Tag: Online Session

  • ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آن لائن کچہری کا انعقاد

    ملک بھر کے ایئر پورٹس پر آن لائن کچہری کا انعقاد

    کراچی : ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو درپیش مسائل سننے کیلئے آن لائن کچہری منعقد کی جائیں گی، متعلقہ حکام نے ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر درپیش مسائل کو آن لائن درج کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے وزارت ہوا بازی کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو آن لائن کچہری منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

    وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسافروں کو درپیش مسائل سنیں جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسافروں کو درپیش مسائل دن صبح 11بجے تا دوپہر 1بجے تک سنیں جائیں گے۔

    آن لائن کچہری میں ملک بھر کےایئر پورٹس پر در پیش مسائل کو درج کیا جائے گا۔ اس موقع پرمسافر آن لائن کچہری میں اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔

  • سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں اور ملازمین کی شکایات کا ازالہ

    سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں اور ملازمین کی شکایات کا ازالہ

    کراچی: سول ایوی ایشن کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے تنویر اشرف نے فیس بک پر مسافروں اور ملازمین کی شکایات سنیں اور ان کے ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کے لیے سفری اقدامات جاری ہیں، ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے تنویر اشرف نے فیس بک پر مسافروں کی شکایات سنیں، انہوں نے مسافروں اور ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لیے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

    ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا ہے کہ آن لائن کچہری میں مسافروں نے کمنٹس پر اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ سول ایوی ایشن کرونا وائرس کے آغاز سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے فضائی مسافروں اور عملے کے لیے ایس او پیز بھی جاری کیے ہیں اور ان پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کی ہے۔