Tag: Online Payment

  • پاسپورٹ حصول کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر

    پاسپورٹ حصول کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر

    کراچی : محکمہ پاسپورٹ حکام نے کراچی کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ کے حصول میں آسانی کیلئے اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت انہیں لمبی لائنوں سے نجات مل جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لئے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    اب کراچی کے شہری بذریعہ موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

    ابتدائی طور پر بذریعہ ایپ فیس ادائیگی کی سہولت راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں متعارف کرائی گئی تھی۔ مذکورہ ایپ کے ذریعے فیس ادائیگی پر جاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا۔

    17نمبرز پر مبنی ڈیجیٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ، اے ٹی ایم، جازکیش، ایزی پیسہ، ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔

    رقم کی ادائیگی پر شہری کو بینک کی جانب سے تصدیقی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا، آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیس کی ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اور کوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا، آن لائن ادائیگی کے حوالے سے شکایات مختص ویب سائٹ پر کی جا سکیں گی۔

  • سعودی عرب : سرکاری فیسوں کی ادائیگی اور بھی آسان کردی گئی

    سعودی عرب : سرکاری فیسوں کی ادائیگی اور بھی آسان کردی گئی

    ریاض : سعودی حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے سرکاری فیسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان کردیا، اس کیلئے آن لائن ادائیگی کے دیگر چینلز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خزانہ نے سرکاری فیسوں کی ادائیگی کے لیے اضافی چینلز متعارف کرائے ہیں، سداد کے ساتھ بینک کارڈز کے ذریعے بھی سرکاری فیسیں ادا کی جاسکیں گی۔

    اس حوالے سے سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکریٹری خزانہ برائے آمدن طارق الشعیب نے بتایا کہ سرکاری لین دین میں ڈیجیٹل تبدییلی کے رواج کو فروغ دینے کے لیے سداد کے ساتھ آن لائن ادائیگی کے دیگر چینلز بھی مہیا کردیے گئے ہیں۔

     اس سہولت سے شہری اور مقیم غیر ملکی مختلف ویزوں پر مملکت آنے والے اور سرمایہ کار محفوظ طریقے سے بلا کسی رکاوٹ سرکاری فیس ادا کرسکیں گے۔

    انہو ں نے کہا کہ مدی اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے سرکاری فیسیں ادا کی جاسکتی ہیں، اکاؤنٹس ہولڈرز مختلف بینکوں کے کارڈز کے ذریعے فیس ادا کرسکتے ہیں۔

    بیرون ملک موجود افراد کریڈٹ کارڈ استعمل کرسکتے ہیں، بیرون ملک موجود ایسے صارفین جن کا کسی سعودی بینک میں اکاؤنٹ نہ ہو وہ بھی کریڈٹ کارڈ سے فیس ادا کرسکتے ہیں، نئے فیصلے سے سرکاری خدمات سے حاصل کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔

    انہو ں نے بتایا کہ ادائیگی کے اضافی چینلز مؤثر کردیے گئے ہیں، مستقبل قریب میں باقی ماندہ اداروں کو بھی اس سسٹم میں شامل کر لیا جائے گا۔

  • سائبرحملوں کا خدشہ، پاکستانی بینکوں نے عالمی ادائیگیوں کا سلسلہ معطل کردیا

    سائبرحملوں کا خدشہ، پاکستانی بینکوں نے عالمی ادائیگیوں کا سلسلہ معطل کردیا

    کراچی: متوقع سائبر حملوں کے پیش ِ نظر پاکستانی بینکوں نے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے عالمی ادائیگیوں کا سلسلہ معطل کردیا ہے، سروس متوقع طور پر دو دن کے لیے بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی نیوزویب سائٹ کرب آن سیکیورٹیزکاحالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آن لائن بینکنگ کو بند کرنے کے سلسلے میں دو بینکوں نے اپنے صارفین کو پیغامات بھیج دیئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کے مطابق آن لائن بینکنگ 3نومبرسےتکنیکی بنیادپر2روزکے لیے بند رہے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 26اکتوبرکوسائبرچوروں کےبازار میں نیاڈیٹافروخت ہوا، ڈیٹا جمع ہونےکےدوسرےروزپاکستانی بینک پرسائبرحملہ سامنےآیا،جسےڈیٹافروخت کئےجانےکی کڑی بتایاجارہاہے۔

    کرب آن سیکیورٹیز کے مطابق بازارمیں10بینکوں کے8ہزار704صارفین کاڈیٹا فروخت ہواتھا،حفاظتی اقدامات کےپیش نظرپہلے3بینکوں نےعالمی ادائیگیاں بندکی تھیں ،اسٹیٹ بینک نےپےمنٹ کارڈزکی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پر ہدایات بھی دی تھیں۔ کمرشل بینک کےپےمنٹ کارڈزکی سیکیورٹی کی خلاف ورزی پراسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکشن بھی لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ہونے والا یہ حملہ پاکستان میں بینکاری نظام پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ تھا، جس میں بینک کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے تھے۔

    متاثرہ بینک کے مطابق احتیاطی طور پر اے ٹی ایم سمیت تمام ٹرانزیکشنز فوری روک دیں، غیر معمولی ٹرانزیکشنز 27 اکتوبر کو نوٹ کی گئیں، اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی سہولت اسی روز بحال کر دی گئی تھی۔

  • واٹس ایپ سے آن لائن رقم کی ترسیل جلد ممکن ہوگی

    واٹس ایپ سے آن لائن رقم کی ترسیل جلد ممکن ہوگی

    کراچی: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو استعمال کرنے والے آن لائن رقم کی ترسیل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوا ارب صارفین کے لیے موبائل فون کی معروف میسجنگ موبائل ایپ واٹس جلد اپنی ایپ میں ایسا فیچر شامل کرے گا جس کے ذریعے دوستوں کو آن لائن رقم بھیجنا ممکن ہوگا۔

    واٹس ایپ نے اس فیچر کی تیاری کا آغاز کردیا ہے اور یہ یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس) کے ساتھ مل کر پیش کیا جارہا ہے۔ معروف موبائل ایپ انتظامیہ سے اس مقصد کے لیے ویب سائٹ پر ملازمت کا اشتہار بھی جاری کیا ہے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یو پی آئی کی سمجھ رکھنے والے افراد ملازمت کے اہل ہیں اور وہ نوکری کے لیے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ آٹھویں سالگرہ پر واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر ‘‘

    کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ سروس ابتدائی مراحل میں بھارت میں متعارف کی جائے گی جس کے بعد اسے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔ واٹس ایپ کا اس فیچر رواں سال سامنے لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ’’ واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر ‘‘

    واضح رہے فیس بک نے آن لائن رقم ادائیگی کا فیچر دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کروادیا ہے تاہم یہ ابھی تک پاکستان میں دستیاب نہیں، یہ بھی یاد رہے کہ فیس بک کے پاس واٹس ایپ کی ملکیت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف ‘‘

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا سکہ براجمان رکھنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے مختلف تجربات کیے جاتے رہے ہیں، حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر ، لوکیشن سمیت دیگر فیچرز متعارف کروائے گئے۔