Tag: one dead

  • امریکا: ٹیکساس کےاسپتال میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 12زخمی

    امریکا: ٹیکساس کےاسپتال میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 12زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں زیر تعمیر حصّے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گیٹس ویل کے اسپتال میں منگل کے روز دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 12 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکا کے سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے شہر گیٹس ویل میں واقع اسپتال کے زیر تعمیر حصّے میں دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے متاثرہ افراد کا تعلق تعمیراتی عملے سے ہے۔

    امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے میں اسپتال میں موجود مریضوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

    امریکی حکام نے دھماکے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار اسپتال میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔


    امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع سانتا فی ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے واردات کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔


    امریکا: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت ایک طالبہ زخمی


    خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ہی امریکی ریاست ’انڈیانہ‘ کے اسکول میں پیش آیا تھا، فائرنگ کا واقعہ جہاں ایک طالب علم نے کلاس میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے باعث ٹیچر سمیت ایک طالبہ بھی زخمی ہوئیں تاہم حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔


    فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی میں فائرنگ، ایک شخص زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ مئی کی 23 تاریخ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پاناما سٹی کی رہائشی عمارت میں فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے بعد ہنگامی حالات کے تحت علاقے کے تمام اسکول فوری طور پر بند کردئیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکا میں سلاد کے پتے کھانے سے ایک شخص ہلاک، سینکڑوں بیمار پڑ گئے

    امریکا میں سلاد کے پتے کھانے سے ایک شخص ہلاک، سینکڑوں بیمار پڑ گئے

    واشنگٹن: امریکا کے مختلف علاقوں میں ’رومین لیٹس‘ نامی سلاد کے پتے کھانے سے ایک شخص ہلاک اور سینکڑوں  بیمار پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امریکا کے مختلف علاقوں میں سلاد کے پتوں میں مخصوص بیکٹیریا ہونے کے باعث کھانے والے سینکڑوں شہری سخت بیمار ہوگئے جن میں سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، جبکہ بیمار افراد کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

    امریکی حکام کی جانب سے لوگوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے کہیں سے بھی ’رومین لیٹس‘ نامی سلاد کے پتے خریدے ہیں تو اسے فوراً پھینک دیں، یہ سلاد اس وقت تک استعمال نہ کریں جب تک انہیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ اسے ریاست ایری زونا کے علاقے یوما میں نہیں اگایا گیا ہو۔

    پپیتے کے بیج بے شمار فائدوں کا باعث

    دوسری جانب ماہرین امریکی ریاست ایری زونا میں قائم دو درجن فارموں کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی پیداوار کے نمونوں کا تجزیہ بھی کیا جارہا ہے جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلاد میں موجود ’ای کولی‘ نامی بیکٹیریا کا حملہ بہت شدید ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں زیادہ تر مریضوں کو اسپتال داخل ہونا پڑتا ہے۔

    پپیتہ:ہزاروں خوبیوں سے لبریز،زود ہضم پھل

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا میں ’ای کولی‘ بیکٹیریا نے 2006 میں وبائی شکل اختیار کی تھی، 2006 میں اس بیکٹیریا نے 200 سے زیادہ لوگوں کو بیمار کر دیا تھا، جبکہ ماضی میں ہونے والے حملے کے بعد یہ اس بیکٹیریا کا دوسرا بڑا حملہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اوہایو کے  نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی

    اوہایو کے نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی

    اوہایو : امریکی ریاست اوہایو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست اوہائیو کے علاقہ سنسناٹی کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، واقعہ کے وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

    ni

    عینی شاہدوں کے مطابق ایک شخص نے کلب میں موجود افراد پر فائر کھول دیا۔

    سِنسناٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ملوث تھے، پولیس نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور مفرور ہیں اور پولیس کے پاس فی الحال ان کے حلیے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، فائرنگ کرنے والے کے بارے میں اگر کوئی معلومات فراہم کرتا ہے تو تحقیقات میں مدد ملے گی ۔

    nioght

    سِنسنناٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ملوث تھے، پولیس نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور مفرور ہیں اور پولیس کے پاس فی الحال ان کے حلیے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،  واقعے میں دہشت گردی کےعنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔


    مزید پڑھیں : امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی


    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاست فلوریڈا میں اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں عمر متین نامی شخص نے فائرنگ کردی تھی ، جس میں 49 افراد ہلاک اور اور 53 زخمی ہوئے تھے۔

  • کوئٹہ:گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ:گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ : گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر واقع مکان کے کمرے میں لیکج کے باعث رات میں گیس بھر گئی تھی، کمرے میں موجود افراد جب صبح اٹھے اور ہیٹر جلانے کے لئے جونہی ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں ستر سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

    دھماکے سے کمرہ مکمل تباہ جبکہ گھر کے باقی حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ،موسم سرما میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی


    واضح رہے کہ حالیہ سردیوں میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

     

  • کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا

    کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا

    کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں بھی کانگو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس کے وار جاری ہے، کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کو چار روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رحمت اللہ کی ہلاکت کے بعد رواں سال اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ : مزید 2مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق


    یاد رہے کچھ روز قبل صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں بائیس مریضوں میں کانگو وئرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے نو مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ان واقعات کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کے باڑوں اور منڈیوں میں اسپرے اور ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے


    دوسری جانب کراچی میں بھی کانگو وائرس کے دو نئے کیسسز سامنے آگئے ہیں، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص سولہ سالہ شاہد خان کا تعلق سائٹ ٹاوٴن سے ہے اور وہ جناح ہسپتال کراچی میں زیرِ علاج ہے جبکہ دوسرے متاثرہ شخص کا تعلق بھاولپور سے ہے اور وہ گلشن اقبال کے نجی ہسپتال میں داخل ہے۔

    رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


     کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر