Tag: one day series

  • تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    ٹاروبا : ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔

    ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔

    کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ کھولا اور واپس پویلین پہنچ گئے جبکہ بابر اعظم  9،حسن نواز 13اور حسین طلعت صرف ایک رن بنا سکے۔

    پاکستان کی جانب سے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز سلمان علی آغا نے بنائے انہوں نے49 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے اور شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نواز 36 بالز پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی انہوں نے شاندار 6 وکٹیں حاصل کیں، سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے والے جیڈن سیلز پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

    کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    [Live Score: WI: 294/6 (50 Overs)]

    [Target: 295]

    [PAK =92/10 (29.2 Overs)]

    ویسٹ انڈیز کی اننگز

    قبل ازیں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رن بنائے تھے، روسٹن چیس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایون لوئس نے 37 رنز بنائے، شیرفورن ردرفوڈ 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب اور محمد نواز1،1وکٹ لےسکے۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شے ہوپ الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اس میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، شاہین آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    مزید پڑھیں : دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

    یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، ویسٹ انڈیز نے 181 رنز کا ہدف 33.2 اوور میں پورا کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

  • ون ڈے سیریز: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج آخری میچ میں مد مقابل ہوں گی

    ون ڈے سیریز: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج آخری میچ میں مد مقابل ہوں گی

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کو کلین سویپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چار شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آخری ون ڈے آج دبئی میں کھیلے گی، آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔

    شاہینوں کو کلین سوئپ سے بچنے کیلئے ہر صورت شکست سے بچنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم پانچویں ون ڈے میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لئے پرامید ہے، میچ میں فتح کے لئے شاہینوں کو تینوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کا بالنگ اٹیک چاروں میچوں میں بری طرح ناکام رہا ہے، اس سے قبل سال دوہزار دس میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا، دونوں ٹیمیں آج اتوار کی شام چار بجے مدمقابل ہوں گی۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم پہلا ون ڈے آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ناکامی کے بعد شاہین اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا سوویں ون ڈے میں مد مقابل ہوں گے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

    آسٹریلیا نے تریسٹھ اور قومی ٹیم نے بتیس میچز میں کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے پر عزم ہے، سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا، دونو ں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے اتوار کی شام شارجہ میں کھیلا جا ئے گا۔

    مزید پڑھیں: شارجہ ، پہلا ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا281رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ایرون فنچ نے 116رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پانچ میچوں سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز : شعیب ملک کی زیر قیادت قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز : شعیب ملک کی زیر قیادت قومی ٹیم یو اے ای پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے سیریز کا آغاز بائیس مارچ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے یو اے ای پہنچ گئے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا.

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سیریز کے لئے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا۔ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، فخرزمان فاسٹ بولر حسن علی اور آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری شعیب ملک سنبھالیں گے، پی ایس ایل کے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں۔ عمراکمل، محمد عباس اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    اس بار ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر عابد علی اورسعد علی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر ورلڈکپ سے قبل ہونے والی اہم سیریز میں مستقل کپتان اور کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے پرحیران ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

  • ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو7وکٹوں سے ہرادیا پانچ میچوں کی سیریز2-2 سے ڈرا

    ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو7وکٹوں سے ہرادیا پانچ میچوں کی سیریز2-2 سے ڈرا

    سینٹ لوشیا : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ڈرا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ لوشیا میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلش پلئیرز کو دھول چٹادی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم صرف ایک سو تیرہ رنز ہی اسکور کر سکی۔

    اوشین تھامس نے پانچ بلے بازوں کا شکار کیا، ہدف کے تعاقب میں کرس گیل کا انگلش بالرز پر لاٹھی چارج جاری رہا، یونیورس باس نے اپنی اننگز میں نو چھکے اور پانچ چوکے لگائے، کرس گیل شاندار پرفارمنس کی وجہ سے مین آف دی سیریز قرار پائے۔

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    تورنگا : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو21رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی، پریرا کے140رنز بھی ٹیم کو ہارنے سے نہ بچا سکے، نیوزی لینڈ ہارتے ہارتے بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ہارتے ہارتے بچ گیا، دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر319رنز بنائے۔

    روز ٹیلر نے90کولن منرو نے87 اور نیشم نے64رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تین سو بیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی سات وکٹیں ایک سو اٹھائیس پر گرگئیں۔

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز تو جیت لی لیکن تھسارا پریرا کی دھواں دھار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کے مداحوں کی سانسیں ضرور روک دیں، بظاہر میچ ختم ہوچکا تھا، تھسارا پریرا نے جارحانہ اننگز سے میچ میں پھر جان ڈال دی۔

    ہرچھکا پہلے سے بہتر تھا، تیرہ چھکے لگا کر سری لنکا کو فتح کے بائیس رنز قریب لے آئے لیکن ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں پریرا آؤٹ ہوگئے، کیویز نے منرو اور ٹیلر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے تین سو انیس رنزبنائے تھے۔

    جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 298 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ سری لنکن بلے باز پریرا کے140اور گناتھیلاکا کے71رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

  • آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز، پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کااعلان

    آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز، پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کااعلان

    لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ محمد عرفان ٹیم میں واپس آگئے جبکہ کامران اکمل تمام تر کوشش کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ون ڈے ٹیم میں موجود ہ ٹیسٹ ٹیم کے 10کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے تاہم سہیل خان اور یاسر شاہ کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    قومی سلیکشن کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد بھی ٹیم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی۔ طویل قامت بولر محمد عرفان ٹیم میں واپس آنے میں کامیاب ہوگئے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفامنس کے باوجود کامران اکمل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلئیر ہونے کے باوجود سلیکٹرز نے انہیں بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ ٹیم میں مستقل اوپنر کی کمی تا حال برقرار ہے۔ شرجیل خان کے علاوہ قومی ٹیم میں کوئی اوپنر نہیں۔

    قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک ، بابر اعظم ، عمر اکمل، محمد رضوان، اسد شفیق، محمد نواز، سرفراز احمد ،عماد وسیم، محمد عامر، راحت علی، حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ تیرہ جنوری سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

  • ون ڈے سیریز،  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹاکرا

    ون ڈے سیریز، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹاکرا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے اب سے کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے، گراؤنڈ شائقین سے کچھا کھچ بھر گیا۔

    ڈیڑھ سال بعد سیریز میں کامیابی صرف ایک فتح کی دوری پر ہے، کھلاڑی جیت کے لمحے کو یادگار بنانے کے لئے بے تاب ہیں، ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی پر ون ڈے میں مہر لگانا ابھی باقی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں آج پھر میدان سجے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور شائقین بھی تیار ہیں، سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگائے گی، کپتان ایلٹن چگمبرا اور بیٹسمین کریگ اررون کے باہر ہونے سے مہمان ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے کلین سوئپ ضروری ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے زمبابوے کے درمیان میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    میر پور : بنگلہ دیش نے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان کیخلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ تمیم اقبال نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے ون ڈے سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بدقسمتی سے یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، آٹھویں اوور کے آغاز سے ہی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ ستتر رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

    نہ سرفراز چلے،حفیظ بھی ناکام رہے، فواد اور رضوان بھی کچھ نہ کرسکے۔ کپتان نے چھتیس رنز اسکور کئے۔ سرفراز،حفیظ،اظہر،فواد اور محمد رضوان کی وکٹیں سعد نسیم نے ستتر، وہاب ریاض اکیاون اور حارث سہیل نےچوالیس رنز بناتے ہوئے مقررہ اوورز میں پاکستان کا اسکور چھ وکٹوں پر دو سو انتالیس تک پہنچا دیا۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی بنگال ٹائیگرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

    بنگلہ دیش نے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، تمیم اقبال نے مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ مشفیق الرحیم پینسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بائیس اپریل کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے پہلے آزمائش کی گھڑی آگئی۔ کیویز کے خلاف پاکستانی ٹیم کا کڑا امتحان شروع ہوگیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچز میں شکست کے بعد بلیک کیپس سے میچز انتہائی اہم ہیں۔ میزبان بلے بازوں کی مشکل آسان ہوگئی ہے کیوں کہ گرین شرٹس کو جادو گر اسپنر اجمل کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

    محمدحفیظ بھی بولنگ نہیں کرسکتے، ایسے میں فاسٹ بولرز پرانحصار ہوگا ۔نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن تو مضبوط ہے ہی اوراس کے بولرز بھی پاکستانی شاہینوں کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح چھ بجے شروع ہوگا، اس سلسلے میں ٹیسٹکرکٹر راحت علی کا کہنا ہے پاکستانی بولرز کیویز کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرلیں تو میچ جیتنا مشکل نہیں ہوگا۔

    پاکستانی شاہین پہلے ہی ون ڈے میں اونچی اڑان بھرنے کے لئے بے تاب ہیں تو کیویز بھی ہوم گرانڈ پر شائقین کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شائقین کی امیدوں پر کون پورا اترتا ہے؟؟