Tag: on kashmir

  • بھارت کی فوجی کاروائیوں سے امن کوخطرہ ہے، ملیحہ لودھی

    بھارت کی فوجی کاروائیوں سے امن کوخطرہ ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی فوجی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی نئی لہراٹھی، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

    پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا عالمی برادری سے اخلاقی اور سیاسی تعاون حاصل کرنا کشمیریوں کا حق ہے، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، بھارتی فوجی کاروائیاں خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

  • کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر دستاویزات امریکا کے حوالے

    کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر دستاویزات امریکا کے حوالے

    واشنگٹن: پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ڈوزئیر امریکا کے حوالے کردیے اور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کرایا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ واشنگٹن جہانزیب علی نے بتایا کہ یہ ثبوت امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی حکام کے حوالے کیے ہیں۔

    نمائندے سے بات کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دولاکھ کے قریب پاک فوج افغان بارڈر پر موجود ہے اگر سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگا تو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ہمارا آپریشن متاثر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی کشمیر میں مظالم پر تشویش کااظہار کیا ہے،بھارتی جارحیت پر امریکا سے مسلسل رابطے میں ہیں، امریکا سمیت عالمی برادری کو کشمیر میں مظالم پر تشویش ہے، امریکا سے مطالبہ ہے کہ وہ امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

  • بھارت کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات سے انکار

    بھارت کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات سے انکار

    اسلام آباد : بھارت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے، پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری برائے خارجہ امور ایس جے شنکر نے باضابطہ طور پر خط تحریر کیا ہے۔

    یہ خط اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباولے نے دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری سے ملاقات کی اور بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر کا خط دیا، جس میں لکھا ہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور دراندازی کے معاملات پر بات کیلئے تیار ہیں۔


     

    مزید پڑھیں :  بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے آمادہ


     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کا جائزہ لے رہا ہے، مشاورت کے بعد ہی مناسب جواب دیا جائے گا۔

    پاکستانی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے دورے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔


     

    مزید پڑھیں :  مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت


     

    واضح رہے کہ 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریب میں بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر الزامات لگائے تھے۔


     

    مزید پڑھیں :  مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 48 ویں روز بھی کرفیو


     

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر کے حالات کشیدہ ہیں اور مسلسل 49 روز سے کرفیو نافذ ہے، اب تک بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 80 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔