Tag: Oman

  • عمان کے سلطان نے بڑا فرمان جاری کر دیا

    عمان کے سلطان نے بڑا فرمان جاری کر دیا

    مسقط: عمان کے سلطان نے سو سے زائد افراد کی شہریت بحال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے 118 افراد کی عمانی شہریت بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل عمان کے سلطان کی جانب سے عوام کے مفاد کے پیش نظر بجلی کا ایک خصوصی پیکج متعارف کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہریوں پر بڑھتے ہوئے مالی اخراجات کم کرنا تھا۔

    انھوں نے وزرا کونسل کے اجلاس کے موقع پر مئی سے اگست تک بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، عوام نے سلطان کی جانب سے موسم گرما کے مہینوں میں بجلی کی سبسڈی میں 15 فی صد اضافی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

    عمان کے سلطان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

    سلطان کے اس اقدام سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہگائی کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب ان میں کچھ کمی آئے گی۔

  • عمان میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

    عمان میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

    مسقط: سلطنت عمان میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، دریافت سے تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار سے 1 لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہو جائے گا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر توانائی نے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

    نئے ذخائر سے آئندہ 2 سے 3 سال میں عمان میں تیل کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار سے 1 لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہو جائے گا۔

    عمان کے وزیر توانائی و معدنیات محمد بن حمد الرومحی نے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں خام تیل کے ذخائر اس وقت 5.2 بیرل اور گیس کے ذخائر 240 کھرب مکعب فٹ ہیں۔

    عمان کی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس تیل کی اوسط پیداوار 971 ہزار بیرل تک پہنچ گئی تھی، رواں برس اوسط تیل کی پیداوار 1.1 ملین بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے۔

  • عمان جانے والوں کیلئے خوشخبری : ہزاروں ملازمتوں کے مواقع

    عمان جانے والوں کیلئے خوشخبری : ہزاروں ملازمتوں کے مواقع

    مسقط : عرب دنیا کی قدیم اور خودمختار ریاست عمان میں متعدد شعبوں میں پیشہ ور غیرملکی کارکنوں کی ضرورت وقتاً فوقتاً پڑتی رہتی ہے۔

    اگرآپ عمان میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہاں جانے سے پہلے آپ کے پاس ملازمت کی پیشکش ہونی چاہئے کیونکہ اگر آپ کے پاس کام نہیں ہے تو کام تلاش کرنا زیادہ مشکل ہوگا۔

    اس حوالے سے مسقط میں جدید ترین انٹیگریٹڈ ٹوور ازم کمپلیکس کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں روز گار کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔

    انٹیگریٹڈ ٹوور ازم کمپلیکس کی تعمیر کای ذمہ داری الموج مسقط نامی تعمیراتی کمپنی کو دی گئےی ہے جو سال2006 میں قائم کی گئی تھی۔

    اس حوالے سے الموج مسقط کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اس منصوبے سے متعلق تفصیلات سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کیا گیا۔

    انٹیگریٹڈ ٹورازم کمپلیکس (آئی ٹی سی) قائم کرنے کا مقصد ریاست میں سیاحت، روزگار، ترقی، انٹرپرائز کے مواقع اور معاشی تنوع میں اضافہ کرنا تھا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کا 75 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور الموج مسقط نے منصوبے کی تکمیل کیلیئے توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔

    پریس کانفرنس میں تفصیل سے بتایا گیا کہ الموج مسقط نے اب تک کس طرح ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے ملکی معاشی ترقی کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔

    عہدیداران کے مطابق الموج مسقط نے ایک معیاری پراپرٹی پورٹ فولیو، لگژری ہوٹل، بزنس پارکس اور تعمیرات کرکے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی ہیں، جس سے اس کے اثاثوں میں 777 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • عمان : غیرملکیوں کیلئے جائیداد اور رہائشی کارڈ کی شاندار پیشکش

    عمان : غیرملکیوں کیلئے جائیداد اور رہائشی کارڈ کی شاندار پیشکش

    مسقط : عمان نے تارکین وطن کو سلطنت میں نصف ملین عمانی ریال تک کی جائیداد رکھنے کی اجازت سے ساتھ اقامہ دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تارکین وطن کو جائیداد خریدنے اور اقامے کیلئے تین کٹیکگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،

    عمان کے ہاؤسنگ اور شہری منصوبہ بندی کے وزیر ڈاکٹر خلفان بن سعید الشویلی نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو جائیدادیں خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اومان میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دی گئی | KHALEEJ URDU | UAE NEWS URDU | DUBAI NEWS URDU | GULF NEWS URDU | DAILY UAE NEWS | DAILY

    غیر ملکی جو 500,000 سے250,000 عمانی ریال کے درمیان مکانات خریدیں گے انہیں فرسٹ کلاس رہائشی کارڈ، جبکہ عمانی ریال 250,000 سے کم قیمت والے گھر رکھنے والے دوسرے درجے کا رہائشی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

    ایسے سرمایہ کار جن کے پاس ہاؤسنگ یونٹ ہیں جو انہیں فرسٹ کلاس رہائشی کارڈ حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں وہ بھی ان علاقوں سے باہر رہائشی، تجارتی یا صنعتی استعمال کے لیے ایک جائیداد کے مالک ہو سکتے ہیں جو غیرملکی ملکیت کے لیے درج ہیں۔

    غیر ملکیوں کے ذریعہ جائیداد کی ملکیت شاہی فرمان کے تحت جاری کردہ انتظامی ضوابط کی خلاف ورزی کیے بغیر کی جانی چاہیے، جس میں ان علاقوں کی فہرست دی گئی ہے جہاں سلطنت میں غیر عمانیوں کو رئیل اسٹیٹ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

    جن علاقوں میں تارکین وطن جائیدادیں نہیں خرید سکتے ان میں مسندم، بریمی، ظہیرہ، الوسطہ اور غفر (سوائے صلالہ کی ولایت کے) گورنریٹس اور لیوا، شناس، مسیرہ، جبل اخدر اور جبل شمس کی ولایتیں اور کوئی اور پہاڑی علاقے شامل ہیں۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان، اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان، اہم ملاقاتیں

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عمان کا سرکاری دورہ کیا اور اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عمان کا سرکاری دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق موسکر المرتفع کیمپ پہنچنےپرجنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے اومان کےنائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق سمیت اومان کے اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کے دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور عمان نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان برادر اسلامی ممالک ہیں جو دفاعی تعلقات کو وسیع کرنے میں مصروف ہیں، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی قیادت نے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

  • مسقط میں موسلا دھار بارشوں سے تباہ کن سیلاب

    مسقط میں موسلا دھار بارشوں سے تباہ کن سیلاب

    عمان کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد افراد سیلاب میں پھنس گئے جنہیں امدادی کارکنوں نے بچایا۔مسقط: عمان کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد افراد سیلاب میں پھنس گئے جنہیں امدادی کارکنوں نے بچایا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان میں منگل کو آنے والے تباہ کن سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، دارالحکومت مسقط اور متعدد صوبے سیلاب میں گھر گئے۔

    امدادی ٹیموں نے مسقط میں ہنگامی آپریشن کر کے 5 افراد کو جو السیب صوبے کے شمالی علاقے الحیل کے سیلاب میں پھنس گئے تھے بچالیا۔

    عمانی شہری دفاع کے محکمے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر سے کام لیں، وادیوں اور سیلاب والے مقامات پر جانے کا خطرہ نہ مول لیں۔

    عمانی شہری دفاع کی امدادی ٹیموں نے بوشر صوبے کے الغبرۃ مقام پر پھنسے 35 افراد کو بچالیا، الغبرۃ میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی تھی۔ عمانی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    عمان آبزرور، عمانی شہری دفاع کے مطابق مسقط میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے متعدد رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں، مسقط کے کئی گاؤں اخدود العزم طوفان سے متاثر ہونے کے باعث زیر آب آگئے ہیں۔

    عمانی پولیس نے موسلا دھار بارش کے دوران عوام کی سلامتی کی خاطر مسقط کے متعدد روڈز بند کردیے جبکہ مسقط کی جانب جانے والے وزارتوں والے علاقے میں جانے والا روڈ بھی بند کردیا۔

    عمانی محکمہ موسمیات نے توجہ دلائی ہے کہ غیر مستحکم موسم کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا، بحر عمان اور مسندم صوبے کے ساحلوں پر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں، اس کا امکان ہے کہ سمندر میں طغیانی سے نشیبی ساحلی علاقے کل بھی متاثر ہوں۔

  • عمان حکومت کا کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

    عمان حکومت کا کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

    مسقط : عمان حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت نوجوانوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

    خلیجی سلطنت عمان میں نئے کورونا وائرس اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی بوسٹر خوراک لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی میں شائع ہونے والے بیان کے مطابق عمان کی وزارت صحت اہداف کے حصول اور اس سے متعلق ایکشن پلان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان میں صحت کی صورت حال کے بارے میں وبائی امراض سے متعلق رپورٹس اور تجزیے سے مثبت کیسز میں معمولی اضافے کی طرف اشارہ ملتا ہے۔

    اس کے باوجود اسپتالوں کی کورونا وارڈز اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کی شرح کم ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلطنت عمان کی کم سے کم 93 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔

    سلطنت عمان میں کورونا انفیکشن کی موجودہ تعداد کے حوالے سے گذشتہ ماہ کے دوران یومیہ 35 سے بھی کم مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

    وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا کسی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • عمان : ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

    عمان : ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

    مسقط : خلیجی سلطنت عمان میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ملازمین کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    اس حوالے سے عمانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں مزید ملازمتیں فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، نجی شعبے میں عمانی افراد کے لیے ملازمت کے300 نئے مواقع متعارف کرائے گئے ہیں۔

    عمان کی وزارت محنت نے مزدوروں کی ترقی وخوشحالی کیلیے نجی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    عمان نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت محنت نے ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے342 ملازمتوں کے مواقع کا اعلان کیا ہے جو وزارت کے نئے اقدام میں شامل ہیں۔

    ملازمتوں کو مختلف شعبوں اور قابلیتوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں یونیورسٹی کی اہلیت کے لیے122، پوسٹ سیکنڈری ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے100 اور جنرل ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے120 شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ خلیجی سلطنت عمان نے کمپنیوں کے لیے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں بھی توسیع کردی ہے۔

    عمان کی وزارت محنت کی جانب سے غیرملکیوں کو بھرتی کرنے کے لائسنس کی رعایتی مدت میں توسیع کی گئی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے افرادی قوت بھرتی کرنے کی اجازت دینے کے لائسنس کی مدت جو کہ 30ستمبر 2021 کو ختم ہو رہی تھی اس کو بڑھا کر اب 31 دسمبر 2021 تک کردیا گیا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: عمان کی فتح کے ہیرو کون ہیں؟

    ٹی 20 ورلڈکپ: عمان کی فتح کے ہیرو کون ہیں؟

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان نے تاریخ فتح حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی، خلیجی ملک کی فتح میں اہم کردار کون تھے؟ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔

    عاقب الیاس سلہری نے آج عمان کی جانب سے 43 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جتیندر سنگھ نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخی فتح عمان کی جھولی میں ڈالی۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ عاقب الیاس سلہری کا تعلق کہاں سے ہیں ؟ تو چلیں آپ کو بتائیں کہ عاقب الیاس سلہری پاکستانی نژاد ہیں جو پانچ سمتبر انیس سو بانوے کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، بعد ازاں عمان میں جابسے آج پاپوا نیو گنی کے خلاف 43 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر خود کو ثابت بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں عمان کامیاب

    دوسرے اینڈ پر موجود بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے اپنی عمدہ بلے بازی سے انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے فتح دلوائی۔

    پاکستانی اور بھارتی شہری کی اسپورٹس مین اسپرٹ نے ٹینس میں انڈو۔ پاک جوڑی اعصام الحق اور روہن بوپانا کی یاد تازہ کردی، جب فتح کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلہ لگایا اور دونوں اقوام کو پیغام دیا کہ کھیل مختلف ملکوں میں بسنے والوں کو یکجاں کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

  • ‘طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا’

    ‘طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا’

    مسقط: عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انہیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ‘الوداع’ کہنا پڑسکتا تھا کیونکہ خلیجی ریاست میں آنے والے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے چھ میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین میچز یو اے ای کے ہیں۔

    عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا، انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے۔

    طوفان کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے عمان کرکٹ کے چیئرمین نے کہا کہ سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا۔

    واضح رہے کہ عمان میں سمندری طوفان شاہین کے باعث ملک میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ کی سبز رنگ سے خوش نظر آئے کیونکہ ہمارے پاس تقریباً 3 سے 4 انچ بارش ہوئی اور اس نے زمین کو مزید سرسبز بنا دیا، یہ اب اور بھی خوبصورت لگ رہی ہے، اس نے تمام گندگی اور ریت کو دھودیا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بھارت سے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کیا گیا تھا، ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔