Tag: One Person Killed

  • اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص ہلاک چار زخمی

    اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص ہلاک چار زخمی

    اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سنگجانی بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر متعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم کوئی حملہ آور پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

    وقوعہ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں میں ایک بزرگ شہری بھی شامل ہے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے معمولی تنازع پر فائرنگ کی جس سے مطیع اللہ نامی شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان دشمنی تھی۔

  • کمسن بچے کی خطرناک ڈرائیونگ کا خوفناک انجام، ملزم گرفتار

    کمسن بچے کی خطرناک ڈرائیونگ کا خوفناک انجام، ملزم گرفتار

    لاہور : کمسن ڈرائیور نے راہ گیر کی جان لے لی، کار 102 کی رفتار سے ٹی ایم اے ملازم کو کچلتی ہوئی چلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی حدود میں خوفناک ٹریفک حادثے میں والدین کی غفلت سے ایک راہ گیر جان کی بازی ہار گیا۔

    کمسن ڈرائیور نے شہری کی جان لے لی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بچہ 120کی اسپیڈ سے کار چلا رہا تھا، جو بے قابو ہو کر راہ گیر پر چڑھ گئی۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کی ٹکر سے ارشد بھٹی نامی شخص جاں بحق ہوا ہے جو ضلعی انتظامیہ (ٹی ایم اے) کا ملازم ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کردیا، پولیس کے مطابق 120کی رفتار سے آتی ہوئی کار نے ٹی ایم اے ملازم کو ٹکر ماری تو ارشد بھٹی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا،

    پولیس نے گاڑی میں سوار کمسن ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • امریکی فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

    امریکی فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

    میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے محافظوں نے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔

    امریکی ریاست میری لینڈ میں دو مسلح افراد نےعورتوں کا روپ دھار کر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈز کی  فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

    فائرنگ کے تبادلے میں این ایس اے کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا ۔

    امریکی حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، این ایس اے کے اعلیٰ حکام نے صدراوباما کو واقعہ کی تفصیلی سے آگاہ کردیا ہے۔