Tag: one year complete

  • نور مقدم کے سفاکانہ قتل کو ایک سال مکمل ہوگیا

    نور مقدم کے سفاکانہ قتل کو ایک سال مکمل ہوگیا

    اسلام آباد : سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کو آج ایک سال مکمل ہوگیا، سفاک مجرم ظاہر جعفر نے نور مقدم کا بہیمانہ قتل کرکے سر دھڑ سے جدا کردیا تھا۔

    قتل کی روح فرسا واردات کے بعد ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت اور دو شریک مجرموں کو دس دس قید کی سزا سنائی تھی۔

    ٹرائل کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ 24 فروری کو دیا تھا، جس کے جواب میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں

    ذرائع کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ سماعت کریں گے، عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو پیپر بکس کی تیاری کا حکم دے رکھا ہے۔

    نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    مجرم ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد نے سزائے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، مدعی مقدمہ نے عصمت آدم، ذاکر جعفر، جمیل، تھراپی ورکس کے چھ افراد کی بریت چیلنج کر رکھی ہے

    نور مقدم کیس: مجرموں کی سزا بڑھانے کے لیے درخواست دائر

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب مدعی مقدمہ نے مجرمان ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر رکھی ہے۔

  • آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل، عوام کا ٹوئٹر پر پاک فوج کو خراجِ  تحسین

    آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل، عوام کا ٹوئٹر پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کراچی : آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے ٹوٹئڑ پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وطن عزیز سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہوگیا، ارض پاک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج نے ایک سال پہلے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا، جس کا نام ضربِ عضب رکھا گیا۔

    اس دوران دو ہزارسات سو تریسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے آٹھ سوسینتیس ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی لیکن تمام تر مزاکرات ناکام رہے۔

    دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے بعد سیاسی وعسکری
    قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

     عوام نے ٹوٹئڑ پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • آپریشن ضربِ عضب  کا ایک سال مکمل ، شہداء کو خراج تحسین

    آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل ، شہداء کو خراج تحسین

    اسلام آباد: آپریشن ضربِ عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، اس دوران دو ہزارسات سو تریسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے آٹھ سوسینتیس ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    وطن عزیز سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہوگیا، ارض پاک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج نے ایک سال پہلے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا، جس کا نام ضربِ عضب رکھا گیا۔ آہستہ آہستہ اس آپریشن کا دائرہ کار پورے فاٹا میں پھیلا دیا گیا۔

    پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کم وقت میں مؤثر ترین کارروائیاں کیں ،جن کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس دوران دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    آپریشن ضربِ عضب کے دوران فاٹا کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سات سو تریسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں دو سو اٹھارہ انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں، ہزاروں دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ ان کے آٹھ سو سینتیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ہزاروں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اٹھارہ ہزارسے زائد خطرناک ہتھیار اور دو سو ترپن ٹن بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کا مواصلاتی ڈھانچہ بھی تباہ کیا گیا۔

    ضرب عضب آپریشن کے دوران پاک فوج کے تین سو سینتالیس افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کی وجہ سے پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔


    آپریشن ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر ملی نغمہ ریلیز


      آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر ملی نغمہ ریلیز کیا۔ جس پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    ISPR Song by arynews

    گانے کے بول یہ ہیں’’ ان کے اپنے کوئی نام نہیں پر کام کے سارے پکے ہیں ہر گھر میں انکے بچے ہیں، جب رات اکیلی ہو آئی یہ تب سورج کے ساتھ رہے، جب مشکل بھی ہو گھبرائی ان کے ہاتھوں میں ہاتھ رہے،یہ بندے مٹی کے بندے یہ جھنڈے مٹی کے جھنڈے‘‘۔

    پاک فوج کا یہ گیت حب الوطنی کی شاندار مثال ہے اور سننے والوں کا لہو گرما دیتا ہے۔


    آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کی مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت


    وزیرِاعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کومبارکباد دی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب حکومت کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکےعزم کاعکاس ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھےگی، پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کررہے ہیں، وہ بیٹوں، بھائیوں اور شوہروں کی قربانیاں دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔

    وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہورہا ہے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ کے لیے لڑنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔


    آئی ایس پی آر کی  جانب سے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری


    ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری کردیں۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہوگا، ایک سال کے عرصے میں پاک فوج نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کےدوران نوہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیس آپریشن کیے گئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق خاکِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے تین سو سینتالیس جوان اور افسرشہید ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ  پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ  کھڑی ہے جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی مثبت انداز میں پاک فوج کی مدد کی ہے۔

     

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی۔ لیکن تمام تر مزاکرات کی ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    آٹھ جون دوہزار چودہ کو کراچی، پاکستان کے جناح انٹرنیشنل پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ کل 31 افراد بشمول 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے سابقہ سربراہ حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے جو ایک ڈرون حملے میں نومبر 2013 کو شمالی وزیرستان میں مارا گیا تھا۔

    سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

  • اوڈیسا : ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کو ایک سال مکمل

    اوڈیسا : ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کو ایک سال مکمل

    اوڈیسا: یوکرین کےاوڈیسا شہر کی ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کوایک سال مکمل ہو گئے، آگ سے اڑتالیس افراد جاں بحق اور دوسو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یوکرین کے شہراوڈیسا میں دو فروری کا دن انتہائی المناک یادیں لئے آتا ہے، گزشتہ سال دو فروری کواوڈیسا کی ٹریڈ یونین کی عمارت میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی، جب شہر میں جاری فسادات کے دوران نامعلوم افراد نے آتشگیر کیمیکل پھینکا تھا۔

    فسادات کی وجہ سے ریسکیو کا عمل بھی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بلڈنگ میں پھنسے بیشتر افراد دم گھٹنےاور کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوئےتھے ۔

    مرنے والوں کی یاد میں اوڈیسا کے شہری قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں اورشمعیں روشن کرتے ہیں۔