Tag: one month

  • پی آئی اے نے ایک ماہ میں تیسری پرواز اسلام آباد سے دوحہ کا بھی آغاز کردیا

    پی آئی اے نے ایک ماہ میں تیسری پرواز اسلام آباد سے دوحہ کا بھی آغاز کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے مسقط اور شارجہ کے بعد ایک ماہ میں تیسری پرواز کا اعلان کردیا، اسلام آباد سے دوحہ کے لئے تیسری پرواز باقاعدہ طور پر شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے شارجہ اور مسقط کے بعد اسلام آباد سے دوحہ (قطر) کے لیے دوسری پرواز شروع کردی ہے جو ہر اتوار کو ایک بجے رات روانہ ہوگی، اس سلسلے کی پہلی پرواز دو دسمبر بروز ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا ترقی اور بحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ہم مزید مقامات کے لئے پروازیں شروع کر رہے ہیں ان میں لاہور سے بنکاک کوالالمپور اور سیالکوٹ سے بارسلونا سرفہرست ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر پی آئی اے کے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور مسافروں کے لئے سہولیات اور ان کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    اس موقع پر مسافروں کو الوداع کرنے کے لئے پی آئی اے اسلام آباد کے اعلیٰ افسران ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ جن میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز انعام باری، ڈسٹرکٹ منیجر جنید خان، منیجر پبلک ریلشنز امجد درانی، منیجر کوارڈینیشن عثمان عین الدین، اسٹیشن منیجر پرویز نصیر اور منیجر پیسنجر سروسز چوہدری بشیر شامل تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاروباری حلقوں اور مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی اس نئی کاوش کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے۔

  • گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    کوئٹہ: نواب زادہ گزین مری کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفی خان ترین نے بتایا کہ نواب زادہ گزین مری کو بیرون ملک سے 18 سال بعد کوئٹہ آمد پر کوہلو فائرنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، آج ہی ضمانت کے فوری بعد انہیں پھر گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق سبی میں درج اس کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ہی 40 لاکھ روپے کے مچلکوں کے تحت ان کی ضمانت منظور کی تھی، ان کے خلاف قتل کا یہ مقدمہ 2004ء میں درج کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

    ضمانت کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے اعلامیہ جاری ہوا ہے کہ گزین مری کو دوبارہ گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھی دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتار ی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں آئی ہے۔

    یاد رہے گزین مرین مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے ہیں جو ملک سے باہر خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

  • آم کا برآمدی سیزن، ایک ماہ میں ایکسپورٹ میں 16فیصد اضافہ

    آم کا برآمدی سیزن، ایک ماہ میں ایکسپورٹ میں 16فیصد اضافہ

    اسلام آباد: آم کے برآمدی سیزن کے پہلے مہینے کے دوران ایکسپورٹ میں 16فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ کے دوران 28ہزار ٹن آم 47ملکوں کو برآمد کیا گیا جبکہ یورپ کو ایکسپورٹ میں 47فیصد اضافہ ہوا۔

    پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سیزن کے پہلے مہینے میں 28ہزار ٹن سے زائد آم برآمد کیا گیا ہے، آم کی برآمدات میں 16فیصد تک اضافہ ہوا ہے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق رواں سیزن کے دوران پاکستان سے 47ملکوں کو آم برآمد کیا گیا ہے، رواں سیزن کے دوران یورپی یونین ملکوں اور برطانیہ کو 47فیصد اضافہ سے 2700ٹن سے زائد آم برآمد کیا جاچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن معیار کی بہتری کی بدولت آئندہ سال تک آم کی برآمدات 25ملین ڈالر اضافے سے 100ملین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دبئی کو 14600ٹن سے زائد آم برآمد کیا جاچکا ہے۔

    وحید احمد نے کہا کہ تیز بارشوں اور آندھی کی وجہ سے پنجاب میں آم کی 20فیصد فصل متاثر ہوئی ہے، غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے یورپ اور برطانیہ کے لیے لوڈ کی جانے والی برآمدی کھیپ دبئی لے جاکر آف لوڈ کررہی ہے، جس سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے بعد بعض بینکوں نے ایران کے لیے ایکسپورٹ فارم جاری کرنا شروع کردیے ہیں، جس سے رواں سیزن ایران کو بھی آم کی برآمدات ممکن ہوں گی۔