Tag: one day cricket

  • آفریدی نے سرفرازکو ’بہادر‘کھلاڑی قراردے دیا

    آفریدی نے سرفرازکو ’بہادر‘کھلاڑی قراردے دیا

    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازایک بہادر کھلاڑی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کو ایسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

    شاہد آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ تکنیک سے زیادہ بہادری کو ترجیح دیتے ہیں اور پاکستان کے نئے وکٹ کیپربیٹسمین سرفراز بہادر ہیں۔

    آفریدی نے انکشاف کیا کہ وہ سرفراز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے وقت سے دیکھ رہے ہیں اورانہوں نے ہی سرفراز کو بطور اوپنرکھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

    شاہد خان آفریدی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘میں کرکٹ اورورلڈ کپ سے واپسی کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں گفتگو کررہے تھے۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز کی بیٹنگ نے ان کے نقادوں کے منہ بند کرادئیے ہیں۔

  • سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان وومنز ٹیم  کوایک اور شکست ،سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے۔

    بسمہ معروف نے چھالیس اور کپتان ثنا میر بیس رنز کی اننگز کھیل سکیں۔ جواب میں مطلوبہ ہدف سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    چماری اتاپتو نے چوالیس رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس  قبل سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان وومنز ٹیم نے کپتان ثناء میر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سری لنکن ٹیم کو پچپن رنز سے شکست دی تھی۔

  • مصباح نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    مصباح نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    مصباح الحق نے دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصاح الحق نے نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں ہونے والے دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی بھی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    مصباح الحق دو ہزار گیارہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کے کپتان ہیں، جو ایک سو تریپن میچز کھیل چکے ہیں اورانھوں نے چارہزار چھ سو انہتر رنز اسکور کیے ہیں۔

    مصباح اپنے ون ڈے کیرئیر میں اب تک کوئی سنچری نہیں بناسکے،ون ڈے سے ریٹائر ہونے کے بعد ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے۔

    مصباح کے بعد یونس خاں سب سے سینئر کھلاڑی ہیں، دیکھنا یہ ہے قومی کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور کس کے ہاتھ جاتی ہے۔