Tag: one person

  • کیا آپ کے ساتھ بھی اس قسم کا مزاحیہ واقعہ پیش آیا ؟ ویڈیو وائرل

    کیا آپ کے ساتھ بھی اس قسم کا مزاحیہ واقعہ پیش آیا ؟ ویڈیو وائرل

    خاموش فلموں کے معروف کردار چارلی چپلن کا نام تو آپ نے سنا ہوگا اور یقیناً ان کی ہنسی سے لوٹ پوٹ کردینے والی فلموں کے مناظر بھی ذہن نشین ہوں گے۔

    ہر شخص اپنے بچپن میں تفریح کے لیے ایسی مزاحیہ فلمیں یا کارٹون دیکھتا ہے جس میں دکھائی دینے والے مناظر اسے ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

    اگر کچھ ایسا ہی منظر ہمیں حقیقی زندگی میں دکھائی دے یا پھر کسی کے ساتھ بھی ایسی صورتحال پیش آجائے تو یقیناً آپ اپنی ہنسی کو نہیں روک پائیں گے۔

    ایک ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس کے ساتھ وہ واقعہ پیش آیا جیسا اکثر چارلی چپلن یا کسای کارٹون کریکٹر کے ساتھ ہوجاتا ہے۔

    اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لکڑی سے بنے فرش پر ایک پھٹے کی کمی کو پورا کرتے ہوئے یہ شخص پراعتماد انداز میں اسے وہاں لگا دیتا ہے۔

    بس اسی دوران اس سے نادانستہ طور ایک ایسی غلطی ہوجاتی ہے جو اس کے سر پر چوٹ لگنے کا باعث بنتی ہے جسے دیکھنے والا بے ساختہ ہنس پڑتا ہے۔

    یہاں یہ شخص جانے انجانے میں ایک چھوٹی سی غلطی کردیتا ہے اور وہ یہ کہ اس پھٹے کو فٹ کیے بغیر ہی اس کے ایک کونے پر پاؤں رکھ دیتا ہے اور پھٹے کا دوسرا سرا اٹھ کر اس کے منہ پر آ لگتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر بھی کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

  • امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

    واشنگٹن: ایف بی آئی نے امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے ملزم کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ سے گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم القاعدہ کے نظریات سے متاثر ہوکر اوہائیو میں دہشت گرد حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ گرفتار ملزم کا نام عبد الرحمان رفیق ہے جو امریکی قومی دن چار جولائی کے موقع پر ایک بڑا حملہ کرنا چاہتا تھا جسے ایف بی آئی نے ناکام بنا دیا۔

    ایف بی آئی حکام کے مطابق گرفتار شخص بارود سے بھری ایک وین یا دوسری گاڑی کو بدھ کے روز امریکا کے قومی دن کے موقع پر فوجیوں اور ان کے خاندانوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔


    شاپنگ مال میں فائرنگ کا منصوبہ، 17 سالہ نوجوان گرفتار


    ایف بی آئی حکام کا مزید کہنا تھا کہ عبد الرحمان رفیق کی مشکوک حرکتوں کے باعث اس پر پچھلے ایک سال سے نظر رکھی جارہی تھی اور آج گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم شاپنگ مال میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


    عوامی باتھ روم میں پستول بھولنے پراسکول ٹیچرگرفتار


    واضح رہے کہ 17 سالہ مسلم نوجوان متین عزیزی کی شدت پسند تنظیم داعش سے روابط تھے جس سے متاثر ہوکر اس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔