Tag: One

  • اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 سالہ نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 سالہ نوجوان شہید

    غزہ : اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی افواج کی بے دریغ فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید، جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب غاصب ریاست اسرائیل کی افواج کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے حقوق اور صیہونیوں کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بے دریغ آنسو گیس کے شیل اور گولیاں برسائی ہیں۔

    فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں 15 سالہ فلسطینی بچے عثمان الرامی کے سینے میں لگی جو اس کی شہادت کا باعث بنی۔ جبکہ فائرنگ اور شیلنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہیں۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ 400 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ 29 جون کو مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر صیہونی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ سے 13 برس کے بچے سمیت سے دو فلسطینی شہری شہید اور 3 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا، جس کے بعد 30 مارچ سے فلسطینی عوام وقتاً فوقتاً اسرائیل اور امریکا کے خلاف مظاہرے کررہی ہے، جس کو دبانے کے لیے اسرائیلی فورسز مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے، جس میں 150 کے قریب فلسطینی شہری شہید جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فٹبال ورلڈ کپ : انگلینڈ نے تیونس کو ایک، دو سے شکست دے دی

    فٹبال ورلڈ کپ : انگلینڈ نے تیونس کو ایک، دو سے شکست دے دی

    ماسکو : فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں انگلینڈ نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی، انگلینڈ ٹیم کی ورلڈ کپ میں افتتاحی میچ کی یہ پہلی فتح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے پانچویں روز بھی سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا، گذشتہ روز ہونے والے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو دو گول سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ اور تیونس کے درمیان وولگو گارڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں گول کپتان ہیری کین نے کیے، ہیری کین نے پہلا گول گیارویں منٹ میں کیا، جو کسی بھی بین الااقوامی میچ میں ہیری کا پہلا گول تھا۔

    گروپ جی کے میچ میں فیصلہ کن گول ہیری کین نے آخری لمحات میں پیڈر کی مدد نے کرکے ٹیم کو 2، ایک سے فتح دلائی۔

    انگلینڈ اور تیونس کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف ایک ایک گول پر اختتام ہوا تھا۔

    جبکہ تیونس کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن صرف گول اسکور کرسکی جو فرجان ساسی نے میچ کے 35 ویں منٹ میں کیا تھا۔

    گروپ ’جی‘ میں ایک ، ایک میچ کھیل کر بیلجیم اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جبکہ تیونس اور پاناما نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فرانس: چاقو بردار شخص کا راہ گیروں پر حملہ، ایک شہری ہلاک، 7 زخمی

    فرانس: چاقو بردار شخص کا راہ گیروں پر حملہ، ایک شہری ہلاک، 7 زخمی

    پیرس: فرانس کے دار الحکومت پیرس میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں چاقو برادر شخص نے راہ چلتے شہریوں پر اچانک حملہ کر دیا جس کے باعث ایک شہری ہلاک ہوگیا، بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی اور ملزم کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا، تاہم اس حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔


    فرانس:پولیس نے سپرمارکیٹ پر حملہ کرنے والے شخص کوہلاک کردیا


    خیال رہے کہ پیرس میں اس قسم کے واقعات معمول بن چکے ہیں، 2016 سے 2018 کے آغاز تک فرانس میں درجنوں افراد چھرے اور چاقو کے حملوں میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، البتہ ایسے حملوں سے بچنے کے لیے فرانس کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس میں دو ملسح افراد نے مقامی سپر مارکیٹ میں موجود شہریوں کو یرغمال بنایا تھا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔


    فرانس: مسلح شخص کا سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی


    واضح رہے کہ گذشتہ سال 12 نومبر کو  فرانس کے شہر کلیشی میں سڑک کنارے نماز پڑھتے مسلمان شہریوں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔