Tag: Online sale

  • اب سموسوں پر بھی سیریل نمبر؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اب سموسوں پر بھی سیریل نمبر؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سموسے پکوڑے اور دیگر چٹ پٹی اشیاء ہمارے معاشرے میں بہت ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہیں اور ان چیزوں کی خریدو فروخت بھی ہر موسم میں جاری رہتی ہے۔

    مختلف چیزوں یا پروڈکٹس کی شناخت کے لیے سیریل نمبر نہایت ہی اہم ہوتے ہیں، کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ان چیزوں کو بھی نمبر لگا کر فروخت کیا جائے گا ؟

    جی ہاں ! اب سموسوں پر بھی سیریل نمبرز لگا کر انہیں فروخت کیا جارہا ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    ایسا ہی کچھ شمالی بھارت کے شہر گڑ گاؤں کے رہائشی نتیش مشرا کے ساتھ ہوا، ان کی جانب سیریل نمبر والے سموسوں پر لگایا گیا پوسٹ اب آن لائن کافی وائرل ہوا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سموسے منگوانے کے لیے آرڈر کیا جب سموسے آئے تو ان پر سیریل نمبر لگے ہوئے تھے۔ نتیش مشرا کی اس پوسٹ سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے اور دلچسپ تبصرے کیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک پوسٹ کو 9 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور سیکڑوں ریٹویٹس اور تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

    تصاویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دو سموسے شانہ بشانہ رکھے گئے ہیں اور چار حروف تہجی کا سیریل نمبر دونوں کے نچلے حصے پر ابھرا ہوا ہے۔

    ٹوئٹر صارف نے اپنی مزاحیہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ سموسے پیش کرنے کے نئے انداز نے ٹویٹر صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، جس میں ہم ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

  • کراچی : چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز کی آن لائن فروخت کا انکشاف

    کراچی : چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز کی آن لائن فروخت کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں چھینے اور چوری کیے جانے والے قیمتی موبائل فونز کی بین الاقوامی طور پر خریدوفرخت کی جارہی ہے، ویب سائٹ پر چھینے ہوئے مہنگے فون فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3رکنی بین الصوبائی گرہ گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان سے35 قیمتی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ ملزم شوکت کی پنجاب چنیوٹ میں دکان ہے، گروہ کے2کارندے موبائل فون کراچی سے چھینتے ہیں،
    ملزم نے خریدوفروخت کی ویب سائٹ پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے۔

    ملزمان اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالییت کےسو فون فروخت کرچکے ہیں، ملزمان سوشل میڈیا صارف کی ڈیمانڈ پر مطلوبہ فون بھی چھینا کرتے تھے، چھینےہوئے فون کو کارآمد بنا کر ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جاتا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق درجنوں فون کھول کر پارٹس کی صورت میں بھی فروخت کیے جاتے تھے ملزمان پاکستان کے تمام صوبوں ،شہروں میں مسروقہ موبائل فون فروخت کرچکے ہیں۔

    ملزمان کے سب سے زیادہ خریدار لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اورچنیوٹ سے ہیں، معروف کورئیر سروس کے ذریعے چوری کے فون پارسل کیے جاتے تھے۔

    خریدار سے رقم بذریعہ ایزی پیسہ وصول کی جاتی تھی، کراچی پولیس چنیوٹ اور لاہورسمیت مختلف شہروں میں بھی دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔