Tag: one injured

  • ملیر جعفرطیار میں ٹارگٹ کلنگ، ایک زخمی

    ملیر جعفرطیار میں ٹارگٹ کلنگ، ایک زخمی

    کراچی : شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، ملیر جعفرطیار میں فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد جرائم پیشہ پھر بے قابو ہونے لگے، کراچی کے علاقے ملیر جعفرطیار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

    ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ قرار دیا جارہا تھا تاہم یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات نکلی۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو 50 سالہ قمر رضا پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی کے کنارے کھڑے شخص کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے زخمی قمر رضا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والا خول تحویل میں لے لیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی: امریکی سفارتخانے کی کار سے حادثہ، تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج

    کراچی: امریکی سفارتخانے کی کار سے حادثہ، تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج

    کراچی: شہرقائد میں امریکی سفارت خانے کی کار سے حادثے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں زخمی شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی ہوگیا تھا، زخمی شہری کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں تیز رفتاری اور ٹریفک حادثے کی دفعات شامل ہیں۔

    زخمی شہری کا کہنا ہے کہ میں پی آئی ڈی سی سے جارہا تھا، عقب سے گاڑی نے ٹکر ماری، واقعے کے بعد موقع پر رش لگ گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع پر موجود افراد میں سے کسی نے خاتون کو الزبتھ کے نام سے پکارا، رش کے دوران معلوم ہوا کے ڈرائیور امریکی خاتون ہے۔

    کراچی، امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

    پولیس کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی گاڑی غیرملکی خاتون چلا رہی تھیں، خاتون امریکی قونصل خانے میں اسٹاف ممبر ہیں، گاڑی کا نمبر کیو ایم 942 ہے، جبکہ تحقیقات کررہے ہیں کہ حادثہ کس طرح پیش آیا۔

    حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کے پاؤں میں چوٹیں آئی ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو کے مطابق زخمی ہونے والا شخص پاک بحریہ کا ملازم ہے، امریکی خاتون سفارتکار دوسری کار میں سفارت خانے چلی گئیں، جس گاڑی سے حادثہ ہوا اسے تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

  • فلسطینی نوجوان کی فائرنگ، 2 اسرائیلی ہلاک ایک زخمی

    فلسطینی نوجوان کی فائرنگ، 2 اسرائیلی ہلاک ایک زخمی

    یروشلم : مقبوضہ فلسطین کے شہر سلفیت میں غیر قانونی یہودی کالونی میں فلسطینی شہری نے فائرنگ کرکے دو یہودیوں کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی علاقے میں گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں صیہونی ریاست کے دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایریل میں پیش آیا تھا جہاں یہودیوں کی غیر قانونی طور پر آباد کاری جاری ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں پر نامعلوم مسلح شخص نے اندھادھند گولیاں برسا دی جس کے نتیجے میں 29 سالہ اسرائیلی خاتون اور 35 سالہ مرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 54 سالہ اسرائیلی شہری زخمی ہوگئی۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا مرد 29 سالہ خاتون کا شوہر ہے جو اپنی یہودی اہلیہ اور 15 ماہ بچے کے ساتھ غیر قانونی یہودی کالونی ’ایریل‘ میں مقیم تھا۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایریل کے انڈسٹریل زون میں رونما ہوا تھا۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہودیوں پر فائرنگ کرنے والے فلسطینی کی شناخت 23 سالہ اشرف ولید سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایریل کے انڈسٹریل زون میں ہی ملازمت کرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد باحفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

    صیہونی ریاست کے انتہا پسند وزیر دفاع لائبر مین نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے والے فلسطینی نوجوان کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کے مختلف دستوں نے ارگرد کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان مقبوضہ غرب اردن کے شہر قلقہلیہ کا رہائشی ہے، جو تاحال اسرائیلی فورسز کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ٖصیہونی ریاست کے فوجیوں نے سرچ آپریشن کے بہانے کئی گھنٹوں سے فلسطینیوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کے باعث فلسطینی شہری آمد و رفت سے بھی محروم ہیں۔

  • تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار زخمی

    تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار زخمی

    کوئٹہ : دشت کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق، فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، ایک دہشت گرف نے کمپاؤنڈ سے نکل کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی جسے انتہائی زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے تیرا میل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا جو مکمل ہوچکا ہے۔


    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید


    یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

    نامعلوم مسلح ملزمان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی مین 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو کوئٹہ کےعلاقے درویش بلیلی میں زور دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔


    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید


    واضح رہے کہ 14 فروری 2018 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

    لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

    لندن : لندن کے شمال مغربی علاقے واقع کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس تاحال حملہ آوروں کا سراغ لگانےمیں ناکام رہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے میں واقع کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فائرنگ کے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک شخص مردہ جبکہ دوسرے شہری کو شدید زخمی حالت میں پڑے تھے، پولیس نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والا 30 سالہ شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرے 20 سالہ نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی ہلاکت کی قتل کے طور پر تحقیقات کررہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کرنے کے جرم میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے البتہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

    لندن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس رواں برس فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے 60 ویں کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔


    لندن:فائرنگ اور چاقو زنی کے پیش نظر اضافی نفری تعینات


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی حکام نے کہا تھا کہ لندن میں فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات پولیس افسران کی کم نفری کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔ جس کے بعد حکام نے مشرقی لندن میں حالیہ دنوں ہونے والے فائرنگ اور چاقو زنی کے واقعات کے پیش نظرمیٹروپولیٹن پولیس کے مزید 300 افسران کو مذکورہ علاقے میں تعینات کیا تھا تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راولاکوٹ : بھارتی فوج کی ایک بار پھربلااشتعال فائرنگ، ایک شخص زخمی

    راولاکوٹ : بھارتی فوج کی ایک بار پھربلااشتعال فائرنگ، ایک شخص زخمی

    راولاکوٹ: بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولاکوٹ میں فائرنگ سےایک شخص کو زخمی کردیا۔

    بھارتی فوج اپنی عادت سے باز نہ آئی، ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتےہوئے راولاکوٹ عباس پُور سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، بھارتی فوج وقتاََ فوقتاََ اس طرح کی کارروائیاں کرتی ہے، جس کے جواب میں اُسے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

    عید کے موقع پر بھی بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع حویلی میں کنٹرول لائن کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی،  جس سے لوگ عید کے موقع پربھی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود بھارت کی شرانگیزیوں کےخلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ تو کیا لیکن خاموشی نہ توڑی۔