Tag: One Day

  • فلم حقیقت میں تبدیل!!

    فلم حقیقت میں تبدیل!!

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور فلم نائیک حقیقت بن گئی، 19 سالہ لڑکی کو ایک دن کے لیے ریاستی وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے طابق 19 سالہ شریشتی گوسوامی کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ریاست اتر کھنڈ کا ایک دن کا وزیر اعلیٰ بنادیا گیا۔

    اس حوالے سے لڑکی کی والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹی پر فخر ہے، ہر بیٹی یہ سنگ میل عبور کر سکتی ہے ہمیں صرف ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

    شریشتی گوسوامی کے والدین نے بیٹی کو اس اعزاز کے لیے منتخب کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    شریستی کے والدین نے دیگر والدین کو بھی تجویز دی کہ اپنی بیٹیوں کی سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں، اس دور میں بیٹیاں سب کچھ حاصل کرسکتی ہیں، ہماری بیٹی سب کے لیے ایک مثال ہے۔

    وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والی 19 سالہ شریستی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایک دن کا وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز ملا، وہ اس پر وزیر اعلیٰ اتر کھنڈ تری ویندرا سنگھ راوت کی مشکور ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فلم نائیک میں بھی اسی طرح ایک نوجوان صحافی (انیل کپور) کو ایک دن کے لیے وزیر اعلیٰ بنتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

  • شارجہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 435 بائیکز اور سائیکلز ضبط

    شارجہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 435 بائیکز اور سائیکلز ضبط

    شارجہ : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے چلائی گئی مہم کے دوران قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے جرم میں 435 موٹرسائیکلیں اور سائیکلیں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمدی کی مہم کے دوران ہفتے کے روز موٹر بائیک اور سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں بائیکز اور سائیکلز ضبط کرلیں۔

    شارجہ پولیس کے ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ میجر محمد السحری کا کہنا ہے کہ پولیس نے شارجہ میونسیپلٹی اور ماحولیاتی ادارے کے تعاون سے ٹریفک قوانین کے حوالے سے مہم کا آغاز کیا ہے۔

    میجر محمد السحری کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے مذکورہ مہم کا مقصد ان سائیکل اور بائیک سواروں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو ٹریفک حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

    سربراہ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مہم کا مقاصد میں بغیر لائسنس بائیک پر کرتب دکھانے والے افراد اور موٹر سائیکلوں کے انجن کو آلٹر کروانا اور رہائشیوں کو پریشان کرنے والے ڈرائیوروں اور ٹریفک کے مخالف سمت اور ہائی پر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے جو موٹر سائیکل اور سائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف کریں گے ان کی سائیکل، بائیک ہمیشہ کے لیے ضبط کرلی جائے گی۔

    میجر محمد السحری کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ٹریفک پولیس کا اہم ہدف وہ بائیک اور سائیکل سوار ہوں گے جو سفر کے دوران ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹ نہیں پہنتے۔

  • ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    اسلام آباد : ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔

    وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے مسجد قاسم خان کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یوسف مسجد قاسم خان کا دورہ اور مالاناپوپلزئی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں روزہ اور عید ایک ہی دن منانے کے لئے صوبائی حکومتوں سے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو اسلام آباد میں مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا رویت ہلال کمیٹی کے سینئر رکن مولانا عبد الغفور نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مشترکہ اجلاس بلانے پر راضی کر لیا جائے گا۔

    شاید یہ ایک روایت بن گئی ہے کہ ہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطر کے رویت ہلال پر تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے، ، پشاور میں ہرسال مسجد قاسم علی خان کےمفتی شہاب پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی سےہٹ کراپنااجلاس بلاتے اورایک روز پہلے ہی رمضان اورعید کرڈالتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سال 2016 میں پاکستان ون ڈے کرکٹ کومایوسیوں کا سامنا رہا

    سال 2016 میں پاکستان ون ڈے کرکٹ کومایوسیوں کا سامنا رہا

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں سال ون ڈے میں کارکردگی مایوس کن رہی۔ ٹیسٹ کے شیر ون ڈے میں ڈھیررہے۔شاہین کوئی خاص کرکردگی نہ دکھا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق سال دوہزار سولہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے لئے کوئی خوشیاں نہ لاسکا۔ ٹیم کی پرفارمنس آزمائش ہی بنی رہی۔ رینکنگ میں بھی مزید نیچے گرتے گئے۔

    مایوسیوں بھرا سال کرکٹ کو کوئی اچھی یادگار نہ دے سکا۔ اظہر علی کی قیادت میں پاکستان نے صرف کھویا اور پایا کچھ بھی نہیں۔ غیرایشیائی کنڈیشز پاکستان کے لئے کڑا امتحان ثابت ہوئیں۔

    انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ میں چھ میچز میں ٹیم ناکام رہی۔ پاکستان کا دوسرا ہوم گراؤنڈ یو اے ای میں پاکستان نے تین میچز جیتے۔

    رواں سال مجموعی طور پر قومی ٹیم نے گیارہ میچز کھیلے اور پانچ جیتے۔ سولہ دوہزار سولہ تو ون ڈے ٹیم کے لئے اچھی یادوں کے ساتھ ختم نہ ہوا لیکن امید ہے کہ دوہزار سترہ کا سورج ٹیم کے لئے کامیابیوں کے دروازے کھول دے گا۔

  • پہلا ون ڈے: پاکستانی ٹیم دو سو دس رنزبناکر آؤٹ

    پہلا ون ڈے: پاکستانی ٹیم دو سو دس رنزبناکر آؤٹ

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی اننگز نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا کڑا امتحان شروع ہوگیا۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر پہلے ہی آزمائش میں ناکام ہوگئے۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    اوپنر محمد حفیظ جلدی میں دکھائی دیئے۔ احمد شہزاد کا بلا بھی رنز نہ اگل سکا۔ یونس خان کا تجربہ بھی ٹیم کے کام نہ آیا۔ حارث سہیل اور عمر اکمل بھی جلد آؤٹ ہوکر ٹیم مشکلات میں ڈال گئے۔

    سرفراز احمد سے کچھ امیدیں تھیں لیکن وہ بھی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔ ایک سو ستائیس رنز پر چھ وکٹیں گرنے کےبعد مصباح الحق اور آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    آفریدی نے تیز کھیلتے ہوئے اکیس گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ آفریدی سڑسٹھ اور مصباح اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے تین، کائل ملز اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    ڈونیڈن : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں ایک سو آٹھ رنز سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز گرانٹ ایلیٹ اور لیوک رانچھی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    میزبان ٹیم نے مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں پر تین سو ساٹھ رنزبنائے۔ رانچھی نے ایک سو ستر اور ایلیٹ نے ایک سو چار رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جواب میں دلشان کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی۔ سری لنکن ٹیم چوالیسویں اوور میں دو سو باون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • آف اسپنر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

    آف اسپنر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

    لاہور: آف اسپنر سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو بولنگ ایکشن کی غیر سرکاری جانچ کے لئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لئے حتمی ٹیم کے نام 7 جنوری تک بھجوانے ہیں، اجمل کا ایکشن اب تک ٹھیک نہ ہوسکا، بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر نہ آسکا۔ بورڈ نے تمام ترکیبیں لڑا کر دیکھ لیں، ڈومیسٹک میچ بھی کھلالیا، برطانیہ میں غیر سرکاری ٹیسٹ بھی ہوگئے، لیکن ثقلین مشتاق اجمل کا ایکشن درست نہ کرسکے،ایسے میں پی سی بی نے کم وقت میں مشکل فیصلہ کرلیا۔

     آف اسپنر کو بالنگ ایکشن کی غیر سرکاری جانچ کے لئے بھارت نہیں بھیجا جائے گا، اس فیصلے کے بعد اجمل کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سعید اجمل ایکشن کی بہتری کے لئے مزید کام جاری رکھیں گے، وہ ایکشن کی جانچ کے لئے بھارت نہیں جارہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کا آئندہ ہفتے چنائی میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگا۔

    تاہم چیئرمین شہریارخان نے کھل کربتادیاکہ سعیداجمل ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے، انہوں نے کہا کہ سعیداجمل نے ورلڈکپ نہیں کھیلنےکافیصلہ خودکیا۔

  • سعید اجمل کینیا کیخلاف پاکستان اے کی نمائندگی کرینگے

    سعید اجمل کینیا کیخلاف پاکستان اے کی نمائندگی کرینگے

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں مزید بہتری لانے کیلئے انھیں کینیا کیخلاف پاکستان اے کے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    پاکستان اے اور کینیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز انیس اور بیس دسمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائینگے۔

    پی سی بی نے قومی ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل کو ایکشن میں مزید بہتری لانے کی وجہ سے پاکستان اے کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ پہلے ہی فیصلہ کرچکا ہے کہ سعید اجمل آئی سی سی کی بائیو میکینک لیب میں ہونے والے ٹیسٹ سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، جسکی وجہ سے انھیں انگلینڈ سے واپس بلوا لیا گیا تھا۔

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ابھی بھی پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے