Tag: Online Auction

  • گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کا آغاز

    گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کا آغاز

    ریاض : سعودی عرب میں گاڑیوں کے شوقین افراد فینسی اور منفرد نمبر پلیٹس کے بھی دلدادہ ہوتے ہیں جس کے حصول کیلیے وہ انتہائی قیمتی ترین نمبر پلیٹ نیلامی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔

    اس کیلئے بیش قیمت نمبر پلیٹس کی مہنگے داموں نیلامی بھی ہوتی ہے جس میں سعودی شہری من پسند نمبر پلیٹ بڑی رقم کی ادائیگی پر حاصل کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے شہریوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے منفرد نمبر پلیٹس جاری کی ہیں، ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ابشر کے ذریعہ آج سے شروع ہوگی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جو افراد نمبر پلیٹ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ وزارت داخلہ کے ابشر پلیٹ فارم سے رجوع کریں۔ ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ابشر کے پورٹل پر نیلامی اتوار 20 مارچ تک جاری رہے گی۔

    ترجمان محکمہ کا مزید کہنا ہے کہ نیلامی میں حصہ لینے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اپنے ابشر اکاؤنٹ سے شامل ہوسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب : گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر

    سعودی عرب : گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک گاڑیوں کے نمایاں نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی کرے گا، نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی ابشر کے ذریعے کل منعقد ہوگی۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ نیلامی ابشر کے ذریعہ ہوگی اور یہ کل جمعرات سے اتوار6 مارچ تک جاری رہے گی۔

    ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے نمایاں نمبر پلیٹ خریدنے کے خواہشمند اپنے ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں۔

    محکمہ نے کہا ہے کہ ابشر پورٹل پر "مائی سروس” پر جائیں، وہاں سے محکمہ ٹریفک پر کلک کریں پھر نمایاں نمبر پلیٹ پر کلک کریں۔

  • گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ لاکھوں ریال میں آن لائن نیلام

    گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ لاکھوں ریال میں آن لائن نیلام

    ریاض : سعودی عرب میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹ کی آن لائن نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں نیلام ہوئی، یہ اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے گزشتہ دنوں گاڑیوں کی آن لائن منفرد پلیٹس کی نیلامی جیتنے والوں کے نام جاری کردیے۔

    ابشر کے ٹویٹراکاؤنٹ پر نیلامی میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام دیے ہیں جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا تھا اور سب سے بڑی بولی پر منفرد نمبر پلیٹ ان کے نام کردیے گئے۔

    ڈائمنڈ گروپ میں سب سے بڑی نیلامی 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں طے پائی جبکہ گولڈن گروپ میں دو نمبر پلیٹس اعلیٰ ترین رقم پر نیلام ہوئیں۔

    ان میں سے ایک دو لاکھ 60 ہزار ریال اور دوسری 66 ہزار ریال میں طے پائی، جہاں تک سلور گروپ کا تعلق ہے تو اس کی نیلامی کا فیصلہ سات افراد کے حق میں ہوا، ان کی قیمتیں 58.5 ہزار اور 29.5ہزار ریال کے درمیان رہیں۔