میں اہم میٹرکس کو نمایاں کرتی ہے، ملک کا معاشی استحکام کا اسکور 92.12 ہے۔

    اس کے علاوہ عمان نے اپنی حکومتی پالیسیوں (92.36) اور ہنر مند لیبر فورس (92.75) کے لیے قابل تعریف درجہ بندی حاصل کی ہے۔

    عمان کے ادارہ جاتی فریم ورک کی درجہ بندی 92.34 کے ساتھ مل کر یہ عوامل غیر ملکی سرمایہ کاری اور انٹرپرینیورشپ کے لیے اس کی کشش کو واضح کرتے ہیں۔