Tag: oneday

  • نوجوان ایک ہی جھٹکے میں ارب پتی کیسے بن گیا؟ دلچسپ پوسٹ وائرل

    نوجوان ایک ہی جھٹکے میں ارب پتی کیسے بن گیا؟ دلچسپ پوسٹ وائرل

    برسلز : نجی کمپنی کیلئے معمولی اجرت پر کام کرنے والا نوجوان بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا، خبر ملنے پر اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم میں کام کرنے والا مصری نوجوان اچانک ارب پتی بن گیا، ایک کمپنی نے اس کے اکاؤنٹ میں7 لاکھ 60 ہزار یورو (14 ملین مصری پونڈ) منتقل کردیئے۔

    مقامی میڈیا نے مصری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ بیلجیم کی ایک کمپنی میں معمولی تنخواہ پر ترجمے کا کام کرنے والے مصری نوجوان کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اسے اپنے اکاؤنٹ میں 14 ملین مصری پونڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

    مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان جاد الرب نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بلیجیم کی ایک کمپنی میں بحیثیت ترجمان ملازمت کرتا تھا جہاں وہ مختلف مواد کا ترجمہ کیا کرتا تھا۔

    نوجوان نے بتایا کہ اس نے مذکورہ کمپنی کو اپنے ترجمہ کیے گئے مواد کا بل ارسال کیا تھا جو کہ معمولی سی رقم تھی مگر یہ دیکھ کر میرے اوسان ہی خطا ہوگئے کہ کمپنی نے اس بل کی ادائیگی کے مطالبے پر7 لاکھ 60 ہزار یورو جوکہ 14 ملین مصری پونڈ کے مساوی تھے میرے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے۔

    اپنے اکاؤنٹ میں غیر متوقع طور پر اتنی خطیر رقم دیکھ کر میں نے فوری طور پر کمپنی سے رابطہ کیا جنہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے رقم لوٹانے کی درخواست کردی۔

    نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فوری طور پر رقم کمپنی کو لوٹا دی، میرے لیے یہی کافی تھا کہ میں ارب پتی لوگوں میں شامل ہو گیا اگرچہ محض 24 گھنٹے کے لیے ہی ہوا۔

    سوشل میڈیا پر مصری نوجوان نے رقم لوٹائے جانے کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی خطیر رقم کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا تاہم میں اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا چاہتا۔

    نوجوان کی ایمانداری پر سوشل میڈیا میں اسے زبردست داد و تحسین دی جارہی ہے جس نے خطیر رقم کو ان کے مالکان تک لوٹا دی۔

  • ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان

    ٹی20 اورون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے چودہ رکنی اور پہلے دو ون ڈے میچوں کے لئے سولہ رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    فاسٹ باؤلر عمر گل دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اعلان کردہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں محمد حفیظ، اویس ضیاء، احمد شہزاد، عمر اکمل، سعد نسیم حارث سہیل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، انور علی، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، وہاب ریاض اور رضا حسن شامل ہوں گے۔

    ون ڈے میں اویس ضیاء، سعد نسیم، انور علی اور رضا حسن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی اور ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دو ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز چار اور پانچ دسمبر کو دبئی میں ہو گی۔ جس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔

  • ون ڈے:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 330 رنزکا ٹارگٹ دیا

    ون ڈے:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 330 رنزکا ٹارگٹ دیا

    کینبرا: آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے تین سو تیس رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    فنچ اور وارنر نے ٹیم کو ایک سو اٹھارہ رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ وارنر تریپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فنچ نے سینچری بنائی۔ وہ ایک سو نو رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    جس کے بعد شین واٹسن اور اسٹیون اسمتھ کی برق رفتار اننگز کی بدولت ٹیم کا اسکور تین سو رنز سے عبور کرگیا ۔اسمتھ نے بہتر اور واٹسن نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر تین سو انتیس رنزبنائے۔

  • جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

    ماؤنٹ مینگونی: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ماؤنٹ مینگونی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیوک رانچھی کے علاوہ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرزکا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔

    رانچھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ ننانوے رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھیالیس اوورز میں دو سو تیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈی ویلئیز نے نواسی اور ڈومینی نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔

  • دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دہلی :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اڑتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

    مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے سات وکٹوں پر دو سو تہتر رنز اسکور کیے۔ کوہلی،رائنا اور دھونی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کیلئے جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم دو سو پندرہ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ ڈوین براوؤ نے ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار،روندرا جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔