Tag: Omer Shahzad

  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی دلکش تصاویر سامنے آگئی

    عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی دلکش تصاویر سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی ولیمے کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے مگر تیزی سے مقبول ہونے والے جوڑے عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے روحانی ماحول میں نکاح کر کے دلوں کو جیت لیا۔

    تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز  کراچی کراچی میں منعقدہ دعائے خیر سے ہوا، مہندی اور بارات کی تقریبات بھی کراچی میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر بھی سامنے آئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اب عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی گزشتہ رات ولیمے کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر و ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اس نئے جوڑے کے ولیمے میں حرا خان، صبور علی، علی انصاری، فیصل قریشی اور دیگر کئی ستاروں نے شرکت کی۔

    اپنے ولیمے پر شانزے لودھی نے ایک خوبصورت اور جدید انداز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ عمر شہزاد کلاسک سوٹ میں نہایت پرکشش نظر آئے۔

    مداحوں نے بھی ان تصاویر اور ویڈیوز پر خوب محبت اور نیک تمنائیں بھیجیں اور دعا کی کہ یہ خوبصورت جوڑا ہمیشہ خوش و آباد رہے۔

  • مدینے میں سادگی سے نکاح کرنے والے عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی کی تصاویر وائرل

    مدینے میں سادگی سے نکاح کرنے والے عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی  کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے مگر تیزی سے مقبول ہونے والے جوڑے عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے روحانی ماحول میں نکاح کر کے دلوں کو جیت لیا۔

    اب ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز  ہوگیا ہے ان کی شادی کی تقریب کا آغا کراچی میں منعقدہ دعائے خیر سے ہوا تاہم اب مہندی کی تصاویر سامنے آگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial)

    عمر شہزاد اور شانزے لودھی کا گزشتہ رات مہندی کا پروگرام تھا، شانزے مہندی کے لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ عمر نے روایتی سبز لباس پہن رکھا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Komal Ehsan (@stylebykomal_)

    یاد رہے کہ فروری 2025 کے اختتام پر اچانک عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے ساتھ انکی اہلیہ بھی نظر آئیں جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوجانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

    دونوں نے  مدینے میں نکاح کیا جس کی ویڈیو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، اس موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی عبایا اور حجاب پہنا جبکہ عمر شہزاد سفید عربی سوٹ پہنے دکھے تھے۔

  • عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    عمر شہزاد نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے اپنی اچانک شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

    عمر شہزاد ایک قابل ذکر پاکستانی ماڈل، اداکار، اور میزبان ہیں جنہوں نے فروری 2025 میں مدینہ میں شادی کی، ان کی شادی کے غیر متوقع اعلان نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں کو حیران کر دیا تھا، حال ہی میں عمر شہزاد نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

    عمر شہزاد کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے عمر کی اچانک شادی کے اعلان پر اپنے تجسس کا اظہار کیا اور ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

    روبینہ اشرف نے سوال کیا کہ ہمیں باقی مشہور شخصیات کی شادیوں کا تو پہلے سے پتہ چل گیا تھا لیکن آپ کی شادی غیر متوقع تھی، کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ یہ کیسے ہوا؟

    عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے ہمارے گھر والے رابطے میں تھے لیکن مدینہ میں اس کا انعقاد باہمی فیصلہ تھا، میری خواہش تھی کہ میرا نکاح مدینہ میں ہو اور جب میں نے اس بارے میں اپنی منگیتر سے بات کی تو وہ جذباتی ہو گئیں کیونکہ ان کی بھی یہ ہی خواہش تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے انڈسٹری میں ہونے والی دیگر شادیوں کا علم نہیں تھا، درحقیقت میں خود اپنی شادی کے بارے میں بھی زیادہ پُریقین نہیں تھا، سب کچھ خدا کی مرضی سے اچانک اور بہت جلدی ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جرمنی سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ آیا، میرے والدین بھی وہاں پہنچے اور میری منگیتر کے خاندان کے افراد بھی مدینہ آ گئے، بس اسی طرح کہ ہمارا نکاح انتہائی سادگی سے صرف 21 مہمانوں کی موجودگی میں ہوا۔

    عمر شہزاد نے بتایا مدینہ میں کچھ پابندیاں تھیں لیکن میرے دوست کی مدد سے ہم نے سب کچھ بخوبی مکمل کیا، میرے دوست کے ایک عالم دین نے ہمارا نکاح پڑھایا۔