Tag: Oman

  • عمان میں سمندری طوفان شاہین نے تباہی مچا دی، 11 جاں بحق

    عمان میں سمندری طوفان شاہین نے تباہی مچا دی، 11 جاں بحق

    مسقط: سلطنت عمان میں سمندری طوفان شاہین نے تباہی مچا دی ہے، بارشوں کی وجہ سے حادثات میں‌ 11 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عمان میں بارشیں، سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سلطنت میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

    طوفانی ہواؤں اور خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا، وزارت تعلیم نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر کے اسکولوں کو تین دن کے لیے بند کر دیا ہے۔

    یو اے ای میں بھی طوفان شاہین سے نمٹنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔

    دوسری طرف سلطنت عمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کا خطرہ ٹل چکا ہے، تاہم متعدد افراد لا پتا ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ الرسیل علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ کا ملبہ لیبر کیمپ پر گرا، جس کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

    عمانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی خطرناکی ٹل چکی ہے تاہم مابعد اثرات کے طور پر متعدد علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • عمان میں تباہی : سمندری طوفان سے لینڈ سلائیڈنگ، بچے سمیت 4 ہلاکتیں

    عمان میں تباہی : سمندری طوفان سے لینڈ سلائیڈنگ، بچے سمیت 4 ہلاکتیں

    عمان میں شاہین نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمان میں 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں اور تیز بارشیں بھی جاری ہیں جبکہ مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو حکام کا کہنا تھا کہ دو ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں جبکہ بچے کی ہلاکت فلیش فلڈ کے نتیجے میں ہوئی۔

    تقریباً 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ طوفان کو عمان کے شمالی ساحل سے شام کو گزرنا تھا۔

    طوفان کی وجہ سے پروازیں معطل ہوئیں جبکہ اسکولز بند کیے گئے۔ سلطنت کے دارالحکومت مسقط میں گاڑیاں گہرے پانی میں پھنسی ہوئی تھیں، جبکہ سڑکیں خالی پائی گئیں۔

    ملک کے خلیجی پڑوسی متحدہ عرب امارات میں حکام کا کہنا تھا کہ وہاں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ عمان کی قومی کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ مسقط صوبے کے روسیل انڈسٹریل ایریا میں ایک گھر پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد امدادی ٹیموں نے وہاں سے دو آدمیوں کی لاشیں نکالیں۔

    کمیٹی نے مزید بتایا کہ اس ہی صوبے میں فلیش فلڈ کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسقط سے آنے اور جانے والی کچھ پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا تاکہ خطرات سے بچا جاسکے۔

    ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی نشیبی سطح پر واقع علاقے یا وادی میں جانے سے گریز کریں۔ عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ’موسم کی خراب صورتحال کے باعث‘ ملک میں حکام نے اتوار اور پیر کی عام تعطیل کا اعلان کرکے اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ خلیج میں مہلک طوفان وقتاً فوقاً آتے رہتے ہیں۔ مئی 2018 میں سمندری طوفان میکونو نے جنوبی عمان اور یمنی جزیرے سکوترا میں تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    تاہم سمندری طوفان شاہین سے نمٹنے کی تیاری متحدہ عرب امارات میں بھی کی جا رہی ہے۔ حکام نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ ساحل اور نچلی سطح پر واقع علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

    سنیچر کو متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ ’ہم سب کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ متعلقہ حکام ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق عمان کی سرحد کر قریب واقع شہر العین میں تمام تعمیراتی کام منگل تک روک دیے گئے ہیں، جبکہ پیر اور منگل کو بچے گھر سے کلاسز میں شرکت کریں گے۔

  • ‘عوام احتیاط برتیں’، عمان میں الرٹ جاری

    ‘عوام احتیاط برتیں’، عمان میں الرٹ جاری

    مسقط: پاکستان کی ساحلی پٹی سے رخ تبدیل کرنے والے سمندری طوفان’ شاہین’ نے عمان میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    عمانی نیوز ایجنسی (او این اے) کے مطابق ملک میں 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہونے والا ٹراپیکل طوفان ‘شاہین ‘ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، سمندری طوفان اس وقت دارالحکومت مسقط سے 500 کلومیٹر دور ہے، اور عمان کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    او این اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ توقع ہے کہ سمندری طوفان مسقط سے شمالی البطینہ گورنریٹس تک کے ساحلی علاقوں کو براہ راست متاثر کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب موجود سمندری طوفان ‘شاہین’ کراچی کی ساحلی پٹی سے دور ہوگیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ طوفان سے سمندر میں لہریں بلند ہونے کا امکان ہے، اتھارٹی نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت گھروں تک محدود رہیں۔

  • عمان میں امتحانات کب ہونگے؟ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

    عمان میں امتحانات کب ہونگے؟ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

    مسقط: خلیجی ملک عمان میں تعلیمی سال دو ہزار اکیس، بائیس کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    میڈٰیا رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے ایک نوٹی فیکیشن کے زریعے تعلیمی سال دو ہزار اکیس، بائیس کے لئے امتحانات کی تاریخیں دوبارہ تفویض کردی ہیں۔

    آرٹیکل پندرہ کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں ، خصوصی تعلیمی اسکولوں اور پرائیویٹ اسکولوں میں گریڈ پانچ سے بارہ کے لیے پہلے سمسٹر کے امتحانات پر خصوصی تشخیصی نظام پر لاگو نہیں ہوگا تاہم گریڈ سات سے بارہ بالغوں کے تعلیمی نظام یہ نافذ العمل ہوگا۔

    فرسٹ سمسٹر

    گریڈ 5 سے 8 کے امتحانات اتوار 2 جنوری ، 2022 کو شروع ہونگے اور اتوار 9 جنوری ، 2022 کو ختم ہونگے۔

    گریڈ 9 اور 10 کے امتحانات اتوار 2 جنوری 2022 کو شروع ہوکر منگل 11 جنوری 2022 کو اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔

    گیارہویں جماعت کے امتحانات اتوار 2 جنوری 2022 کو شروع ہوکر جمعرات 13 جنوری 2022 کو پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔

    جنرل ایجوکیشن ڈپلومہ کے امتحانات اور انفرادی مہارت کے مضامین بشمول دو زبانوں (فرانسیسی اور جرمن) کے امتحانات بدھ اور جمعرات باالترتیب جنوری 12 – 13 ، 2022 سے شروع ہونگے۔

    اس کے علاوہ جنرل ڈپلومہ اور اس کے مساوی امتحانات اور اس کے ساتھ اصلاحی کام کا پرچے اتوار 16 جنوری 2022 کو شروع ہوکر جمعرات 10 فروری ، 2022 کو ختم ہونگے۔

    آرٹیکل 16 کے مطابق سرکاری اسکولوں ، خصوصی تعلیمی اسکولوں اور پرائیویٹ اسکولوں میں گریڈ پانچ تا بارہ کے دوسرے سمسٹر کے اختتام پر امتحانات جو خصوصی تشخیصی نظام اور 7 سے 12 گریڈ کے بالغ تعلیمی نظام پر لاگو نہیں ہونگے۔

    سیکنڈ سیمسٹر

    گریڈ 5 سے 8 کے امتحانات بدھ 18 مئی 2022 کو شروع ہوکر بدھ 25 مئی 2022 کو اختتام پزیر ہونگے۔

    گریڈ 9 اور 10 کے امتحانات بدھ 18 مئی 2022 کو شروع ہوکر اتوار 29 مئی 2022 کو ختم ہونگے۔

    گیارہویں جماعت کے امتحانات بدھ 18 مئی 2022 کو شروع ہوکر منگل 31 مئی 2022 کو ختم ہونگے۔

    اسی طرح جنرل ایجوکیشن ڈپلومہ اور انفرادی مہارتوں اور دو زبانوں (فرانسیسی اور جرمن) کے مضامین کے امتحانات یکم جون 2 ، 2021 کو شروع ہونگے۔

    جنرل ڈپلومہ امتحانات اور اس کی مساویاصلاحی کام کا پرچے اتوار 5 جون 2022 کو شروع ہوکر جمعرات 30 جون 2022 کو اختتام پزیر ہونگے۔

  • عمان: غیر ملکی اساتذہ کے حوالے اہم خبر

    عمان: غیر ملکی اساتذہ کے حوالے اہم خبر

    مسقط: سلطنت عمان نے غیر ملکی اساتذہ کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمان نے غیر ملکی اساتذہ کی جگہ مقامی شہری بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت برائے افرادی قوت نے عمان میں ملازمت کے تقریباً ایک ہزار مواقع فراہم کر دیے۔

    وزارت برائے افرادی قوت کے ایک آن لائن جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت برائے افرادی قوت، وزارت تعلیم کے تعاون سے مختلف شعبوں میں 997 تدریسی ملازمتوں کے موقع فراہم کر رہی ہے۔

    ان مواقع میں 68 عربی زبان کے اساتذہ، 203 ریاضی کے اساتذہ، 26 کیمسٹری اساتذہ، 34 طبیعیات کے اساتذہ، 67 حیاتیات کے اساتذہ، 107 موسیقی کے ماہر اساتذہ اور 492 فرسٹ فیلڈ اساتذہ کی سیٹیں شامل ہیں۔

    وزارت برائے افرادی قوت کے مطابق یہ ملازمتیں عمانی شہریوں کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں، وزارت کے منصوبے کے تحت عمانی اساتذہ کو غیر ملکی اساتذہ کی جگہ بھرتی کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر تمام خلیجی ممالک نے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی شعبوں میں غیر ملکیوں کی جگہ اپنے شہریوں کو کھپانے کو ترجیح دی ہے۔

    خلیجی ممالک کی اس نئی پالیسی کی وجہ سے ان ممالک میں مقیم ہزاروں غیر ملکی اب تک اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، خدشہ ہے مزید غیر ملکی خلیجی ممالک میں نوکریوں سے محروم ہوں گے۔

  • عمان میں جزوی لاک ڈاؤن، بڑا فیصلہ آ گیا

    عمان میں جزوی لاک ڈاؤن، بڑا فیصلہ آ گیا

    مسقط: سلطنت عمان میں جزوی لاک ڈاؤن ہفتے سے ختم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے کاروباری سرگرمیوں، افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر عمل درآمد ہفتے سے ہوگا۔

    عمان میں انسداد کرونا وبا سے متعلق اعلیٰ کمیٹی کا کہنا ہے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بھی یکم ستمبر سے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    عمانی ٹی وی کے مطابق تجارتی مراکز، ریستوران، ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں والے ادارے، اجتماعی پروگرامز اور کھیلوں پر سے بھی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عمان نے جزوی میں لاک ڈاؤن میں تاحکم ثانی توسیع کردی

    اعلیٰ کمیٹی نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر سلطنت عمان میں اسکول مقررہ طریقہ کار کے مطابق کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، وزارت تعلیم و تربیت جلد ہی اس حوالے سے اسکول کھولنے کی حکمت عملی جاری کرے گی۔

    سلطنت عمان نے کرونا پابندیاں اٹھانے کے ساتھ یہ تاکید بھی کی ہے کہ کرونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رہے گی، اس حوالے سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی غفلت نہ برتیں۔

  • عمان: روزگار کے ہزاروں مواقع کا اعلان

    عمان: روزگار کے ہزاروں مواقع کا اعلان

    مسقط: سلطنت عمان میں 32 ہزار شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کے فرماں روا سلطان ہیثم بن طارق نے رواں برس 32 ہزار سے زیادہ شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    فرماں رواں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر روزگار اسکیمیں عمل میں لائیں، جس کے بعد مقامی نوجوانوں کو روزگار دلانے کے حوالے سے قومی پروگرام میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

    ایوان سلطانی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اَن مول سرمایہ ہیں، انھیں روزگار فراہم کرنا اہم ترین قومی ترجیحات میں سے ایک ہے، اس لیے سلطان ہیثم نے مقامی نوجوانوں کو سرکاری اور نجی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے کرنے کے لیے کہا ہے۔

    سلطان ہیثم کی ہدایت کے مطابق 12 ہزار نوجوانوں کی تقرری سرکاری سول اور عسکری اداروں میں ہوگی۔

    ایوان سلطانی کی جانب سے نجی کاروبار کرنے والوں کی سرپرستی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہدایات پر عمان کی حکومت نے روزگار پروگرام پر عمل درآمد کے تمام طریقوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، اور متعدد اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عمان کی لیبر مارکیٹ سے نوجوان بھی متاثر ہوئے، جن کی بحالی کے لیے مختلف سرکاری محکموں میں جز وقتی روزگار کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

  • سوشل میڈیا : حکومت عمان نے تمام افواہوں کی تردید کردی

    سوشل میڈیا : حکومت عمان نے تمام افواہوں کی تردید کردی

    مسقط : عمان کی وزارت صحت نے کرفیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام اس قسم کی خبروں کی سرکاری طور پر تصدیق کرلیا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا پر کوویڈ19کی روک تھام کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ملک میں جلد کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔

    متعلقہ حکام نے اس بات کا فوری طور پر نوٹس لیا اور عمان کی وزارت صحت نے کوویڈ 19 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کرفیو کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

    ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق پابندیوں کو نافذ کرنے سے قبل تجویز سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پچھلے ہفتے ایک اور آڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس نے لوگوں کو غلط طور پر آگاہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن سب کے لئے کھول دی گئی ہے۔

    مذکورہ آڈیو کلپ سے غلط معلومات حاصل کرنے کے بعد بہت سے لوگ مقامی ویکسینیشن سینٹر پر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے پنڈال کے داخلی مقام پر ہلچل مچ گئی۔ بعد ازاں ان کو سمجھایا گیا کہ اس وقت یہ ٹیکہ صرف 60 سال سے زیادہ عمر والوں کو دیا جارہا ہے۔

    اس صورتحال کے پیش نظر ترجمان وزارت صحت نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں جو وزارت صحت کے سرکاری ذرائع سے نہیں آتیں۔

  • عمان کا بھارت کے لیے ٹریول الرٹ جاری

    عمان کا بھارت کے لیے ٹریول الرٹ جاری

    مسقط: عمان نے بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا۔

    عمان نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عمانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی بہت ضروری کام نہ ہو تو عمانی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

    یہ فیصلہ بھارت میں کرونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 لاکھ کووڈ 19 کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ نے بھی بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کر کے بھارت کے خلاف سفری پابندیاں مزید ‏سخت کر دی ہیں۔

    برطانوی سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ 23 اپریل سے بھارت کو سفری ریڈ لسٹ میں شامل کردیا جائے گا جس کے بعد بھارت سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے اپنا دورہ بھارت منسوخ کرچکے ہیں۔

  • عمان کا بڑا اقدام : خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

    عمان کا بڑا اقدام : خلیجی ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

    عمان : خلیجی ملک عمان نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑا قدم اٹھالیا، ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد عمان "ویٹ” نافذ کرنے والے خلیجی ممالک میں چوتھا نمبر حاصل کرلیا۔

    عمان نے پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس”ویٹ” متعارف کرا دیا۔ وہ نام نہاد "کھپت ٹیکس” عائد کرنے والا خلیجی تعاون کونسل کاچوتھا ملک بن گیا۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور بحرین مذکورہ ٹیکس عائد کرچکے ہیں، سعودی عرب گزشتہ جولائی میں ویٹ کی شرح میں تین گنا اضافہ کرتے ہوئے اسے 5سے15فیصد کر دیا تھاجس کا مقصد کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لئے فنڈ میں مدد کرنا تھا۔

    عمان نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے عمان کو رواں برس 400 ملین عمانی ریال یعنی 1.04ارب ڈالر حاصل ہو سکیں گے۔ یہ رقم عمان کی جی ڈی پی کے1.5 فیصد کے برابرہے۔ توقع ہے کہ”ویٹ” کے نفاذ سے بڑھتا ہوا مالی خسارہ کم ہوسکے گا۔

    واضح رہے کہ جون2016 میں جی سی سی کی تمام 6 ریاستوں نے ایک مشترکہ "ویلیوایڈڈ ٹیکس” معاہدے پر دستخط کئے تھے جس میں طے پایا گیا تھا کہ تمام رکن ممالک 5 فیصد ویٹ نافذ کریں گے۔

    کویت کی پارلیمنٹ نے ویٹ کے نفاذ کی تاریخ کو کئی مرتبہ ملتوی کیا تاہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ برس کہا تھا کہ اسے توقع ہے کہ ویٹ 2022 تک متعارف کرا دیا جائے گا۔

    امید ہے کہ قطر رواں برس کی دوسری یا تیسری سہ ماہی میں ویٹ کے نفاذ کے حوالے سے پیشرفت کرے گا۔ کہا جاتا ہے کہ قطر اس ٹیکس کے انتظامی نظام "ضریبہ” کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    عمان کے پاس ویٹ متعارف کرانے کی تیاری کے لئے6 ماہ کا وقت تھا جس کے بعد وہ آنے والے برسوں میں خلیج کا پہلا انکم ٹیکس لگا سکتا ہے۔

    ویٹ سے مستثنیٰ سامان اور خدمات میں مالی خدمات کے علاوہ صحت نگہداشت ، تعلیم ، مقامی مسافر ٹرانسپورٹ ، بنجر زمین ، رہائشی جائیداد کی فروخت اور رہائشی کرائے شامل ہیں۔

    زیرو ریٹیڈ سامان اور خدمات میں تمام برآمدات ، بنیادی غذائی اشیاء، ادویہ ، طبی آلات، سونے، چاندی اور پلاٹینم میں سرمایہ کاری ، خام تیل اور اس سے حاصل ہونے والی دیگر اشیاء قدرتی گیس اور نقل و حمل کا بعض سامان شامل ہے۔