Tag: oneday cricket

  • ” روہیت شرما ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے "

    ” روہیت شرما ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے "

    نئی دہلی : اپنے متنازعہ بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ روہیت شرما ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیئے جانے کے باوجود سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو ان کی تعریف ہضم نہیں ہورہی، جس کی وجہ سے وہ اکثر ویرات کوہلی کو نیچا دکھا نے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں سابق بھارتی اوپنر اور بی جے پی کے رکن پارلیمینٹ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ
    بھارتی بلے باز روہت شرما موجودہ وقت میں محدود اوورز میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ اس فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی سے بہت آگے ہیں۔
    گوتم گمبھیر کو یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنے کیریئر میں روہت سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہوں گے،انہوں نے روہت کو محدود اوور کرکٹ کا بہترین بلے باز بتایا لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ اس فارمیٹ کے آل ٹائم بہترین بلے باز نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی پر تنقید، گوتم گمبھیر کو منہ کی کھانا پڑ گئی

    گمبھیر نے کہا کہ ویرات اور روہیت کے درمیان موازنہ کرنا کافی مشکل ہے، ویرات ضرور روہیت سے زیادہ رنز بنائیں گے اور وہ فی الحال بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن روہت نے جس طرح کھیل پر اپنا اثر چھوڑا ہے اسے دیکھتے ہوئے وہ اب ویرات سے کہیں آگے ہیں۔

  • ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیاراورفٹ ہوں، سعید اجمل

    ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیاراورفٹ ہوں، سعید اجمل

    ملتان : قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار اور فٹ ہوں، چانس ملنے پر اچھا پرفارم کروں گا۔ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ایک نجی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید اجمل نے کہا کہ آخری ڈومیسٹک ایونٹ کھیلا ہے اور اس میں ٹاپ بھی کیا ہے، سلیکٹر صاحبان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ مجھے سلیکٹ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جو مجھے کہا گیا تھا میں نے پورا کیا اپ ان کی باری ہے کہ مجھے کھلائیں گے تو ویسا ہی پرفارم کروں گا جیسا کہ ماضی میں کرتا آیا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ لاسٹ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اگر تھوڑے سے رنز بنالیں تو مجھے امید ہے کہ پاکستانی باؤلر اس میچ کو بچانے کی کوشش کریں گے۔

    یاسر شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ وہ اپنی لائن اینڈ لینتھ پر کنٹرول رکھیں اوراسکور روکیں، ان کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکس ان کے لیے مدد گار ثابت نہیں ہوں گے، سعید اجمل نے کہا کہ یاسر شاہ پاکستان کا ٹاپ کلاس باؤلر ہے امید ہے کہ جیسے ہی موقع ملا وہ اچھا پرفارم کرے گا۔