Tag: onions

  • پیاز کی اقسام، ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

    پیاز کی اقسام، ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

    پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے اس کے بغیر کسی پکوان کی تیاری تقریباً ناممکن ہے، سوشل میڈیا پر اس کی مختلف اقسام سے متعلق ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

    پیاز وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بھرپور ذریعہ ہے اس کی مختلف اقسام نظر، تلخی، مٹھاس، بناوٹ اور ذائقے میں فرق رکھتی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیاز کی پانچ مختلف اقسام اور ان کے استعمال کی وضاحت کی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے مختلف اقسام کی پیاز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

    Articles

    اس کا کہنا تھا کہ پیاز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بات کا علم ہو کہ آپ کس قسم کی پیاز خرید رہے ہیں کیونکہ پیاز کی مختلف اقسام نظر، تلخی، مٹھاس، بناوٹ اور ذائقے میں فرق رکھتی ہیں۔ کسی بھی اچھے باورچی کے لیے پیلے پیاز اور میٹھے پیاز میں فرق سمجھنا بہت ضروری ہے۔

    اس کا کہنا تھا کہ پیلا پیاز سب سے زیادہ ذائقے دار ہوتا ہے اور کچا کھانے کے قابل نہیں ہوتا، لیکن سخت گرمی میں اس کا ذائقہ اور بناوٹ تبدیل ہو جاتی ہے، یہ آپ کے ہر قسم کی کھانوں کے لیے بہترین چیز ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cory Rodriguez (@healthwithcory)

    سفید پیاز زیادہ خستہ اور تیز ذائقہ والی ہوتی ہے جو پاستا، اسٹر فرائی کے لیے بہترین ہے۔

    میٹھی پیاز سے متعلق اس نے بتایا کہ اس کی موٹی تہوں کی وجہ سے یہ شوربے والے سالن اور خاص طور پر فرائی کرنے کے لیے بہترین ہے۔

    سرخ پیاز سب سے نرم ذائقہ رکھتی ہے، یہ یا تو گرل کرنے کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ خشک نہیں ہوتا، یا اسے کچا ہی استعمال کریں جیسے کہ سینڈوچ میں اور اچار کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

    ہرا پیاز زیادہ تر گارنش ٹاپنگ کے طور پر استعمال ہوتا ہے، یہ سوپ اور اسٹر فرائی کے لیے بہترین ہے۔

    اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد کے تبصروں سے انداز ہوا کہ ان کو پیاز کی اقسام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بس جو پیاز اچھے اور سستے ریٹ میں مل جائے اسی سے کھانا بنا لیتے ہیں۔

    سرخ پیاز

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اس پیاز سے کھانا بناتا ہوں جس کی سیل لگی ہو، ایک اور نے کہا، کہ میں صرف سب سے سستا پیاز خریدتا ہوں۔

    ایک صارف نے بتایا کہ ہم ہر چیز کے لیے سرخ پیاز استعمال کرتے ہیں کیونکہ سرخ پیاز ہر چیز کے لیے بہترین ہے۔

    کیا آپ اپنے کھانوں میں مختلف قسم کے پیاز استعمال کرتے ہیں یا سلاد، سوپ اور شوربے والے پکوانوں کے لیے پیاز کی صرف ایک ہی قسم استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

  • ہمارے روزمرہ کھانوں کا حصہ بننے والی یہ سبزی کینسر سے بچا سکتی ہے

    ہمارے روزمرہ کھانوں کا حصہ بننے والی یہ سبزی کینسر سے بچا سکتی ہے

    ہمارے روزمرہ کھانوں کا لازمی جز پیاز اپنے اندر شمار فوائد رکھتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پیاز کینسر سے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

    پیاز نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

    کم کیلوریز لیے اس حیرت انگیز سبزی میں پوٹاشیئم، وٹامن بی 6 اور سی کی کثیر مقدار کے ساتھ دیگر وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق پیاز کے جہاں بے شمار فائدے ہیں وہیں یہ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ گہرے رنگ کی پیاز کئی طرح کے کینسر کے خلیات کو کم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔

    اس کی وجہ پیاز میں موجود اینتھو سائنین نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، ساتھ ہی اس میں ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو ٹیومر کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں پیاز کا روزانہ استعمال دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے جبکہ یہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

  • سرخ پیاز بریسٹ کینسر سے بچاؤ میں معاون

    سرخ پیاز بریسٹ کینسر سے بچاؤ میں معاون

    کیا آپ تیزی سے پھیلتے ہوئے مرض بریسٹ کینسر سے بچنا چاہتی ہیں؟ تو پھر پیاز کو اپنے کھانے کا لازمی جز بنا لیں۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سرخ پیاز بریسٹ کینسر کے خلاف ڈھال ثابت ہوسکتی ہے۔

    کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سرخ پیاز کینسر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرسکتی ہے اور کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔

    تحقیق کے لیے ماہرین نے سرخ اور دیگر رنگوں کی پیاز کو کینسر کے خلیات کے سامنے رکھا، انہوں نے دیکھا کہ دیگر رنگوں کی پیاز کے مقابلے میں سرخ پیاز نے کینسر خلیات پر بھرپور وار کیا۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ پیاز میں موجود ایک جز کوئسٹن کینسر اور امراض قلب سمیت بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے جبکہ یہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: 50 سال سے کم عمر خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ دگنا

    پیاز اور دیگر سبزیوں میں موجود ایک پگمنٹ اینتھو سائنن جو ان سبزیوں کو رنگ دیتا ہے، کوئسٹن کی اثر انگیزی بڑھاتا ہے۔ یعنی جتنا زیادہ پیاز کا رنگ گہرا ہوگا، اس کا مطلب ہوگا کہ اس میں اینتھو سائنن کی اتنی ہی زیادہ مقدار موجود ہے اور یہ پیاز کینسر کے خلاف اتنی ہی زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔

    تحقیق کے مطابق سرخ پیاز کینسر کے خلیوں کے درمیان آپس کے رابطے کو منقطع کرتی ہے جبکہ ان کے لیے ایسا ماحول بناتی ہے جس میں وہ مزید افزائش نہیں پاسکتے۔ سرخ پیاز صرف چھاتی کے ہی نہیں بلکہ بڑی آنت کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسرز کے خلاف بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز کے علاوہ دیگر رنگوں کی پیاز میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس کی بھاری مقدار اور کوئسٹن موجود ہوتے ہیں جو کینسر سمیت متعدد بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

  • اسرائیلی وزیر داخلہ نے  آنسو لانے کے لیے پیاز آنکھوں پر مل لی

    اسرائیلی وزیر داخلہ نے آنسو لانے کے لیے پیاز آنکھوں پر مل لی

    روس : مگر مچھ کے آنسو بہانہ کوئی اسرائیلی وزیر داخلہ آریا دیری سے سیکھے، دھوکے باز اسرائیل کے شاطر وزیر داخلہ نے رونے کی ایکٹنگ میں سچائی لانے کے لیے پیاز استعمال کی۔

    اسرائیلی وزیر داخلہ کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے وزیر موصوف نے رونے کی ایکٹنگ میں سچائی لانے کے لیے انکھوں پر پیاز کا استعمال کیا۔

    isr

    وزیر موصوف نے دوہزار پندرہ الیکشن مہم کے دوران اپنے مرحوم ساتھی کی یاد آنے پر رونے کا ڈرامہ کرنا پڑا، آریا کو عوام کے جذبات سے کھیلنے اور اپنا مال بیچنے کے لیے آنسووں کی ضرورت تھی جس کہ لیے انہوں نے پیاز کتر کر اپنی آنکھوں پر مل لی ۔

    22

    33

     

    پیاز کے باعث نکلنے والے آنسوؤں کے ساتھ ان کی بھیں بھیں بھی شروع ہو گئی، اب حقیقت سامنے آنے پر ان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔

    خیال رہے اس سے قبل سال 2000 میں وزیر موصوف رشوت ستانی کے الزام میں دو سال کے لیے جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔