Tag: one day ranking

  • پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

    دبئی : پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگیا اور عالمی ٹی20رینکنگ میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا، جنوری2018سے پاکستان ٹیم عالمی نمبر ون تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔

    آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔

    سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سہر فہرست ہے جبکہ بھارت کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

    خیال رہے گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، فخر زمان کا ایک اور اعزاز

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، فخر زمان کا ایک اور اعزاز

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، فخر زمان پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، فخر زمان 22 درجے چھلانگ لگانے کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 515 رنز بنائے تھے۔

    بابر اعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 184 رنز اسکور کرنے پرایک درجے ترقی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق کی بھی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی وہ 43 ویں نمبر پر براجمان ہیں، امام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 395 رنز اسکور کیے تھے۔

    ون ڈے بولنگ رینکنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے، دونوں بولرز نے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، شاداب خان 31 اور فہیم اشرف 79 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔

    بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ بابر اعظم دوسرے، جوروٹ تیسرے، روہت شرما چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، روس ٹیلر چھٹے، کوئنٹن ڈی کوک ساتویں، ڈوپلیسی آٹھویں، کین ولیم سن نویں، شیکھر دھون دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے بمرا کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے، حسن علی تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، عمران طاہر ساتویں، عادل راشد آٹھویں، ربادا نویں اور چاہل دسویں نمبر پر موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی : آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچ سال بعد رینکنگ میں قبضہ جمالیا۔

    آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کے اختتام پر ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، کیویز کے خلاف سیریز میں دو صفر سے کامیابی نے پروٹیاز کو پانچ سال بعد عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پر پہنچادیا ہے۔

    رینکنگ میں آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ عالمی چیمپئین بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کا اٹھانوے پوائنٹس کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔ بیٹسمینوں میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈولئیرز بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آل راؤنڈر رینکنگ میں محمد حفیظ کا پہلا نمبر ہے۔