Tag: One Day squad

  • انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تجربہ کار یونس خان کی ورلڈکپ کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ہونے والی طویل مشاورت کا نتیجہ میں یونس خان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، نوجوان کھلاڑی ظفر گوہر بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز ان کے نائب ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں راحت علی ، بلال آصف ،احمدشہزاد، محمد حفیظ، بابراعظم ،شعیب ملک، محمدرضوان ،انور علی ،عامر یامین، یاسر شاہ، ،وہاب ریاض اورمحمد عرفان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

    یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت مشکوک

    دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں یونس خان کی شمولیت سوالیہ نشان بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    پی سی بی نے تنازعہ حل کرنے کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے یونس خان کو تاحال ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

    نو ہزار رنز کا سنگ میل اور دبئی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد بھی یونس خان ٹیم مینجمنٹ کو خوش نہ کرسکے۔

    ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے مرد بحران یونس خان کی سلیکشن پر ٹیم مینجمنٹ مہربان نہیں ہورہی ۔

    سلیکشن کمیٹی نے یونس کو شامل کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے لیکن ہیڈ کوچ وقار یونس، مینجر انتخاب عالم اور بولنگ کوچ مشتاق احمد نے لال بتی جلادی۔ جس سے سلیکشن کمیٹی میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے معاملے کو سلجھانے کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو یو اے ای بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یونس خان ورلڈ کپ کے بعد سے ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اختلافات کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا آغاز گیارہ نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

  • پاک انگلینڈ سیریز : یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    پاک انگلینڈ سیریز : یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی سلکیشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔ س

    ابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصییلات کے مطابق پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کو ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ رفعت اللہ مہمند کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کو باؤلنگ ایکشن کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلکیشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں پر رائے مانگ لی ۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا جائے گا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: عالمی کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    مینجمنٹ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کسے سونپی جائے۔ چیف سلیکٹر معین خان کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے اڑان بھرنے سے واپسی تک خبروں کی زینت بنی رہی۔ کبھی کھلاڑیوں کے ڈسپلن کی خلاف ورزی، کبھی چیف سلیکٹر معین خان کے کیسینو جانے کا واقعہ،تو کبھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس۔ ہار کر واپس آنا اور پھر چھپتے چھپاتے ائرپورٹ سے نکلنا بھی کھلاڑیوں کےلئے نیا نہیں۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں تبدیلیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا یہ معاملہ سرفہرست ہے۔

    مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو سینئیر کھلاڑی ہیں وہ یا تو پرفارم نہیں کرپا رہے یا پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

    جونئیرز کو کپتانی سوپننے کی روایت تو ہے ہی نہیں تو پھر قیادت کس کو ملے گی؟؟اطلاع ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لئے معین خان کی جگہ نئے چیف سلیکٹر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔