Tag: Oman

  • ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات

    ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات

    عمان : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے عمان کے وزیر برائے دفاعی امور محترم سید بدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج (عمان) میں ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، عمان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ائیر چیف نے کمانڈر عمان بحریہ، رئیر ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسائی سے بھی ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل عمان فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    اس سے قبل گزشتہ روز  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عمان کے دورے کے دوران مسقط میں رائل عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔

    ان کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل عمان فضائیہ کے کمانڈ ر ائیر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا، رائل عمان فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

  • سمندری طوفان سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    ریاض: یمن اور عمان میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ’مکونو‘ سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے بعد گذشتہ روز عمان میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان ’مکونو‘ اب سعودی عرب کے ساحلی علاقوں سے جاٹکرایا ہے جس کے باعث ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے نمٹنے اور بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچنے کے لیے ساحلی علاقوں پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ سعودی حکام نے عوام کو تلقین کی ہے وہ اپنی حفاظت خود بھی یقینی بنائیں۔

    قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے سعودی صوبے نجران میں مکونو طوفان کے نتیجےمیں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور وہاں اضافی امدادی ٹیمیں بھی بھیج دی ہیں۔


    سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا


    ادارے کی جانب سے نجران کے مکینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران میں مکونو طوفان کے نتیجے میں رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں میں محتاط رہیں، وہ اپنے گھروں میں ہی مقیم رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔

    خیال رہے کہ مکونو طوفان دو روز قبل یمن کے جزیرہ سقطری سے ٹکرایا تھا اور اس کے متعدد دیہات زیر آب آگئے تھے جس کے بعد یمنی حکام نے سقطری میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں مکونو نے یمن کے ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد آج عمان میں صوبہ ظفار کے ساحلی علاقوں کا رُخ کیا تھا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دس سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

    عمان : سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، طوفان سے ایک شخص ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان مکونو یمن میں تباہی مچانے کے عمان پہنچ گیا، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ طوفان کے باعث عمان کا دوسرا بڑا صلالہ ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق طوفان سے عمان کا صوبہ ظفار متاثر ہوا ہے، صلالہ میں سمندری لہروں میں طغیانی اور طوفانی بارشوں سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، نشیبی علاقے، سڑکیں اور انڈر پاسز زیرآب آگئے اور گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

    حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پورے علاقے میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، طوفان میں گھرے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، شہریوں کو نشیبی علاقوں اور ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہ عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کا رخ سعودی عرب کی جانب ہوگا جبکہ دوسرے درجے کا سمندری طوفان تیسرے درجے میں تبدیل ہونے کے امکان ہے، جس کے باعث مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ کا شانداراستقبال، واٹرسیلوٹ پیش

    عمان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ کا شانداراستقبال، واٹرسیلوٹ پیش

    کراچی : عمان کے شہر سلا لہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارہ کا شانداراستقبال کیا گیا، پی آئی اے کے طیارے کو لینڈ کرنے پر ایئر پورٹ حکام نے واٹرسیلوٹ پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے عمان کے شہرسلالہ کے لیے گزشتہ سال لاہورسے ہفتہ واراپنی دو پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا اب اسلام آباد کے بعد کراچی سے بھی اپنی پروازوں کا آغازکردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی سے سلالہ پہنچنے والی پہلی پرواز پی کے 235 کا شاندار استقبال کیا گیا، اس پرواز کو سلالہ ایئر پورٹ اتھارٹی کی جا نب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جو پی آئی اے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خوبصورت انداز میں پی آئی اے کے طیارے کا استقبال کیا گیا

    سلا لہ کے لیے پروازوں کے آپریشن شروع ہو نے سے دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حا صل ہوگا اور سیاحت کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ ملے گا اس کے علاوہ پا کستانیوں کو وطن واپسی کے لیے بہترین سفری سہولت بھی میسر آئے گی۔

  • عمان حکومت کی جانب سے فیری سروس کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں. وزیراعظم نواز شریف

    عمان حکومت کی جانب سے فیری سروس کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں. وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمان حکومت کی جانب سے فیری سروس کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں. اس کے ذریعے بہتر تعلقات کا باب کھلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے عنان کی جانب سے پیش کردہ تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمان حکومت کی جانب سے کراچی سے گوادر کے درمیان فیری سروس کا اآغاز کرنے کا ارادہ کرنا مثبت اقدام ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز وزیراعظم سیکریٹریٹ میں عمان سے آئے ریاستی کونسل کے صدر ڈاکٹر یحییٰ مہفودہ سلیم اللہ منٹرا کی صدارت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی کا نیا باب کھلے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیری سروس کی بدولت عوام کو سستا اور معیاری سفر کرنے کا سہنری موقع ملے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان جعرافیائی اعتبار سے فطری اتحادی ہیں۔

    عمان سے آئے وفد نے میاں نواز شریف سے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلق سے طب ، تعلیم ،کاروبار، سائنس اور ٹیکنالوجی کی فلیڈ مٰیں بھی فائد ہ اٹھا یا جاسکتا ہے۔

    عمان سے آئے وفد میں شامل تعلیم اور ریسرچ کمیٹی کے رکن احمد علی ، ثقافت اور سیاحت کمیٹی کے رکن احمد سلیمانی اقتصادی کمیٹی کے رکن وفا سلیم علی ، سماجی کمیٹی کے نائب چیرمین یوسف وارثی اور رکن سماجی کمیٹی عائشہ احمد یوسف شامل تھے . اس موقع پر چیرمیئن سینٹ رضا ربانی اور سینٹر تاج حیدر بھی موجود تھے۔

  • ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    انچیون: ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کو شکست دے دی۔ انچیون میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کیخلاف بھی میدان مارلیا۔

    پاکستانی ٹیم گروپ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا اور پھر چین کو بھی روند ڈالا۔