Tag: oneday ranking

  • پاک سری لنکا سیریز، قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری

    پاک سری لنکا سیریز، قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری

    دبئی: آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں تبدیلیاں رونما کردی ہیں۔

    پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں تین دو سے کامیابی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی کا سبب بن گئی، ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    مین آف دی سیریز قرار پانے والے محمد حفیظ تین درجہ ترقی پاکر انتیسویں نمبر پر آگئے، احمد شہزاد نے پانچ درجے بہتری کے بعد تیسویں پوزیشن حاصل کرلی، کپتان اظہر علی کی رینکنگ میں آٹھ درجہ بہتری آئی اور اب وہ بیالیسویں نمبر پر آگئے۔

    سرفراز احمد سولہ درجے بہتری کے بعد اکیاسی اور شعیب ملک پانچ درجے ترقی پا کر اٹھاسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محمد عرفان ایک درجے ترقی پا کر محمد حٖفیظ کیساتھ سولہویں پوزیشن پر آگئے، اسپنر یاسر شاہ چوالیس درجے ترقی کے بعد ستانوے نمبر پر پہنچ گئے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ آسٹریلیا پھرٹاپ پوزیشن پر

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ آسٹریلیا پھرٹاپ پوزیشن پر

    دبئی: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں چار ایک سے کامیابی نے آسٹریلیا کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک مرتبہ پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔ کینگروز نے سیریز کا آغاز تیسری پوزیشن پر رہتے ہوئے کیا تھا لیکن کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن کینگروز سال کا اختتام نمبر ون پوزیشن پر کریں گے۔ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کا پانچواں اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔