Tag: Online education

  • سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، شاہی فرمان جاری

    سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، شاہی فرمان جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آن لائن تعلیم کا سلسہ جاری رہے گا۔

    اس حوالے سے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلا تعلیمی سمسٹر آخر تک آن لائن ہوگا اور اس فیصلے کا شاہی فرمان بھی جاری ہوگیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کی شروعات آن لائن کی گئی تھی، پرائمری، مڈل و ثانوی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم آن لائن ہورہی ہے۔

    ٹیکنالوجی ٹریننگ کے انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں بھی یہی سلسلہ چل رہا ہے البتہ پریکٹیکل کے لیے طلبہ و طالبات کو کالجوں، انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں حاضری دینا پڑتی ہے۔

    ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بتایا کہ سعودی قیادت طلبہ و طالبات کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پرعزم ہے اسی لیے ہر مرحلے کی تعلیم آن لائن کی جارہی ہے۔

    وزیر تعلیم نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر ایوان شاہی نے حکم دیا ہے کہ پہلے تعلیمی سمسٹر کا باقی ماندہ حصہ بھی آن لائن رکھا جائے۔

    الشرق الاوسط کے مطابق وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آن لائن تعلیم کے دوران طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے والی سکیمیں تیار کی گئی ہیں، آن لائن تعلیم کے نتائج جاننے کے لیے بعض مضامین میں طلبہ کا امتحان لیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تمام سماجی ادارے آن لائن تعلیم کے سلسلے میں وزارت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں, اس حقیقت کو مدنظر رکھیں کہ مستقبل کا سٹراٹیجک راستہ آن لائن تعلیم ہی کا ہے۔

    ضروری ہوگیا ہے کہ آن لائن تعلیم کے نظام کو جدید تر بنایا جائے اور واقعات و بحرانوں سے بالا ہوکر آن لائن تعلیم کا کلچر رائج کیا جائے، موجودہ مرحلہ تبدیلی کا زریں موقع ہے، ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔

  • اسکول کھولنے کے حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کا اہم بیان

    اسکول کھولنے کے حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کا اہم بیان

    ریاض: سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جلد اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ مملکت میں اسکول کھول دیے جائیں یا آن لائن تدریس ہی جاری رکھی جائے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت آئندہ ہفتے طلبہ کی اسکولوں میں واپسی کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

    وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ آن لائن تعلیم کے 5 ہفتے گزرنے کے بعد وزارت کے ماہرین آن لائن تدریس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کریں گے۔ ماہرین کی ٹیم اس بات کے امکانات پر بھی غور کرے گی کہ آیا 7 ہفتے گزر جانے کے بعد طلبہ کو اسکولوں میں واپس آنا چاہیئے یا آن لائن تدریس جاری رکھی جائے۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ آن لائن تدریس کا مستقبل انتہائی روشن ہے، ہمیں اس کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

    انہوں نے آن لائن تعلیم کو آسان بنانے اور طلبہ کو سہولتیں فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ 60 لاکھ طالب علم اس وقت آن لائن تدریس سے مستفید ہو رہے ہیں، ہم مائیکرو سافٹ کے ساتھ مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کب تک جاری رہے گی؟ وزیر صحت کا اہم بیان

    سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کب تک جاری رہے گی؟ وزیر صحت کا اہم بیان

    ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ مملکت میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ کرونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی تک جاری رکھا جائے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں صحت کے شعبے میں صورتحال مستحکم ہے، ویکسین کی فراہمی تک تعلیم آن لائن ہوگی۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی بدولت متاثرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے، اس سلسلے میں سماجی فاصلے کی پابندی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم 7 ہفتے تک ہوگی، اس دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ ویکسین کی فراہمی تک جاری رکھا جائے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ویکسین سال رواں کے آخر تک مارکیٹ میں آجائے گی، سعودی عرب ہر اس ویکسین کو حاصل کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے جو محفوظ ہو اور جسے فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کی منظوری حاصل ہو۔

    ان کے مطابق مملکت میں چینی ویکسین پر تجربے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یہ اصولی فیصلہ کیے ہوئے ہے کہ وہ اپنے یہاں کسی بھی ویکسین کو اس وقت تک قبول نہیں کرے گا جب تک کہ متعلقہ ادارے اس کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی نہ کروا دیں۔

  • سعودی حکومت کا تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

    سعودی حکومت کا تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

    ریاض : سعودی حکومت نے طلباء و طالبات کیلئے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں مناسب متبادل مہیا کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، تکنیکی اور تربیتی اداروں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کے دورانیے میں فاصلاتی تعلیم اور فرضی اسکولوں (وی اسکول) کو مؤثر کیا جائے تاکہ تعلیمی عمل مؤثر شکل میں معیاری طریقے سے جاری رہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تعلیم نے آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کو مناسب متبادل مہیا کردیے ہیں۔

    سعودی وزارت تعلیم کی خصوصی کمیٹی نے کرونا وائرس کی تازہ صورتحال کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، نگرانی ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

    ترجمان وزارت کا کہنا ہے کہ آن لائن تعلیم کی کارروائی کے سلسلے میں یکجہتی پیدا کریں گے اور طلبہ و طالبات کے ذمہ داران کے استفسارات کے جواب دیں گے۔