Tag: one day team

  • آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان

    آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان

     لاہور : آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا، اظہرعلی پندرہ رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ عمرگل کی ٹیم میں واپسی ہوگئی جبکہ جنید خان کو پھر نظر اندار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کون کون سے کھلاڑی کھیلیں گے، سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی۔

    سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر کے طور پرتیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیع اسلم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    تین ٹیسٹ میچوں میں مسلسل ناکامی کے باوجود محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکام رہے۔ پروفیسر نے ابتدائی تین ٹیسٹ میں صرف ایک سو دو رنز بنائے۔

    اس کے علاوہ بابراعظم، شعیب ملک بھی ٹیم میں شامل ہیں، سرفرازاحمد اورمحمد رضوان وکٹ کیپرز ہوں گے، شرجیل خان، سمیع اسلم، محمد نواز اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہونگے۔

    فاسٹ بولر عمر گل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی،یاد رہے کہ عمر گل نے آخری بار ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری 2016 میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

    محمد عامر، وہاب ریاض، یاسرشاہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نوجوان فاسٹ بولرحسن علی پہلی بار ون ڈے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

    سلیکشن میں محمد عرفان اورجنید خان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ سلیفی کنگ احمد شہزاد اور بیڈ بوائے عمراکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے تاحال ٹیم سے باہر ہیں۔

    آئرلینڈ کےخلاف 18 اور 20 اگست کو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔

  • پی سی بی نے اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا

    پی سی بی نے اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے کے نئے کپتان اور چیف سلیکٹر کا انتخاب کرلیا ، ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور کون سنبھالے گا۔ بورڈ نے فیصلہ کرلیا.

    ذرائع کے مطابق کوچ وقار یونس کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے حیران کن طور پر اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اظہر علی ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے ٹیم کے لئے آخری ون ڈے جنوری دوہزار تیرہ میں کھیلا تھا۔ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ اور آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار رہیں گے۔ سرفراز ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی کے نائب ہوں گے۔ معین خان کی جگہ نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ اظہر خان، کبیر خان اور سلیم جعفر کو سلیکشن کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

    ۔۔