Tag: Online Services

  • سعودی عرب: کاروباری اداروں کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    سعودی عرب: کاروباری اداروں کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

    ریاض: سعودی وزارت انصاف نے تجارتی اداروں کے لیے آن لائن سروس شروع کردی، یہ پورٹل ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے تجارتی اداروں کے لیے اپنے ناجز پورٹل کے ذریعے آن لائن سروس شروع کر دی ہے۔

    اس خدمت سے اداروں اور کمپنیوں کو کسی پریشانی کے بغیر اپنی قانونی ضروریات اور دستاویزات آن لائن مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

    کسی بھی قسم کے کاروبار کے لیے وزارت انصاف کے ناجز پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنانا ضروری ہوگا تاکہ تمام قسم کی عدالتی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

    بزنس انٹر پرائزز اکاؤنٹس ای سروس متعدد نوعیت کی خدمات پیش کرتی ہے جن میں کسی بھی زیر التوا درخواستوں کی حیثیت کے بارے میں استفسار کی سہولت شامل ہے، ان ای سروس اکاؤنٹس کو قانونی طور پر مقرر کیے جانے والے نمائندوں کے ذریعے سنبھالا جاسکتا ہے۔

    یہ پورٹل عدالتی کارروائی کو یکجا کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول کے لیے مملکت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے، نیا پورٹل مملکت کی تمام عدالتوں میں اختیار کردہ طریقہ کار کی تنظیم نو کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: متعدد آن لائن سروسز کا افتتاح

    سعودی عرب: متعدد آن لائن سروسز کا افتتاح

    ریاض: سعودی عرب میں متعدد آن لائن سروسز کا افتتاح کردیا گیا جس سے مقامی و غیر مقامی افراد پاسپورٹ سے متعلق متعدد کام گھر بیٹھے انجام دے سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود نے کئی نئی آن لائن سروسز کا افتتاح کردیا، ان کی بدولت محکمہ پاسپورٹ سے متعلقہ متعدد کام آسان ہوجائیں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئی آن لائن سروسز سے مقیم غیر ملکیوں، وزٹ ویزے پر آنے والوں، غیر ملکیوں کے اہل و عیال اور ان کی کفالت پر موجود افراد کے کام آسان ہوں گے۔

    سروسز کے ذریعے خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے باشندے، وزٹ ویزوں پر آنے والے، غیر ملکیوں کے اہل و عیال اور ان کے اقامے پر موجود افراد ابشر اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

    وہ یہ کارروائی اس کمپیوٹر نمبر کی بنیاد پر انجام دے سکیں گے جو انہیں ان کے پاسپورٹ پر سعودی عرب میں داخل ہوتے وقت ہوائی اڈے، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پر دیا گیا ہوگا۔

    اندراج کی یہ کارروائی ہویۃ مقیم (اقامہ کارڈ) نمبر کے ذریعے بھی انجام دی جاسکے گی۔

    وزیر داخلہ نے ابشر افراد ایپلی کیشن پر ای ہویہ مقیم کارڈ سروس کا بھی افتتاح کردیا، اس کی بدولت سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی اسمارٹ موبائلز پر ای اقامہ کارڈ محفوظ کر سکیں گے۔

  • آن لائن سروس کا "کمال” آرڈر کے بجائے خوفناک درندہ گھر بھیج دیا

    آن لائن سروس کا "کمال” آرڈر کے بجائے خوفناک درندہ گھر بھیج دیا

    پیرس : فرانسیسی جوڑے کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں آن لائن ایک بلی کا بچہ خریدنے پر شیر کا بچہ بھیج دیا گیا، پولیس نے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرلیا۔

    فرانس کے رہائشی میاں بیوی نے ایک آن لائن اشتہار کے ذریعے غیرملکی ساؤنا نسل کی بلی خریدنے کیلئے کمپنی سے رابطہ کیا لیکن پارسل وصول کرنے کے ایک ہفتے بعد انکشاف ہوا کہ یہ ہلی نہیں بلکہ شیر کا بچہ ہے، اس جوڑے نے وہ بلی کا بچہ کسی پریشانی سے بچنے کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ سال 2018میں ایک آن لائن اشتہار کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ ایک عام گھریلو بلی اور افریقی بلی کو کراس کرکے پیدا ہونے والا سوانا نسل کی بلی کا بچہ برائے فروخت ہے۔،

    جس پر اس جوڑے نے اسے خریدنے کیلئے متعلقہ آن لائن کمپنی سے رابطہ کیا اور 7ہزار ڈالر کے عوض اس بچے کو خرید لیا، پارسل وصول ہونے کے تقربیاً ایک ہفتے بعد جوڑے کو احساس ہوا کہ یہ سوانا نسل کی بلی نہیں بلکہ شیر کا بچہ ہے۔

    فرانس میں شیر کو پالتو جانور کی حیثیت سے رکھنا غیر قانونی عمل ہے جس پر قید جرمانے کی سزائیں دی جا سکتی ہیں، گھر میں پلنے والے اس خطرناک نسل کے اس شیر کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔

    استغاثہ نے کہا کہ اس واقعے پر پولیس نے دو سال تک تحقیقات کیں جس کے بعد یہ کارروائی اختتام کو پہنچی اور اس جرم میں ملوث نو افراد گرفتار کیا گیا، واضح رہے کہ بلی کو خریدنے والا جوڑا گرفتار افراد میں شامل تھا لیکن ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے انہیں رہا کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور یہ بچہ اب محکمہ جنگلی حیات کی زیر نگرانی ہے۔

  • محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اضافہ

    محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اضافہ

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے آن لائن خدمات میں اضافہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ نے ابشر کے ذریعہ ای خدمات کو مزید وسعت دی ہے، ابشر پروگرام کے ذریعے آن لائن سروس میں عوام کے لیے مزید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اپنے ابشر کے اکاونٹ پر لاگ ان کر کے ’میری خدمات‘ میں جا کر عام خدمات میں پیغامات اور درخواست کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔

    اس کے بعد محکمہ پاسپورٹ سے متعلق مزید سہولیات کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کے خانے میں لنک کرنے سے مطلوبہ خدمات اور معلومات واضح ہو جائیں گی۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ آن لائن خدمات کو مزید فروغ دینے سے عام لوگوں کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ کے عہدیداروں سے رابطہ کرنا اور اپنی مشکلات پر بات چیت کرنے میں آسانی ہوگی۔

    مذکورہ محکمے سمیت سعودی حکومت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے ذریعے اپنی بہت سی خدمات پیش کر رہی ہے۔

    سعودی عرب اس وقت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں پورے خطے میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے جو عالمی سطح پر 13 ویں پوزیشن پر ہے۔