Tag: Onion price

  • بھارت میں پیاز 70 روپے کلو ہونے پر ہنگامہ!

    بھارت میں پیاز 70 روپے کلو ہونے پر ہنگامہ!

    بھارت میں بارش کے بعد پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے نتیجے پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

    اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں کے بیشتر بازاروں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اس کے علاوہ ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    ٹماٹر، پیاز و دیگر سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے اہم فیصلہ (arynews.tv)

    رپورٹ کے مطابق شملہ مرچ، لوکی اور پالک جیسی ہری سبزیوں کی قیمتیں 100 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی تاجروں کا کہنا ہے کہ پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی اہم ملک کے کئی حصوں میں ہونے والی شدید بارش ہے۔

    ایشیا کی سب سے بڑی سبزی اور پھل کی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر، ہماچل پردیش، آندھرا پردیش میں شدید بارش کے باعث سبزی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے سڑکوں کو نقصان پہنچنے سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

    بھارت کی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت سبزیوں کی قیمت میں کمی کے لیے اقدام کرے گی، حکومت نے گزشتہ سال بھی ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد اقدام اٹھایا تھا۔

  • پیاز کی قیمت میں کمی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    پیاز کی قیمت میں کمی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    اسلام آباد : ملک میں پیاز کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے وزارت تجارت نے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت مقرر کردی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200ڈالر فی میٹرک ٹن ہے۔

    نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیاز کی برآمدات کی اجازت صرف پیشگی ادائیگی کی شرائط کے تحت ہوگی۔

    پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے 11جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز کی مقامی اوسط قیمت 160تا 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 180تا260 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    قیمتوں میں یہ اضافہ 8 دسمبر 2023 کو بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر پابندی کے بعد ہوا، جب 7 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے پاکستان میں پیاز کی قومی اوسط قیمت 130تا 220 روپے فی  کلوگرام رہی۔

  • پیاز کی قیمت آسمان پر ، فی کلو قیمت 120 روپے تک جا پہنچی

    پیاز کی قیمت آسمان پر ، فی کلو قیمت 120 روپے تک جا پہنچی

    کراچی : پیاز کی قیمت کو پر لگ گئے، پیاز کی فی کلو قیمت ایک سو بیس روپے ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز کی قلت کے باعث قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، سبزی منڈی میں پیاز کی فی کلو تھوک قیمت ایک سو دس روپے تک پہنچی جبکہ ریٹیل میں تو قیمت ایک سو بیس روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

    عوام کا کہنا ہےکہ پیاز کی قیمت میں اضافے کی وجہ عید اور منافع خوری ہے۔

    پیاز بیوپاریوں کا کہنا ہے وجہ عید یا منافع خوری نہیں، قلت ہے بلوچستان کی فصل ختم ہوگئی ہے جبکہ سندھ کی فصل کو بارشوں کے باعث شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ تاہم درآمد کی اجازت کے بعد قیمت میں کمی متوقع ہے۔

    بھارت سے آنے والی پیاز ساٹھ سے اسی روپے میں دستیاب ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔