Tag: Omar Sarfraz Cheema

  • ‘شہباز شریف کی یو این جنرل اسمبلی میں تقریر کو چند ہزار لوگوں نے بھی نہیں دیکھا’

    ‘شہباز شریف کی یو این جنرل اسمبلی میں تقریر کو چند ہزار لوگوں نے بھی نہیں دیکھا’

    لاہور : مشیراطلاعات پنجاب حکومت عمرسرفرازچیمہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی یو این جنرل اسمبلی میں تقریر کو چند ہزار لوگوں نے بھی نہیں دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات پنجاب حکومت عمرسرفرازچیمہ نے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ عوام سےدووقت کی روٹی کانوالہ چھیننےکےدرپےہوگیا۔

    عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ قیامت خیز مہنگائی اور جان لیوا بجلی کے بلوں نےعوام کابھرکس نکال دیا، ڈالر اور پٹرول کی قیمتیں ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

    مشیراطلاعات پنجاب حکومت نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کےدہانےپرپہنچ چکی ہے۔

    وزیراعظم کی تقریر پر ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےخطاب کونہ جنرل اسمبلی میں اہمیت ملی اورنہ قوم میں، شہبازشریف کی تقریرکوچندہزارلوگوں نےبھی نہیں دیکھا۔

  • عمرسرفرازچیمہ نے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    عمرسرفرازچیمہ نے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کردی ، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے مطابق گورنر صوبے میں ایجنٹ ہے ،ایگزیکٹو کا حصہ نہیں ہے، صدر کی خوشنودی پرگورنرعہدے پر قائم رہ سکتا ہے۔

    عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ وزیراعظم نے بیٹے کو فائدہ دینے کے لیےغیر قانونی طورپرعہدے سے ہٹایا ، مجھے عہدےسے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بغیر اختیار کے اورخلاف آئین ہے۔

    دائر درخواست میں سابق گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ مجھےعہدے سے ہٹانے نے صوبے میں آئینی بحران پیدا کیا ، ملک کا سب سے بڑا صوبہ 2ماہ سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ جس نےنوٹیفکیشن جاری کیایا کرایا ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے، نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دےکربطور گورنر عہدے پربحال کیا جائے۔

  • صدر اور آرمی چیف سے گورنر پنجاب کی ملاقاتیں جلد متوقع

    صدر اور آرمی چیف سے گورنر پنجاب کی ملاقاتیں جلد متوقع

    لاہور : صدر اور آرمی چیف سے گورنر پنجاب کی ملاقاتیں عید کی چھٹیوں کے بعد متوقع ہیں، ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم شہباز شریف کو الگ الگ خط لکھ دیا ہے۔

    خطوط میں انہوں نے حمزہ شہباز کو صوبے میں تمام غیر آئینی عمل کا ذمہ دار قرار دیا۔ آرمی چیف سے اپیل کی گئی ہے کہ قومی و صوبائی حکومت پر عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں۔

    آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا الیکشن غیر آئینی ہے۔ وزیراعظم کا بیٹا ہونے کی وجہ سے حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر مسلط ہوگیا، عمر سرفراز چیمہ نے صدر اور وزیراعظم کے نام خطوط کی کاپیاں بھی آرمی چیف کو بھجوادیں۔

    گورنر پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط می مؤقف اختیار کیا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ متنازع ہے۔ وزیراعلیٰ کا الیکشن پنجاب اسمبلی کی سو سالہ تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ڈی فیکٹوممبران کی حمایت حاصل کی۔

    خط کے متن کے مطابق متنازع الیکشن کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا، تمام غیرآئینی عمل کا مرکزی کردار حمزہ شہباز ہے، تقریب حلف برداری کے حوالے سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے گھناؤنا کردارادا کیا۔ آپ اور آپ کے بیٹے اور خاندان پر مجرمانہ کیسز ہیں۔

    ملک کی بدقسمتی ہےآپ دونوں ضمانت کے باوجود اہم عہدوں پرہیں، کوئی طاقت مجھے آپ کےبیٹے کے غیرآئینی اقدامات کو روکنےسے منع نہیں کرسکتی۔ میں تمام صلاحیت بروئے کار لاکرآئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔

    گورنرپنجاب نےٹویٹ بھی کیا کہ آئینی اور قانونی طور پر جو میرے اختیار میں تھا میں نے کردیا۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور آرمی چیف سے گورنر پنجاب کی ملاقاتیں عید کی چھٹیوں کےبعد متوقع ہیں۔۔ ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔۔

  • گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شدید ڈائریا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس پر انھیں سروسز اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، انھیں شدید ڈائریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ڈائریا بہت زیادہ ہے، جس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو شدید ڈائریا کی شکایت ہے، انھیں سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔

    نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس میں عدالت نے صدر مملکت کو نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کے لیے مقرر کریں۔

  • گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ذمے داریاں سنبھال لیں

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ذمے داریاں سنبھال لیں

    نئے گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال ہیں ہیں انہوں نے گورنر ہاوس میں اسٹاف اور ملازمین سے ملاقاتیں کیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے نئے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ عمر سرفراز نے منگل کے روز گورنر ہاوس میں اسٹاف اور ملازمین سے ملاقاتیں کیں۔

    اس موقع پر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مضبوط اور خوددار وطن کی جدوجہد میں 26 سال سے شامل ہوں وزیر اعظم جو اعتماد کیا اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور ان کے وژن کو آگے بڑھانے کیلیے کردار جاری رکھوں گا۔

    عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ میرے ذمے داریاں سنبھالنے کے پہلے روز وزیراعظم گورنر ہاؤس آرہے ہیں، وزیر اعظم پارٹی کے سینئر رہنماؤں، پارلیمنٹرینز اور کارکنوں سے ملاقات کرینگے۔

    واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    عمر سرفراز چیمہ نے 3 اپریل کو نئے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    لاہور: عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف لیا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے چوہدری سرور کو علیم خان گروپ کو سپورٹ کرنے کی اطلاعات پر عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

    صدر مملکت نے آج اتوار کو آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری کے ساتھ ساتھ عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری بھی دے دی تھی۔

    صدر مملکت نے چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری دے دی

    حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ چوہدری سرور وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے، پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس بات کی شکایت کی تھی۔

  • نوازشریف کی بیماری کولے کر  شہبازشریف اور مریم سیاست چمکا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

    نوازشریف کی بیماری کولے کر شہبازشریف اور مریم سیاست چمکا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ بیٹےلوٹ کامال کھارہےہیں اور نوازشریف کی بیماری کولےکرشہبازشریف،مریم سیاست چمکارہےہیں،علاج کرانے سے انکار لندن بھاگنے کا بہانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے اپنے بیان میں کہا نوازشریف کی صحت کی فکرہوتی تون لیگی اس پرسیاست نہ کرتے، نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز شریف اور مریم نواز سیاست چمکا رہے ہیں، بیٹے لوٹ کا مال کھا رہے ہیں، بھائی اور بیٹی بیماری پر سیاست کررہے ہیں۔

    ،عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج کرانےسےانکارلندن بھاگنےکابہانہ ہے، وزیراعظم عمران خان نےبیرون ملک جانےکےبجائےشوکت خانم سے  2بار  علاج کرایا، عمران خان کےوالدنےبھی شوکت خانم سےہی علاج کرایا۔

    رہنماپی ٹی آئی نے کہا شریف اپنےبنائےہوئےاسپتالوں سےعلاج کراتےہوئےڈرتےہیں، مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے ن لیگی قوم سےمعافی مانگیں، مہنگائی نواز زرداری کی لوٹو او رپھوٹو پالیسی کانتیجہ ہے۔

    مزید پڑھیں : خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100 فیصد ذمے دار ہوگا، عمر سرفراز چیمہ

    ان کا کہنا تھا اربوں قرضےلیےاورہرادارہ اربوں کےخسارےمیں چھوڑگئے، کرپشن اورلوٹ مار سے ملک کی معیشت تباہ کی گئی، نواززرداری پارٹنرشپ نے کرپشن، منی لانڈرنگ سےقوم کاپیسہ لوٹا۔

    یاد رہے دو روز قبل اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصد ذمے دار ہوگا۔

    عمر سرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی گفتگو سےلگتا نہیں وہ نواز شریف کےعلاج میں سنجیدہ ہے، سنجیدگی کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک  میل کرنے پر لگایا جارہا ہے، کروڑوں کو مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کویہ سہولت دی گئی۔

  • خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100 فیصد ذمے دار ہوگا، عمر سرفراز چیمہ

    خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100 فیصد ذمے دار ہوگا، عمر سرفراز چیمہ

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ  نے کہا ہے کہ خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصد ذمے دار ہوگا، لندن کی سیر سے افاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصدذمےدارہوگا۔

    عمر سرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی گفتگو سےلگتا نہیں وہ نواز شریف کےعلاج میں سنجیدہ ہے، سنجیدگی کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک میل کرنے پر لگایا جارہا ہے، کروڑوں کو مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کویہ سہولت دی گئی۔

    شہبازشریف حکومت کا انتظار کیے بغیر اپنے اخراجات پر نواز شریف کے لئے معالج منگوا لیں

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا نواز شریف کو لندن کی سیر سے افاقے کا امکان ہے تو عدالت کو قائل کرلیں، نواز شریف سزایافتہ ہیں، حکومت کا اختیار نہیں کسی قیدی کواز خود باہربھجواسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے باہر سے معالج منگوانے کی بھی اجازت دے رکھی ہے، شہبازشریف حکومت کا انتظار کیے بغیر اپنے اخراجات پر معالج منگوا لیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور عمران خان ذمہ دار ہوں گے، شہباز شریف

    یاد رہے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع کے موقع پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی حکومت سےتنخواہ اورمراعات نہیں لیں، میں نے ہمیشہ اپنا علاج خود کرایا۔

  • آصف زرداری پر پاکستان مخالف قوتوں کا آلہ کار بننے کا الزام

    آصف زرداری پر پاکستان مخالف قوتوں کا آلہ کار بننے کا الزام

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان مخالف قوتوں کا آلہ کار قرار دے دیا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور اُن کے درباری ملک مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ’آصف زرداری کی پیپلزپارٹی سے سنجیدہ سیاست کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی کیونکہ اب پی پی چور مچائے شور پارٹی بن چکی ہے‘۔

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کی عالمی کانفرنس میں خطاب سے واضح ہوا کہ ملکی قیادت ایک وژن رکھتی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ قیادت کی ساکھ، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور انہوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفر شروع کردیا ہے: وزیراعظم عمران خان

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نے ایک روز قبل دبئی کے وزیراعظم کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ کیا تھا، جس کا مقصد عالمی گورنمنٹ سمٹ کی تقریب میں شرکت اور خطاب کرنا تھا۔

    ایک روزہ دورے میں وزیراعظم کی یو اے ای قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے انصاف، میرٹ اور فلاحی اقدامات کو معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا، انہوں نے پاکستان میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا، سمٹ کے دورن پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات کی گئی جبکہ وزیراعظم نے سیاحت کے شعبے اور اصلاحاتی ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھا۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج تصدیق کی کہ آئی ایم ایف سے اختلافات دور ہوگئے جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے اختلاف دور ہوگئے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائےگا، وزیرخزانہ اسد عمر

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کےبہت قریب آچکے ہیں اور یقین دلایا کہ کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی فورم میں وزیراعظم نے اپنے وژن سے متعلق بات کی، پاکستان کو ہم نے ہی ترقی کی طرف لے کر جانا اور اور کوئی ملک کی ترقی کے لیے باہر سے آکر کام نہیں کرے گا، پاکستان کی معیشت بہتر فیصلوں سے ہی اوپر کی جانب جائے گی۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ متحدہ عرب امارات پر تنقید کی تھی اور آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقات پر بھی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔