Tag: Omar Ayub Khan

  • سستی بجلی ، وزیرتوانائی عمر ایوب نے خوشخبری سنادی

    سستی بجلی ، وزیرتوانائی عمر ایوب نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیرتوانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ماحول دوست قابل رسائی سستی توانائی سب کا حق ہے، بجلی کےنرخ وقت کے ساتھ ساتھ کم کررہےہیں ، توانائی شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نےتوانائی کےشعبےکوخصوصی اہمیت دی ہے، ملکی معیشت اورترقی کا دارومدارتوانائی کےشعبے سے ہے، ماحول دوست قابل رسائی سستی توانائی سب کا حق ہے۔

    وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ آج75فیصدبجلی درآمدشدہ ایندھن سےبن رہی ہے، توانائی کےوسائل کےحصول کیلئےبھاری زرمبادلہ استعمال ہورہا ہے، سستے انرجی مکس پرتوجہ دےرہے ہیں تاکہ صنعتوں کوسستی بجلی ملے، بجلی کے نرخ وقت کے ساتھ ساتھ کم کررہے ہیں۔

    عمر ایوب خان نے کہا 2025 تک25 فیصد اور 2030تک 35 فیصد بجلی آبی وسائل سےحاصل ہوگی، قابل تجدیدتوانائی کے حوالے سے منصوبے اس کے علاوہ ہوں گے، ان اقدامات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےماحول سازگار ہوا ہے، توانائی شعبےمیں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، معیشت کودستاویزی شکل دینےکیلئےاقدامات کئے گئے ہیں، توانائی کےشعبےکی بہتری کیلئےنئی انرجی پالیسی لارہےہیں، توانائی شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔

  • 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بجلی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ نہیں آئے گا: عمر ایوب

    300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بجلی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ نہیں آئے گا: عمر ایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر 50 فی صد بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی وجوہ سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے توانائی کے شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وہ گھریلو صارفین جو تین سو یونٹ استعمال کرتے ہیں، ان میں پچھتر فی صد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تین سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر پچاس فی صد اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ حکومت کی جانب سے 75 فی صد صارفین کو 217 ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کے صارفین کے لیے 54 فی صد ریلیف فراہم کر رہے ہیں، کمرشل سیکٹر کے 95 فی صد صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ 80 فی صد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ زیرو ہے، چھوٹی دکانوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ہم وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سارے کام کر رہے ہیں۔

  • الحمداللہ رمضان، عید پر بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی،  عمر ایوب

    الحمداللہ رمضان، عید پر بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی، عمر ایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا الحمداللہ رمضان،عیدپربجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی، 80 فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے، ہم پورے ملک میں لوڈمینجمنٹ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا الحمداللہ رمضان،عیدپربجلی کی مسلسل فراہمی جاری رہی، آج سے ملک میں معمول کی لوڈمینجمنٹ شروع ہوگئی ہے، 80 فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے اور باقی پربوجہ چوری لوڈمینجمنٹ ہوگی، ہم پورے ملک میں لوڈمینجمنٹ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہماری سپیشل ٹیمیں چوری کے خلاف برسرپیکار ہیں اگرآپ کےعلاقے میں چند گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈمنیجمنٹ ہےتو آپ سے اپیل ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں بل بروقت ادا کریں تاکہ آپکا علاقہ بھی بلا تعطل بجلی فراہمی علاقہ بنے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا تھا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی، ملک بھر میں آٹھ ہزار سات سو نوے فیڈرز میں سے اسی فیصد فیڈرز پرلوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، حکومت ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پروزیرتوانائی کو مبارک باد

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے پرعمرایوب اور سیکریٹری عرفان علی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا دونوں نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بہت کام کیا اور بجلی کی ترسیل میں رکاوٹوں کو بھی دورکیا گیا، دونوں کی کاوشوں سے پاکستانیوں نے لوڈشیڈنگ سے آزاد پہلا رمضان گزارا۔

  • ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    اسلام آباد : ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پرو زیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد ایسا رمضان ہے کہ جس میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں، خدا آپ کا حامی و مددگار ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین کیا اور کہا رمضان میں بجلی کی فراہمی کے لئے آپ نے انتھک کوشش کی، طویل عرصے بعد اس رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، خداآپ کا حامی ومددگارہو۔

    گذشتہ روز وزیرتوانائی عمرایوب نے اپنے ٹوئٹ مین کہا تھا کہ پاکستان بھر میں 8789 فیڈز میں سے 99.74 فیصد سے سحری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے! صرف 22 فیڈرز کنڈوں کے باعث ٹرپ ہوئے ہم ان کو بجلی دینا چاہتے ہیں لیکن طاقت چوروں نے ایماندار لوگوں کو محروم کر دیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا تھا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔

    مزید پڑھیں : رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔

  • مسلم لیگ ن کےرہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

    مسلم لیگ ن کےرہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عمرایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرمملکت عمرایوب خان نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اورجہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    عمرایوب خان نے تحریک انصاف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    سابق وزیرمملکت عمرایوب خان گوہرایوب کے صاحبزاد اور سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔

    عمرایوب خان 2004 سے 2007 تک وزیرمملکت برائے خزانہ کے عہدے پر فائز رہے۔

    سابق وزیرمملکت نے 2012 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 ہری پور سے الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    عمرایوب نے پی ٹی آئی کے امیدوار پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد 2014 میں دوبارہ 7 پولنگ اسٹیشنر پر ووٹنگ کی گئی تھی جس میں وہ کامیاب قرار پائے تھے۔

    بعدازاں 2015 میں عمرایوب خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔