Tag: one crore rupees

  • کراچی : بینک سے ایک کروڑ روپے لے کر نکلنے والا رقم سے محروم

    کراچی : بینک سے ایک کروڑ روپے لے کر نکلنے والا رقم سے محروم

    کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری سے ایک کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایسٹ زون پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری نجی بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو ڈکیتی کی واردات ہوئی، شہری موٹرسائیکل پر بیگ میں ایک کروڑ روپے لے جارہا تھا۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ شہری کا پولیس کو بیان دیا ہے کہ نجی بینک سے1کروڑ روپے لے کر جارہے تھے۔

    شہری کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بائیک پر رکھا بینگ چھینا اور فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات سندھی مسلم سوسائٹی کےقریب ہوئی۔

    ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

  • سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو ایک کروڑروپے تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف

    سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو ایک کروڑروپے تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی عطاء الحق قاسمی کو دو سال میں ستائیس کروڑ تنخواہ اور مراعات دی گئیں، چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے تو یہ ڈرامہ لگ رہا ہے، تعیناتی غیرقانونی تھی تو پیسے واپس کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے استفسار پرسیکریٹری اطلاعات نے تصدیق کی کہ عطاءالحق قاسمی کو دوسال کے عرصے میں ستائیس کروڑ اسی لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں دیئےگئے۔

    چیف جسٹس نےکہا کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ تنخواہ اور مراعات غلط لی گئیں ہیں تو عطاءالحق قاسمی کو رقم واپس کرنا ہوگی۔

    چیف جسٹس نے پوچھا کہ عطاءالحق قاسمی کو کس خصوصیت پر چیئرمین بنانے کی سفارش کی گئی؟ جس پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ وہ مشہورادیب اورڈرامہ نگارہیں۔

    چیف جسٹس نےکہا کہ مجھے تو یہ بھی سارا ڈرامہ لگتا ہے، انہوں نے کہا یہ سارا کام فواد حسن فواد نے کیا ہوگا انہیں بھی بلا لیتے ہیں، سمری پردستخط نواز شریف نے کیے ہیں تو انہیں بھی بلا سکتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید، فواد حسن فواد اور عطاالحق قاسمی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عطاءالحق قاسمی کو ستائیس کروڑ تنخواہ اورمراعات کس قانون کے تحت دی گئیں؟

    انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نےغلط تعیناتی کی ہے تو کیوں نہ رقم ان ہی سے وصول کی جائے، کیس کی سماعت بارہ فروری تک ملتوی کردی گئی۔


    مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی عہدے سے مستعفی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • قومی کرکٹرز 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس مدعو، تقریب منعقد ہوگی

    قومی کرکٹرز 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس مدعو، تقریب منعقد ہوگی

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 5 جولائی کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا گیا، وزیراعظم کھلاڑیوں میں ایک ایک کروڑ روپے خود تقسیم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں وزیراعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔


    یہ پڑھیں: ہرکھلاڑی کیلئےایک کروڑروپےکا اعلان، ٹیم کو پارلیمنٹ آنے کی دعوت


    اب اس اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو 5 جولائی کو وزیر اعظم ہاؤس مدعو کرلیا گیا ہے جہاں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامی چیک تقسیم کریں گے، کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ کا چیک دیا جائے گا۔

    اسی طرح ہیڈ کوچ سمیت 13 آفیشلز کو50،50 لاکھ روپے کےچیک دیئے جائیں گے، وزیراعظم نے انعامات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپےکی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کومبارک باد، انعامات کی بارش