Tag: online-game pubg

  • آن لائن گیم پب جی پر پابندی  کی درخواست مسترد

    آن لائن گیم پب جی پر پابندی کی درخواست مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی  پر پابندی کی درخواست مسترد کردی، درخواست عدم پیروی کے باعث مسترد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی  پرپابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شمس محمودمرزانےتنویرسرورکی درخواست پرسماعت کی۔

    درخواست گزارکےوکیل آج بھی پیش نہیں ہوئے ، جس پر عدالت نے عدم پیروی پر پب جی گیم پر پابندی درخواست مسترد کردی۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پابندی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، لاہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔

  • پاکستان میں آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی، اہم خبر آگئی

    پاکستان میں آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی، اہم خبر آگئی

    لاہور : آن لائن گیم پب جی پابندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا کہ پب جی کے استعمال سے لڑکے نے ماں اوربہن بھائیوں کو قتل کیا، فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پابندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ، شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

    جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، لاہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا ۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔

    درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جبکہ انڈیا میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں ۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وفاقی حکومت،پی ٹی اےاور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • بھارت : آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بہن بھائی گھر سے فرار

    بھارت : آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بہن بھائی گھر سے فرار

    بھارت میں موبائل گیم کھیلنے سے منع کرنے پر چھوٹی عمر کے بھائی بہن گھر چھوڑ کر بھاگ گئے، پولیس نے دوسرے علاقے پکڑ کر والدین کے حوالے کیا۔

    موبائل فون گیم پب جی نے بچوں کی صحت اور اور ان کی بینائی پر انتہائی برے اثر مرتب کئے ہیں، اگرچہ اسمارٹ فونز نے ہماری زندگی کو آسان بنایا ہے لیکن اس کے سنگین نتائج بھی سامنے آ رہے ہے۔

    کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی زندگی پر بہت منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، وہ سارا دن گھر میں فارغ بیٹھنے یا موبائل فون پر گیم کھیلنے کے سوا کوئی کام نہیں کرتے۔

    یہ بچے مختلف کھیل کھیلنے کے عادی ہوگئے ہیں جس پر اب یہ گھنٹوں گزار رہے ہیں جس کو وجہ سے ان کی بینائی بھی متاثر ہورہی ہے۔

    اس حوالے سے رام بن پولیس نے بامنو کیلر سے تعلق رکھنے والے بھائی اور ایک بہن کو حراست میں لیا ہے جو گھر سے فرار ہو کر جا رہے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق ان دونوں کو پب جی گیم پر اپنا وقت ضائع کرنے پر ان کے والدین نے انہیں ڈانٹا جس کے بعد دونوں اپنے گھر سے ننہیال کے لیے نکل گئے تاہم وہ نانی کے گھر جانے کے بجائے جموں کی جانب نکل گئے۔ رام بن پنہچتے ہی انہیں پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں گھر والوں کے حوالے کردیا گیا۔

    بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا رات کے بارہ بجے واش روم میں بیٹھ کر پب جی گیم کھیل رہا تھا جس کے بعد والد نے انہیں ڈانٹا اور ان سے فون بھی چھین لیا، پھر انہوں نے کہا کہ ہم نانی کے ہاں جائیں گے تاہم وہ وہاں کے بجائے جموں کی طرف بھاگنے لگے۔

    تاہم پولیس نے انہیں رام بن کے علاقے سے پکڑا اور ہمارے حوالے کر دیا۔ بچون کی والدہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ یہ گیم بند ہونا چاہیے تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ بھی ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پب جی کھیلنے پر متعدد افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں گزشتہ ماہ ایک 13سالہ لڑکے نے پب جی ہگین کے دوران جذبات میں آکر خود کشی کرلی تھی۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،  معروف گیم ‘پب جی’ پر پابندی ختم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، معروف گیم ‘پب جی’ پر پابندی ختم

    اسلام آباد : اسلام آبادہائی کورٹ نے مقبول ترین آن لائن گیم پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی اور کہا پی ٹی اے پب جی گیم کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرے، پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم کو بند کیاگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نے مقبول ترین آن لائن گیم پب جی پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں عدالت نے پب جی گیم پر سے پابندی ہٹا دی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج پب جی گیم کو مشروط طور پر بحال کیا ہے، پی ٹی اے پب جی گیم کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔

    کمپنی کے وکیل نے پب جی گیم پر پابندی ہٹانے کی درخواست دی تھی، درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور کہا تھا پی ٹی اے کو وضاحت دینی ہے کہ یہ گیم کس طرح خود کشی کا باعث بن رہا ہے اور عدالت کو دیکھنا ہے کہ معطلی کے احکامات میں قانونی طریقہ کار پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔

    درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے کہا تھا کہ پی ٹی اے نے گیم کی بندش شے متعلق کمپنی کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس نے معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پب جی پر پابندی برقرار رہے گی، پی ٹی اے کا اعلان

    یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر پابندی برقرار رہے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 9 جولائی کو پی ٹی اے میں ہونے والی تفصیلی سماعت میں گیم کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے پب جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گیم کے سیزنز، پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اور کمپنی کے کنٹرولز کے حوالے سے معلومات فراہم کرے۔ پاکستان کی درخواست پر پب جی انتظامیہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

    واضح رہے تین نوجوانوں‌ کی خودکشی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

  • آن لائن پب جی گیم پر پابندی  کے حوالے سے بڑا اقدام

    آن لائن پب جی گیم پر پابندی کے حوالے سے بڑا اقدام

    لاہور : آن لائن پب جی پر پابندی لگوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیاگیا ، جس میں گیم کی بندش کے لیے پی ٹی اے اورایف آئی اے سے درخواست کی استدعا کی گئی اور کہا گیم ڈیجیٹل نشےکی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پب جی گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور پولیس کا احسن اقدام اٹھایا ، سی سی پی او کی ہدایت پر گیم بند کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا کہ آن لائن پب جی بندش کےلیےپی ٹی اےاورایف آئی اے کو درخواست کی جائے، پب جی گیم میں جارحانہ رویوں سے منفی سوچ پروان چڑھ رہی تھی، ٹاسک مکمل نہ ہونے پر نوجوان غصے اور چڑ چڑے پن کا شکار ہورہے ہیں۔

    سی سی پی او نے کہا آن لائن پب جی گیم ڈیجیٹل نشےکی صورت اختیار کرتا جارہا ہے ، خودکشی کے پہلے واقعہ کی وجہ پب جی گیم تھی، دوسری خودکشی میں بھی ایسے ہی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں : آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

    یاد رہے آن لائن گیم پب جی کے باعث خودکشی کے معاملے پر لاہورپولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کیا تھا ، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پب جی بند کرانےکے لئے پی ٹی اے،ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا، یہ گیم نشے سے زیادہ خطرناک ہے،4دن میں 2نوجوانوں کاخودکشی کرناافسوسناک واقعہ ہے۔

    خیال رہے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دو نوجوانوں نے ویڈیو گیم کے باعث پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

    واضح رہے بچوں میں مقبول ترین ویڈیو گیم ان دنوں پب جی ہے اور نا صرف بچے بلکہ بڑی عمر کے افراد بھی ایڈوینچر سے بھرپور اس گیم کو کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس گیم کے باعث بچوں کی دماغی صحت متاثر ہورہی ہے۔