Tag: on Facebook

  • دبئی جانے کی خواہش مند دلہن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

    دبئی جانے کی خواہش مند دلہن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

    دبئی: فیس بک پر دبئی کا ویزا خریدنے والی نوبیہاتا دلہن کو دبئی پہنچتے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    گلف نیوز کے مطابق دبئی جانے کی خواہش مند دلہن کو فیس بک پر جعلی ویزا خریدنے پر دبئی پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا، خاتون کے شوہر نے جعلی ویزا 4 ہزار درہم میں خریدا تھا۔

    دبئی پولیس کے مطابق عرب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر لگے اشتہار کے ذریعے جعلی ویزا خریدا تھا۔

    خاتون کے شوہر کے لینڈ لائن نمبر پر کال کی اور فیس پیج ایڈمن سے گفتگو کی، جس میں انہیں 7 ہزار درہم اور خاتون کے سفری کاغذات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پیج ایڈمن نے 4 ہزار درہم کی پہلی قسط فجیرا میں مقیم ایک اور شخص کو فراہم کرنے کو کہا۔

    خاتون ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئیں جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ویزا جعلی ہے، ایئرپورٹ حکام کی جانب سے نوبیہاتا دلہن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    خاتون کے شوہر کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور جعلی ویزا فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تیسرا ساتھی جو پیج کا ایڈمن بھی ہے وہ دوسرے ملک میں مقیم ہے، مذکورہ گینگ جعلی ویزا فراہم کرنے کے لیے 7 سے 9 ہزار درہم وصول کرتا تھا۔

    دبئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی ویزا کے لیے وصول کیے گئے 40 ہزار درہم سمیت کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔

    لیفٹیننٹ کرنل حماد کے مطابق دوسرے ملک میں مقیم تیسرے شخص کے وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    بریگیڈیئر الموہیری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیق شدہ کمپنیز سے ویزا حاصل کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہار اور انجان افراد پر بھروسہ نہ کریں۔

  • نریندرمودی فیس بک پردنیا کے مقبول ترین سیاست دان بن گئے، تحقیقی رپورٹ

    نریندرمودی فیس بک پردنیا کے مقبول ترین سیاست دان بن گئے، تحقیقی رپورٹ

    جنیوا : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی فیس بک پر بے پناہ شہرت حاصل کرنے کے بعد دنیا کے مقبول ترین سیاست دان بن گئے، لیکن یہ مقبولیت صرف فیس بک تک محدود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت اور اپنے شہریوں کے لیے عالمی سطح پر کیے گئے اقدامات کے باعث سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ روز شائع کی گئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر عالمی رہنماؤں کی فہرست میں مودی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی آگے ہیں۔

    غیر ملکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس نریندر مودی کے فیس بک پیج مداحوں کی تعداد میں 11 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فیس بک پر مودی کے مداحوں کی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ ہوگئ ہے جو امریکی صدر ٹرمپ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

    دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے ملک امریکا کے موجودہ صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں کی فہرست میں تو پہلے نمبر پر ہیں لیکن فیس بک کی فہرست ٹرمپ کا 2 کروڑ 13 لاکھ مداحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر پر ٹرمپ 5 کروڑ 14 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے جبکہ مودی 4 کروڑ 23 لاکھ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر برجمان ہیں۔

    تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے برسون مارٹسٹیلر نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو کس طرح استعمال میں لاتے ہیں، رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سب سے پہلے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے سنہ 2007 میں فیس بج پر اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنایا تھا، جب وہ امریکا کے سینیٹر تھے۔

    تحقیق کاروں نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ فیس بک کی دنیا میں اردن کی ملکہ رانیا تیسرے نمبر ہیں، جن کے 1 کروڑ 60 لاکھ فالوورز موجود ہیں۔

    کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون سن شوٹ پانچویں نمبر پر ہے جن کے فیس بک فالوورز کی تعداد 96 لاکھ ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مذکورہ تعداد کمبوڈیا کے فیس بک صارفین سے بھی زیادہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں